DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Stolen car from Malot Sattian used a s passenger transport on Pir Dhuai route

چراغ تلے اندھیرا،کو ٹلی ستیاں ملو ٹ ستیاں کے رہا ئشی اظہر جا وید کی راولپنڈی جلیبی چو ک سے ایک سال قبل چو ری ہو نے والی گا ڑی ٹیو ٹا ہائی ایس بر آمد

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)چراغ تلے اندھیرا،کو ٹلی ستیاں ملو ٹ ستیاں کے رہا ئشی اظہر جا وید کی راولپنڈی جلیبی چو ک سے ایک سال قبل چو ری ہو نے والی گا ڑی ٹیو ٹا ہائی ایس بر آمد حیران کن با ت یہ ہے کہ چو ری شدہ گا ڑی کھنہ پل سے پیروھا ئی روٹ پر نمبر پلیٹ تبدیل کر کے ایک سال تک چلتی رہی جو کئی مرتبہ فروخت بھی ہو تی رہی راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پو لیس راولپنڈی کی کا کردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے کہ کن گا ڑیوں کی دن بھر چیکنگ کی جا تی ہے تین چو ر جن کے نا م غفار اور طا ہر اور ایک نا معلوم بتا ئے جا تے ہیں جن کا تعلق آزا د کشمیر تھوراڑ سے ہے جنہیں اسلا م آبا د پولیس نے گرفتا ر کیا تھا جس پر انہوں نے دو ران تفتیش راولپنڈی سے گا ڑیا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا جس کے بعد گا ڑی بر آمد کی گئی۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء راجہ محمد اشفاق ستی نے اپنیا یک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے حکومت اور نیب ان پر اتنے عرصے میں کچھ بھی ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے،پوری امید ہے کہ دیگر اسیر ن لیگی قائدین جن میں حمزہ شہباز،خواجہ برادران بھی شامل ہیں جلد از بے گناہ ثابت ہوکر رہائی پائیں گے حکومت کی انتقامی کاروائیاں بھی ن لیگیوں کو جھکا نہیں سکیں اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے خود اس کیلئے رسوائی کا باعث بن رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورحکومت میں صرف اور صرف ملک کی تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز رکھی مگر موجودہ حکومت اپنی تمام ترتوانائیاں اپنے مخالفین کو دیوار سے لگانے پر لگارہی ہے عوام بھی حکومت کے ن لیگ کیخلاف کیے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں کو خوب جان چکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button