DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Bail rejected for three accused of raping 13 year old girl in village Banhal, UC Manianda

بناہل میں 13 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد چار ملزمان میں سے تین کی ضمانتیں مسترد، غالب نامی ملزم گرفتار

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) بناہل میں 13 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد چار ملزمان میں سے تین کی ضمانتیں مسترد، غالب نامی ملزم گرفتار جبکہ یاسر اور خالق نامی ملزمان سماعت میں وقفہ کے دوران موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔کیس کا مرکزی ملزم ضیافت تا حال مفرور ہے،گزشتہ ماہ کلر سیداں پولیس نے بناہل کی تیرہ سالہ لڑکی (ت) کی درخواست پر ملزمان ضیافت،غالب،یاسر اور خالق کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان اسے ورغلا پھسلا کر ضیافت کے گھر لے گئے پھر مسمی ضیافت اور غالب نے ایک ایک کر کے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایااور مسمیان یاسر اور خالق ان کی مدد کرتے رہے۔بیٹی نے بتایا کہ اس نے جب شور شرابہ کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ملزمان نے کمرہ کی لائٹ بجھا رکھی تھی اور موبائل فون کی لائٹ استعمال کر رہے تھے جس سے ملزمان کے چہرے صاف نظر آ رہے تھے۔

فوجی فاؤنڈیشن سکول کلر سیداں میں صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا

Fuji Foundation School organized a ceremony on Saturday in relation to clean and green Pakistan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) فوجی فاؤنڈیشن سکول کلر سیداں میں صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ سمیت والدین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل سکول کرنل (ر) ناصر ایوب کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسان کی ازلی ضرورت اور فطری سانس فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوموں کو بنانے میں وہ جذبہ ہی واحد ذریعہ ہے جو ہمیں آگے کی جانب لے جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ بندوق کی زور پر تبدیلی نہیں لائی جا سکتی بلکہ اس کیلئے مائنڈ سیٹ کا تبدیل ہونا ضروری ہے۔اس موقع پر انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں بچوں کے نام پر پودے لگائیں۔

صداقت علی عباسی آج بروز جمعہ روات کلر روڈ پر واقع مانکیالہ کے ایک شادی حال میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں گے

Sadaqat Ali Abbassi to hold open court session in Mankiala on Friday

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی آج بروز جمعہ روات کلر روڈ پر واقع مانکیالہ کے ایک شادی حال میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں گے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے اڈیالہ جیل کے باہر والہانہ استقبال کرنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کا شکریہ

PML-N leaders Shahid Khaqan Abbasi and Ahsan Iqbal thanked PML-N workers and party leaders for welcoming them outside Adiala Jail.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے اڈیالہ جیل کے باہر والہانہ استقبال کرنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجنیئر قمرالسلام راجہ کو فون کر کے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اہلیان راولپنڈی نے ثابت کردیا ہے کہ یہ شہر اور ضلع کل کی طرح آج بھی میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا ہے اور ماضی میں یہاں کے لوگوں کے انتخابی فیصلے کو طاقت کے زور پر تبدیل کر کے ان کی رائے کا قتل عام کیا گیا مگر وہ وقت دور نہیں جب یہاں کے لوگوں کو ایک بار پھر چناؤ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیرکیانی نے کہاہے کہ شاھد خاقان عباسی نے قید و بند کی صعوبتیں جس خندہ پیشانی اور حوصلے سے برداشت کی ہیں اس سے ان کے سیاسی قد کاٹھ اور وقار میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے گزشتہ روز یوسی بشندوٹ سے شاہد عباسی کے استقبال کے لیئے اڈیالہ جانے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاھد عباسی کی قربانی سے جہاں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا وہیں حلقے کے کارکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں شاہد عباسی نے اپنے عزم اور استقلال سے خود کو مرد کوہسار منوایا ہے ان کو اپنے قائد میاں نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی گئی جس میاں نواز شریف نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد چھ دھماکے کرکے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور جس شاہدعباسی نے ایک این جی درآمد کرکے ملک سے انرجی بحرانوں کا خاتمہ کیا ہم نے ان کو جیلوں میں ڈال کر ثابت کیا کہ جو بھی اس ملک کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیئے کام کرے گا کچھ قوتیں اسے نام عبرت بنا ڈالیں گی۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگی رہنما سابق چیئر مین لوھدرہ محمد نوید بھٹی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button