DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ch M Latif and Ch M Ibrar of UK hold reception in village Makhiala

چوہدری محمد اخترآف مکھیالہ کے فرزند برطانیہ سے آئے ہوئے چوہدری محمدلطیف آ ف یوکے اور چوہدری محمد ابرار موہڑہ بھٹیاں حال مقیم یوکے کی جانب سے پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام سابق ایم پی ا ے چوہدری ندیم خادم اورمرزا رفاقت پہلوان فخرے جہلم کی خصوصی شرکت

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اخترآف مکھیالہ کے فرزند برطانیہ سے آئے ہوئے چوہدری محمدلطیف آ ف یوکے اور چوہدری محمد ابرار موہڑہ بھٹیاں حال مقیم یوکے کی جانب سے سیاسی وسماجی شخصیات کے لیے پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام سابق ایم پی ا ے چوہدری ندیم خادم اورمرزا رفاقت پہلوان فخرے جہلم کی خصوصی شرکت،اسلامپورہ کے گاؤں مکھیالہ میں چوہدری محمد لطیف آف یوکے کی طرف سے دوست احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے جہلم چوہدری ندیم خادم،مرزا رفاقت پہلوان فخرے جہلم،چوہدری حنیف،لیاقت بٹ،چوہدری ساجد،چوہدری مہربان،سابق کونسلر ٹھیکیدار چوہدری ناصر،چوہدری محمد سعید گولین،چوہدر محمدسلیمان،حافظ محمد قیصر،حاجی محمد ظہیرسہر،محمد ادریس مغل کلر سیداں،راجہ حیدر زمان،راجہ اظہر یوکے، چوہدری محمدشعیب سہر،خواجہ محمد نذر،خواجہ محمد طاہر،ارشد کھچی و دیگر نے شرکت کی

ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان ڈاکٹر عمر فاروق ایک نہایت ہی مخلص اور غریب نواز آدمی ہیں

MS THQ hospital Gujar Khan, Dr Umar Farooq praised

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ بخاری نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان ڈاکٹر عمر فاروق ایک نہایت ہی مخلص اور غریب نواز آدمی ہیں غریب مریضوں کو دوائیاں دینا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ان کا شیواء ہے انہوں نے کہا وارڈ میں داخل مریضوں کو ٹائم پر دوائی دینا اور انہیں صیح طریقہ سے دیکھ بھال کرنا ڈاکٹر عمر فاروق کا معمول ہے انہوں نے کہا جب مریض ہسپتال سے ٹھیک ہو کر جائے گا تو ہسپتال کی بھی عوام تعریف کرے گی انہوں نے کہا ڈاکٹر عمر فاروق کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کیے جا ر ہے ہیں ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ کام چوروں اور دکھی انسانیت کے دشمنوں کو ڈاکٹرعمر فاروق کی خدمات برداشت نہیں ہو رہی اور ان کے ہر اچھے کاموں میں روکاوٹ ڈالی جا رہی ہے،انہوں نے کہا جھوٹے پروپگنڈے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button