DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public health concern over bad fish being sold in Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ باسی اور خراب مچھلی کی فروخت جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ باسی اور خراب مچھلی کی فروخت جاری ہے حفظان صحت کا خیال رکھے بغیر گندگی نالیوں پر کئی ہفتے پرانی بدبو دار مچھلی جگہ نالیوں پر رکھ کر فروخت کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے عوام طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے اسی طرح شہر میں جگہ جگہ پولٹری وارف سے لاغر مرغی فروخت کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے مکھیاں اور بدبو پھیل رہی ہے شہریوں نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی فروشوں اور مچھلی فروشوں کے لیے الگ پوائنٹ بنائے جائیں اور انکو سبزی منڈی شفٹ کیا جائے تا کہ دیگر تاج راور شہری متاثر نہ ہوں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کاکہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔

Former Member of the Provincial Assembly Punjab Raja Muhammad Ali visits various Union Councils.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کاکہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ مختلف مقاما ت ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی لواحقین سے اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ نے رہنماء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی نے کہوٹہ کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دوررے کے موقع پر موضع کتھیل ہون میں ماسٹر فیض ستی کی اہلیہ محترمہ، صوبیدار الیاس عباسی کی بیٹی کی وفات پر، ساجد حسین کی وفات پر،شفاقت حسین کی والدہ محترمہ اور بگھون والے سابق کونسلر محمود چوہان کے والد محترم کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ خضر ستی،معروف سوشل ورکرومعروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،راجہ بنارس آف کتھیل ہون، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں،جعلی حکیموں اور کلینکوں کی بھرمار

Fake faith healer along with fake clinics being operated in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں،جعلی حکیموں اور کلینکوں کی بھرمار ہو گئی ہر گلی محلے میں نیم حکیموں تعویز گنڈا دم درود ساس قدموں میں خاوند قدموں اور اسطرح کے دیگر جھوٹے اور من گھڑت ٹوٹکے بنا کر سادح لوح مرد و خواتین کو نہ صرف لوٹا جا رہا ہے بلکہ کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے ہیں خصوصا خواتین کی بڑی تعداد جو اپنے رب سے بھروسہ کرنے یا اس سے مانگنے کے بجائے ایسے لوگوں کے پاس جا تی ہیں ج وخود کچھ نہیں جانتے اور اسکو ایک کاروبار بنا لیا گیا ہے اسی طرح ہر گلی محلے میں نوجوانوں سے لیکر بوڑھوں تک سب نے حکمت کلی دوکانیں کھول رکھی ہیں اور اولاد کے نہ ہونے مردانہ کمزوری بواسیر اور دیگر موزی امراض کے بورڈ لگا کر غریب اور سادح لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورتے ہیں جنکے پاس نہ کوئی سرٹیفکیٹ ہے اور نہ ہی کوئی معیاری دواخانہ مگر نہ جانے محکمہ صحت اور انتطامیہ ن انکو کھلی چھٹی کیوں دے رکھی ہے اسی طرح جعلی کلینکوں کی بھرمار ہے کسی پرائیویٹ ہسپتال میں 4یا6ماہ کام کرنے والے نے اپنا الگ کلینک کھول رکھا ہے یا میڈیکل سٹور ایسے عناصر نشہ آوور ٹیکے اور جعلی ادوویات فروخت کر کے عوام میں موت بانٹتے ہیں چند میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں کو چھوڑ کر کوئی بھی معیار پر پورا نہیں اترتا عوام علاقہ شہریوں ن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اے سی کہوٹہ اور ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے

سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انسپکٹر خرم فیاض ستی اور دیگر تمام اہلکاروں کو فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین

City Traffic Police Kahuta Inspector Khurram Fayyaz Satti and all other officers paid tribute on perform their duty

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انسپکٹر خرم فیاض ستی اور دیگر تمام اہلکاروں کو فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں تمام اہلکار شہر بھر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وکاروباری شخصیات چوہدری شمس جندران،چوہدری اقبال جندران اور چوہدری شہباز جندران نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انسپکٹر خرم فیاض ستی، ڈی اوٹریفک پولیس وسیم ستی، بیٹ انچار ج راجہ مستنصر،زاہد ستی، محمد عمران، فیصل شہزاد چوہان،ملک جہانگیر، سردار شاہد،مطاہر نواز،عمران رشید،عبد الواحد،سردار وحید کواحسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورکہوٹہ میں فرض شناس عملہ تعینات کر نے پر سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر شاہ،ڈی ایس پی سر کل جنید محسن کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button