DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Two women stopped by armed men and then robbed and sexually assaulted in Chak bale Khan road

چک بیلی روڈ پر دو خواتین کو گاڑی سمیت گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرنقدی مبلغ80 ہزار روپے اور موبائیل فون چھیننے کے بعد ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ڈاکو گرفتار،ڈاکووں کے قبضہ سے اسلحہ،ایمونیشن اور زیراستعمال گاڑی برآمد،دوران ڈکیتی خاتون سے چھینی گئی رقم بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق چند دن قبل 3 مسلح ڈاکووں نے تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر دو خواتین کو گاڑی سمیت گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرنقدی مبلغ80 ہزار روپے اور موبائیل فون چھیننے کے بعد ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا جس پر سی پی او راولپنڈی کے حکم پر ایس پی صدر سرکل راولپنڈی ضیاء الدین کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ گاڑیوں کا تعاقب کر کے مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا تھا جن سے مذید اہم انکشافات متوقع ہیں،سی پی او راولپنڈی نے ڈاکووں کی گرفتاری پر ایس پی صدر راولپنڈی،ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او روات کو شاباش دی ہے۔

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بیول میں الوداعی تقریب

Farwell party held for outgoing class 10 at government higher secondary school, Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بیول میں الوداعی تقریب کا انعقاد،علم ترقی اور کمال کی نئی منزلیں آپکی منتظر ہیں۔پرنسپل محمد فاروق کا خطاب۔ہائیر سکینڈری سکول بیول میں نویں کلاس کی طرف سے کلاس دہم کے لیے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول کے بعد شہزاد احمدراجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد اپنے شاگردوں کا روحانی باپ ہوتا ہے اور یہ رشتہ سارے رشتوں پر فوقیت رکھتا ہے بے شک ہمیں آپ کے بچھڑنے کا غم ہے لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ علم کی تلاش نئے مراحل کا آغاز کرنے جا رہے ہیں دسویں کلاس کے عدنان شاہ نے نویں کلاس کے بچوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی آخر میں پرنسپل محمد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ درسگاہ آپ کی اپنی ہے اس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں جب بھی کسی رہنمائی کی ضرورت ہو ہم سے رابطہ کیجیے گاعلم تحقیق اور ترقی کی نئی منزلیں آپکی منتظر ہیں اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کیجیے اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔

تعزیت

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔چوآخالصہ کے صوبیدار میجر راجہ الیاس،ڈاکٹر ربنوازراجہ کے والد محترم،راجہ زاہد حسین کے ماموں کی وفات پرحافظ قیصر شہزاد،محمد اشتیاق،ماسٹر محمد یعقوب،ظفر اقبال،محمد حنیف،محمد بشارت،مبشر حسن نے اظہار تعزیت کیا مرحوم کے درجات اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعاکی۔

Show More

Related Articles

Back to top button