AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; All preparations for the reception of the Mayor of High Wycombe Chaudhry Muzamil Hussain are completed for his arrival in his native village in Dadyal

مئیر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے استقبالیہ کی تمام تیاری مکمل

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
آج بروز بد ھ مئیر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے استقبالیہ کی تمام تیاری مکمل۔تفصیل کے مطابق 19تاریخ بروز بد ھ مئیر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے استقبالیہ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں 19تاریخ بر وزبدھ دن 11بجے ان کا سنڈل کراس شاندار استقبال کیا جائے گا استقبالہ کمیٹی میں چیئرمین زکوۃٰ چوہدری تجمل حسین،ودیگر میں یاسر کیانی آف کھٹاڑ،سابق چیئر مین زکوۃٰمشتاق چغتائی،عبدالغفور چغتائی،مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری عابد یاسین،ڈڈیال پر یس کلب سیکرٹری نشراشاعت ہارون بٹ،جنرل سیکرٹری قاری اکرم نیازی،نائب صدر وقار بشیر اور دیگر شامل ہو گئے اور اس کے بعد انٹر کالج ٹھارہ میں تقریب کا نعقاد کیا گیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد ہو نگے اورتقریب میں مختلف لوگ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گئے۔مئیر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے ہمراہ بر طانوی لو گو ں کا ایک وفد بھی آئے گا جو ان کے ساتھ یہا ں پر قیام پذیر ہو نگے اور ان کی تمام تقریبات میں شرکت بھی کریں گئے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
مسلم لیگ ن کے راہنما سابق کو نسل مشتاق چغتائی نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے جتنے کام ان تین سالو ں میں ہو ئے اتنے کام پچھلے دس سالو ں میں بھی نہیں ہو ئے انشا ء اللہ وزیر حکومت چو ہدری مسعود خالد کا نام تاریخ میں سنہر ی خروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا ظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکو مت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے الیکشن کے بعد جو ڈڈیال مسلم لیگ ن کی حکومت کو ملا تھا اور اب کے ڈڈیال میں زمین آسمان کا فرق ہے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی دن رات محنت کی و جہ سے ڈڈیال آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہو ں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ڈڈیال شہر ودیگر یونین کو نسلوں کے جو کام باقی رہتے ہیں وہ بہت ہو جائے گئے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرزراعت و اسما ء نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن تحریک انصاف کے کارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
ڈڈیال میں 23فروری2020کو مقام حال میں کشمیر کی موجود صورت حال اور ہماری ذمہ داری کے حوالے سے ایک کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے مہمانان گرامی صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار مسعودخان،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی اور صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ہو ں پروگرام انعقاد محمد ادریس ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ڈڈیال اور عبدالواحد چوہدری امیر جماعت اسلامی ڈڈیال شہر ہو ں گے پروگرام میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہو گا جس میں اہل علاقہ کو دعوت کی شرکت کی جاتی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button