DailyNews

London; Reception held by volleyball players at the residence of legendry volleyball player Ch Sheeraz in Watford

وٹفورڈ۔یو; والی بال کے کھلاڑی چوہدری شیراز کی رہائشگاہ پر ٹی پارٹی

وٹفورڈ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) والی بال کے کھلاڑی چوہدری شیراز کی رہائشگاہ پر ٹی پارٹی۔ میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے وٹفورڈ انگلینڈ یوکے میں مقیم کمیونٹی ممبر جناب چوہدری شیراز برطانیہ میں والی بال کے ایک مایہ ناز کھلاڑی کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ایک والی بال کلب کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔ جبکہ بے شمار ٹرافیاں اور انعامات بھی جیت چکے ہیں۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ کے والی بال کھلاڑی راجہ گلفراز کیانی سے انکی دوستی کے چرچے عام ہیں۔ جنہوں نے انکی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سلاؤ کے راجہ شوکت علی خان اور طارق کیانی بھی موجود تھے۔ اس دوران چائے کا دور چلا اور چائے کی ہلکی ہلکی چُسکیوں کے درمیان احباب میں والی بال پریکٹس اور میچ سمیت مختلف امور پر تبادلہئ خیال اور گپ شپ ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button