DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Delegation from UC Nara headed by Ch Mahroof meets with MNA Sadaqat Ali Abbassi and discuss current gas supply issue

سابق کونسلریونین کونسل نارہ چوہدری محمد معروف کی قیادت میں یوسی نارہ کے وفد کا ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات۔ علاقائی مسائل سے آگاہ جبکہ سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلریونین کونسل نارہ چوہدری محمد معروف کی قیادت میں یوسی نارہ کے وفد کا ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات۔ علاقائی مسائل سے آگاہ جبکہ سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے سا بق کونسلریونین کونسل نارہ چوہدری محمد معروف اور وفد کے دیگر ارکان کو تمام مسائل حل کر نے کی یقین دھانی کراتے ہوئے یونین کونسل نارہ کے مختلف علاقوں میں بہت جلد سوئی گیس کی فراہمی کا یقین دیلایا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق کونسلریونین کونسل نارہ چوہدری محمد معروف کی قیادت میں یوسی نارہ کے وفد جس میں سید ملازم حسین شاہ،کیپٹن چوہدری مہربان،صوبیدار چوہدری ارشاد، صوبیدار احسن اختر، چوہدری امجد حسین، چوہدری الیاس،چوہدری حمیدشامل تھے انہوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات کی اور ان سے اپنی یونین کونسل کے لیے سوئی گیس کے حوالے درخواست کی جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے یونین کونسل نارہ کی ڈھوک نوری،موہڑہ،ڈھوک مغلاں،بگھون،بھروٹھی، مکئی چوآ،بلہاڑ، پنجواڑ، کھتیل ہون کو بہت جلد سوئی گیس دینے کا اعلان کیا۔

چوہدری غالب حسین کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب

Wedding ceremony of daughter of Ch Ghalib of Japan and Banhal attended by Raja Zaffar Ul Haq

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ایک تقریب میں ن لیگی رہنماء سابق چیئرمین زبیر کیانی کی ملاقات۔ ملکی سیاست اور علاقائی پر گفتگوسابق وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی، چوہدری غالب حسین،سابق چیئرمین راجہ فیاض احمدبھی موجود تھے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد فوڈریسٹ شادی ہال میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چوہدری بشارت حسین کی بھتیجی اور معروف سوشل و سماجی شخصیت چوہدری غالب حسین کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب میں قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے معروف لیگی رہنماء و سابق چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیر کیانی نے ملاقات کی اور اسے ملکی سیاسی صوتحال اور علاقائی سیاست اور مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی اور سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض بھی موجود تھے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقات

Ex MPA Col M Shabbir Awan meets social and pollical leaders in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقات۔حلقے کی سیاست پر گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان سے ان کی رہائش گا ہ پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ملک ارشد محمود اعوان، ملک عاصم اعوان، ملک فاروق اعوان، ملک فرحان، ملک عبیدا لرحمن نے ملاقات کی اور ان سے حلقہ پی پی سیون کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور آمدہ الیکشنوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی انہوں نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کواپنے سابقہ دور میں نوئے کروڑ کے ترقیاتی کام کرانے پر ان کو خراج تحسین پیش کی۔

نعیم الحق قائد تحریک انصاف پاکستان عمران خان کے درینہ ساتھی، جانثار کارکن اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے

Tributes paid to late Naeem Ul Haq

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ وحید احمد خان سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نعیم الحق قائد تحریک انصاف پاکستان عمران خان کے درینہ ساتھی، جانثار کارکن اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی وفات سے پارٹی ایک حقیقی مخلص کارکن سے محروم ہو گئی انہوں نے مشکل وقت و کٹھن دور میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ساتھ دیا ان کی وفات سے پیداہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا وہ قائد تحریک انصاف پاکستان عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے ان پہلے دس بانی ممبران میں سے تھے جنہوں نے مر تے دم تک پارٹی کا پر چم تھامے رکھا ان کی موت پر پارٹی کا ہر کارکن رنجیدہ ہے اللہ پاک ان کو اپنی جوار رخمت میں جگہ عطافرماہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button