DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Wanted crimnal Munir Ahmed along with his accompaces in crime arrested by police raid in village Khadyot

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی ایس ایچ او مرزا آصف اے ایس آئی شوکت حیات نیازی نے پولیس نفری کے ہمرا ہ کھڈیوٹ میں چھاپہ مار کرمختلف مقدمات میں اشتہاری منیر محمود اور اسکے ساتھیوں کر گرفتار کر کے دو عدد کلاشنکوف تین توڑے اعلیٰ قسم کی شراب اور تین کلو چرس بر آمد کر لی یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اے ایس آئی شوکت حیات نیازی نے پولیس کے ہمراہ ایک بڑی کاروائی کی تھی جس میں منیر محمود اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کی اور جنگل اور پہاڑوں کا فاہدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گے تھے مگر آج پولیس نے انکو دھر لیا معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی اس بڑی کارروائی کی تعریف کی۔

تحصیل کہوٹہ میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

Polio campaign starts in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تحصیل کہوٹہ میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا افتتاحی تقریب تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی تھیں جبکہ چیف آفیسر بلال احمد مخدوم، پی ٹی آئی کے صدر خورشید احمد ستی، راجہ وحید احمد، راجہ الطاف کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا بعد ازاں تحصیل ہیڈ کواٹر تا کلر چوک عوام کی آگاہی کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کہوٹہ کے شہریوں کو بہت جلد صاف پانی مہیا کرینگے

Kahuta public will soon be provided with clean water soon, Raja Khurshid Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ خورشید ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ کے شہریوں کو بہت جلد صاف پانی مہیا کرینگے چند روز میں محکمہ پبلک ہیلتھ سے سروے کرا کر تمام ٹینکیوں کو چالو کرینگے اب پاک اتھارٹی کے پاس آٹھ ارب روپے کے فنڈز ہیں جس میں ضلع راولپنڈی کے لیے سب سے زیادہ فنڈز ہونگے کروڑوں روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل کرینگے کہوٹہ بیور روڈ کا رپٹ ہو گی تاکہ کروٹ ڈیم کی گاڑیاں گزرنے سے سڑک خراب نہ ہو ایم اینڈ آر ایک کروڑ 80لاکھ کی لاگت سے سلائٹر ہاؤس و دیگر سڑکوں کی تعمیر کریگی دونوں بائی پاسوں پر جلد کام شروع ہو گا کھلول یا سویڑی 13کروڑ کی لاگت سے سڑک کی تعمیر ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی اور جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ساٹھ لاکھ کی لاگت سے کہوٹہ کلب کو اپ گریڈ کرینگے بہت جلد ریسکیو1122فعال ہو گا راجہ خورشید ستی نے کہا کہ نوگراں میں انجنئیرنگ یونیورسٹی کا کیمپس قائم ہو گا جسکے لیے ہوم ورک مکمل ہو گیا ہے کروٹ پراجیکٹ کے متاثرین جنکے درخت ضائعہوئے133لوگوں کو کروڑوں کے چیک دینگے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھائیں گے کروٹ پراجیکٹ کی طرف سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں جدید روڈز تیار کی جائیں گی انھوں نے کہا کہ انشا اللہ اوور ہیڈ برج کے لیے بھی فنڈز ملیں گے عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کرینگے۔

بہت جلد شاہد خاقان عباسی اپنی عوام کے درمیان ہونگے

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi will soon be united with public

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر اور اسد محمود ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکن تیاریاں کریں بہت جلد شاہد خاقان عباسی اپنی عوام کے درمیان ہونگے انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دورہ ہو گا۔فرزند کوہسار شاہد خاقان عباسی کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شاہد خاقان عباسی کو ملک کی خدمت کر نے کے جرم جیل ڈالاہواہے انشاء اللہ جلد شیر پاکستان شاہد خاقان عباسی عوام کے درمیان موجود ہوں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ،سابق چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ علی اصغر اور اسد محمود ستی سابق وائس چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قاہدشاہد خاقان عباسی حق بات پر ڈٹے ہوئے انہوں نے صاف لفظو ں میں کہا ہوا ہے جس جرم میں مجھے جیل ڈالا ہوا ہے اسے ثابت کیا جائے جا معافی مانگی جائے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا ببر شیر ہیں اور مسلم لیگ ن کا قیمتی سر مایہ ہیں وہ ایک دبنگ لیڈر ہیں جن کو حقیقی جمہوریت کا سپاہی کہا جاتا ہے انہوں نے کہا ہم اپنے قائد سے ہر تاریخ پر ملنے جاتے ہیں ان کے حوصلے پہلے سے بھی بلند ہیں ہم کل بھی اپنے قائد کے ساتھ تھے آج مشکل دور میں بھی ان کے ساتھ اور انشاء اللہ آنے والے کل میں بھی ان کے ساتھ ہو نگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button