DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Mechanic along with two friends die while sleeping in a start car during the night in village Jhatta Hathial, Rawat

جھٹہ ہتھیال میں سٹارٹ گاڑی کے اندر ہی رات کو آرام کرنے والا مکینک 2 ساتھیوں سمیت دم گھٹنے سے جانبحق

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ روات کے علاقہ جھٹہ ہتھیال میں سٹارٹ گاڑی کے اندر ہی رات کو آرام کرنے والا مکینک 2 ساتھیوں سمیت دم گھٹنے سے جانبحق،روات پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے روانہ کر دیں،پولیس کے مطابق نواحی علاقہ جھٹہ ہتھیال میں مکینک فیروز خان کی ورکشاپ ہے جو رات کو ایک گاڑی کا انجن کر رہا تھا اسکا ساتھی مکینک حیدر ولد مکمل شاہ اور دوست اسامہ ولد منصور احمد بھی گپ شپ کیلئے اس کے ساتھ موجود تھے رات کو سردی کی وجہ سے شٹر دکان بند کر کے تینوں سٹارٹ گاڑی کے اندر ہی سو گئے جب صبح 6 بجے ساجد اپنی دکان پر گیا تو دیکھا فیروز خان کی دکان سے دھواں نکل رہا تھا جس نے شٹر اٹھا کر دیکھا تو تینوں بے سود پڑے تھے فیروز اور حیدر گاڑی کے اندر جبکہ اسامہ قریب فرش پہ لیٹا تھا جنکو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ اس سے قبل ہی سانس گھٹنے کے باعث دم توڑ چکے تھے۔

Kallar Syedan; Mechanic along with two friends die while sleeping in a start car during the night in village Jhatta Hathial, Rawat. The incident happened at Feroz mechanic workshop. The mechanic slept in the start car before shutting the shutters of the workshop. the three died of fumes.

عوام میاں نواز شریف کی حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس

People are remembering Mian Nawaz Sharif’s government, Ex city naib nazim Ch Zain Alabdin Abbass

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ عوام میاں نواز شریف کی حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جوجو وعدے بھی کئے ایک بھی پورا نہ ہو سکی۔عمران حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس سے قبل ایسا نہیں تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کر رہے تھے جبکہ آج ہر طرف بے سکونی اور بحرانی کیفیت ہے۔کبھی آٹے اور کبھی چینی کے بحران نے عوام کو معاشی مسائل میں جکڑ لیا ہے جس سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور کو مزدوری نہیں ملتی جبکہ گھر میں بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔مزدور سے لے کر فیکٹری مالکان تک سب پریشان حال ہیں۔عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اوور پانچ لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا مگر لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کر دیا گیا ہے۔ڈیڈھ برس میں ملک میں ایک بھی میگا پروجیکٹ شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی میں پریشر گروپ بھی سامنے آ گیا ہے۔عوام اب عمران خان سے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے والا اپنے موٹر سائیکل سے محروم

Wasim Mahboob of Maira Sangal motorbike nicked as he goes for prayers at looni Saliyal Masjid

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے والا اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا۔وسیم محبوب سکنہ مہیرہ سنگال نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کرواتے ہوئے تحریر کیا کہ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے المدینہ مسجد لونی سلیال گیا اور اپنا موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑا کیا۔نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آیا تو دیکھا کہ میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھاجو ادھر ادھر تلاش کرنے کے باوجود بھی نہ مل سکا۔

Show More

Related Articles

Back to top button