DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; 175 patients provided checkup and free medicines in Nala Musalmana organized by Caravaan Trust

کاروانِ فلاح ٹرسٹ کے زیر اہتمام نلہ مسلماناں میں 175مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات کی فراہمی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،ارسلان بھٹی)
کاروانِ فلاح ٹرسٹ کے زیر اہتمام نلہ مسلماناں میں 175مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات کی فراہمی
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کاروان فلاح ٹرسٹ لیفٹیننٹ جنرل(ر) اقبال اکبر خان کی سربراہی اور ارشد محمود بھٹی کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ریشم برکت میموریل ہسپتال موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں ہوا جس میں میل اور فی میل ڈاکٹرز نے175 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور انھیں ادویات دیں۔ اس موقع پر علاوہ بریگیڈیر(ر) ازکار لودھی، بریگیڈیر(ر) ارجمن، بریگیڈیر(ر) شوکت، بریگیڈئر(ر) نور، کرنل(ر) جاوید، کرنل(ر) زاہد، حکیم امجد نواز، آصف نورانی، ماسٹر عارف ملک، راجہ عبدالحلیم، چوہدری نثار اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس فری کیمپ کے کامیاب انعقاد پر سماجی شخصیت ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اقبال اکبر خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button