DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; A Protest rally taken out from Choa road to Main Chauk over high raising inflation

جما عت ا سلا می کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م جمعہ کے ر و ز مہنگا ئی کے خلا ف ا حتجا جی ر یلی نکا لی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)جما عت ا سلا می کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م جمعہ کے ر و ز مہنگا ئی کے خلا ف ا حتجا جی ر یلی نکا لی گئی جو چو آ ر و ڈ سے شر و ع ہو کر مین چو ک میں ا ختتا م پذ یر ہو ئی۔مظا ہر ین نے مہنگا ئی کے خلا ف پلے کا ر ڈ ا ٹھا ر کھے تھے جن پر حکو مت کے خلا ف نعر ے د ر ج تھے مین چو ک میں جما عت ا سلا می کے ر ہنما ؤں ر ا جہ محمد عمیر،جا و ید اقبا ل،مو لا نا قاسم ا لحق،حا جی ا بر ا ر حسین،عبد ا لو د و د عا مر نے خطا ب کیا۔ر ا جہ محمد عمیر نے کہا کہ مہنگا ئی بے ر و ز گا ر ی نے عو ا م کا جینا د و بھر کر د یا ہے تبد یلی کا سو نا می قو م پر عذ ا ب بن کر مسلط ہو ا آ ج مہنگا ئی کے ا س د و ر میں عا م آ د می کے لیے د و و قت کی ر و ٹی مشکل ہو گئی ہے ا نہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی ا س قد ر ہے کہ لا کھو ں ر و پے تنخو ا ہ ا و ر مر ا عا ت لینے و ا لا و ز یر ا عظم بھی چیخ ا ٹھا ہے کہ میر ا گز ا ر ہ ا س تنخو ا ہ میں نہیں ہو تا۔ا نہو ں نے کہا کہ مد ینہ کی ر یا ست بنا نے کے جھو ٹے د عو ے د ا ر و ں نے عو ا م کی ز ند گی مشکل کر د ی۔جا و ید ا قبا ل نے کہا کہ مو جو د ہ حکو مت یو ٹر ن پر یو ٹر ن لے کر عو ا م کے لیے پر یشا نیا ں پید ا کر ر ہی ہے مہنگا ئی کی چکی میں پسی ہو ئی غر یب عو ا م کو حقیقی ر یلیف د ینے کے لیے حکو مت فو ر ی عملی ا قد ا ما ت کر نے کی بجا ئے ر و ز مر ہ کی ا شیا ء بجلی گیس مہنگی کر کے غر یب آ د می کی ز ند گی مشکلا ت پید ا کر ر ہی ہے۔مو لا نا قا سم ا لحق نے کہا کہ عمر ا ن خا ن نے کہا تھا کہ جس د و ر میں مہنگا ئی ہو ا س د و ر حکمر ا ن چو ر ہو تا ہے آ ج مہنگا ئی ا و ر بے ر و ز گا ر ی نے لو گو ں کے لیے پر یشا نیا ں پید ا کر د ی ہیں حا جی ا بر ا ر حسین نے کہا کہ مو جو د ہ حکو مت عو ا م کو حقیقی ر یلف د ینے میں نا کا م ہو گئی ہے جس کی و جہ سے حکو مت کا خا تمہ ضر و ر ی ہے مظا ہر ین نے حکو مت کے خلا ف نعر ے با ز ی کی ا و ر بعد میں پور ا من طو ر پر منتشر ہو گئے۔

کلر سیداں پولیس نے دن سالہ طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر معلمہ کے خلاف مقدمہ درج

Police case registered against principal Rawal sec school after fathers complaint

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے دن سالہ طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر معلمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مغل آباد کلر سیداں کے عمر اعجاز نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ اس کا دس سالہ چچا زاد بھائی آکاش علی دوبیرن روڈ کلر سیداں کے راول سیکنڈری سکول میں پانچویں کلاس کا طالبعلم ہے جسے اس کی پرنسپل مسماۃ ممتاز نے اس بنا پر تشددکا نشانہ بنایا کہ تم نے سکول سے چھٹی کیوں کی تھی اور اس کے بعد اسے خبر دار کیا کہ اگر تم نے گھر جا کر بتایا تو اچھا نہ ہو گا۔کلر سیداں پولیس نے طالبعلم کو تشددکا نشانہ بنانے پر پرنسپل کے خلاف زیر دفعہ 328ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چوآخالصہ میں نوجوان خنجر کے حملے میں زخمی

Police case registered after Danyal Ashraf of Bari Bann being stabbed in Choa Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ میں نوجوان خنجر کے حملے میں زخمی،بیس سالہ دانیال اشرف سکنہ بڑی بن نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ مغرب کے وقت چوآخالصہ میں موجود تھا کہ زبیر،اکمل نے وہاں آتے ہی مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں اور خنجر سے حملہ کر دیا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا کلر سیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پی ٹی آئی چواخالصہ کے سرگرم کارکن تنویر قریشی کا پالتو بکرا چوری

Tanvir Qureshi (PTI) pet goat stolen in Choa Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی چواخالصہ کے سرگرم کارکن تنویر قریشی کا پالتو بکرا چوری،تنویر قریشی سکنہ ڈھوک دولعل قریشی نے قربانی کی غرض سے بکرا پال رکھا تھا جو انہوں نے دن ایک بجے اپنے گھر کے باہر باندھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا یادرہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بکرا چوروں نے علاقے میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور ہر رورز کسی نہ کسی گاؤں سے بکرے چوری کر لیئے جاتے ہیں اور پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں چالیس سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Mumtaz Khan of Dhok Adra, Kanoha commits suicide by hanging himself

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں چالیس سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفی ذہنی مریض تھا۔پولیس کے مطابق یونین کونسل کنوہا کی ڈھوک ادڑہ میں 40 سالہ ممتاز خان نے گھر کے قریب واقع جنگل میں جا کر درخت کیساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی ذہنی مریض تھا اور راولپنڈی میں ماہر نفسیات کے پاس زیر اعلاج بھی تھا۔پولیس نے متوفی کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دی۔

پانچ افراد نے راستہ روک کر مزدور کو سریے اور پائپ مار کرشدید زخمی کر دیا

Labourer of village Mangloora beaten with irion rod

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پانچ افراد نے راستہ روک کر مزدور کو سریے اور پائپ مار کرشدید زخمی کر دیا،پولیس نے حکمت اللہ سکنہ افغانستان حال مقیم منگلورہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔حکمت اللہ کے مطابق وہ مزدوری کرتا ہے اور گزشتہ روز صبح 9بجے کے قریب مزدوری کیلئے کلر سیداں جا رہا تھا کہ مسمیان بریالہ مسلح سریا،عمران مسلح سریا،شیریں مسلح پائپ،قائد آغا مسلح سریا،نصرت مسلح پائپ نے اس کا راستہ روک لیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اور حملہ آوور ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button