DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Teenage son of Imran Shabbir of village Pakhral Chauk Pindori abducted

پکھڑال چوکپنڈوری, اٹھویں کلاس کا 13 سالہ طالب علم مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) اٹھویں کلاس کا 13 سالہ طالب علم مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔مغوی کے والد نے نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا لیا۔عمران شبیر سکنہ پکھڑال چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا بیٹا جو کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پکھڑال میں آٹھویں کلاس کا طالب علم لے گیارہ بجے دن دہی لینے کیلئے چوکپنڈوری دکان پر گیا جو تا حال واپس نہ آیا۔آج تک میں اپنے بیٹے کو تلاش کرتا رہا مگر اس کا کچھ سراغ نہ لگ سکا۔میری کسی کیساتھ کوئی دشمنی ہے نہ ہی کسی پر شک و شبہ ہے۔کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے میرے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے۔

پنسار کی دکان سے جڑی بوٹیاں لینے کیلئے آنے والے شخص نے دکان کے مالک کو دس ہزار مالیت کے موبائل فون سے محروم کر دیا۔

Shopkeeper M Banaras of village Dhok Mughlan coned by his customer of 10,00 Rps

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پنسار کی دکان سے جڑی بوٹیاں لینے کیلئے آنے والے شخص نے دکان کے مالک کو دس ہزار مالیت کے موبائل فون سے محروم کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔حاجی محمد بنارس نے پولیس کو بتایا کہ میں ڈھوک مغلاں میں پنسار کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز ایک شخص جس کی عمر 25 سال کے قریب تھی،میرے سٹور پر آیا اور کچھ جڑی بوٹیاں طلب کیں۔جب میں اسے جڑی بوٹیاں نکال کر دینے لگا تو وہ یہ کہہ کر دکان سے نکل گیا کہ میں دوبارہ آتا ہوں۔میں سمجھا شائد پیسے گھر بھول آیا ہو گا۔تھوڑی دیر بعد جب میں نے اپنا موبائل فون دیکھا تو وہ اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے نامعلوم شخص چرا کر لے گیا ہے۔

معروف لیگی کارکن سردار محمد آصف کی والدہ محترمہ کو گاؤں دھمالی میں سپرد خاک کردیا گیا

Mother of Sardar M Asif passed away in Dhamali

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) معروف لیگی کارکن سردار محمد آصف کی والدہ محترمہ کو گاؤں دھمالی میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان،سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس کے علاوہ چوہدری فخرالزمان آف گل پیڑہ،شیخ ساجدالرحمان،چوہدری عبدالغفار،محمد اعجاز بٹ،نصیر بھٹی،نوید مغل،سیدراحت علی شاہ،راجہ پرویزاختر قادری،چوہدری شفقت محمود،راجہ صفدر کیانی،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،چوہدری محمد حنیف،سید خضرحسین شاہ،راجہ طلال خلیل،شاہد اکبر گجر،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،ملک محمد زبیر،چوہدری توقیراسلم،الحاج غلام ظہیر،راجہ شکیل کیانی،راجہ آصف یعقوب کیانی،مسعود بھٹی،شیخ سلیمان شمسی،شیخ دانش لیاقت،سائیں امجد،شیخ غلام شبیر،وحید بھٹی،آصف نورانی،زین العابدین عباس،سردار نسیم،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،فیصل حفیظ،پرنس جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی،راجہ غلام نقی،نمبردار اسد عزیز،ڈاکٹر شہباز باجوہ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،انسپکٹر راجہ محمد آصف،نمبردار عصمت اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button