DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Shabaz Hafeez of Gujar Khan launches Construction foundation in Lahore

عمیرِفرد، تعمیرِقوم، اور تعمیرِملت کے وژن کے ساتھ ”تعمیرفاؤنڈیشن“ کا افتتاح

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تعمیرِفرد، تعمیرِقوم، اور تعمیرِملت کے وژن کے ساتھ ”تعمیرفاؤنڈیشن“ کا افتتاح علامہ اقبال ٹاؤ ن لاہور میں کردیا گیا۔جس میں مختلف طبقہ ہائے زندگی کے افراد نے شر کت کی، CEO تعمیر فاؤنڈیشن شہبازحفیظ، سابق سی ایس پی آفیسر سلطان خان، اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر فریحہ گل، معروف ماہرِتعلیم نادیہ جعفری، کم عمر ترین کارپوریٹ ٹرینر اور پاکستان کے پہلے Gavel Club کے پریذیڈنٹ عبداللہ ثمین، نامور موٹیویشنل سپیکر علی احمد اعوان اور کالج آف شریعہ کے لیکچرار شیخ ضیا ٰء المصطفی مکی نے کیک کاٹ کر تعمیر فاؤندیشن کا افتتاح کیا۔ شہبازحفیظ کا تعلق تحصیل گوجرخان سے ہے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بے مقصدیت کے خاتمے، نوجوانوں میں تعلیم اور فنی مہارتوں کے فروغ کیلئے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف پروجیکٹس کا اجراء کیا جائے گا۔ جس میں ملک کے نامور ماہرین کی رہنمائی حاصل ہوگی۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شرقی گوجرخان کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،شاہد محمود منگی،ممراز شیخ،جہانگیر افضل،وقاص الرحمن وارثی،راجہ صابر حسین صدیقی،قاضی کلیم احمداورراجہ طارق ایوب نے شرکت کی اجلاس میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر طاہر محمود کے چھوٹے بھائی ماسٹر قیصر محمو د کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر طاہر محمود کے چھوٹے بھائی ماسٹر قیصر محمو د کی وفات پرممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست،تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس،حاجی محمود بھٹی،محمد ندیم،پیر عبید اللہ القادری رتالوی،راجہ لاریب کیانی،راجہ سلطان سکندر کیانی،چوہدری ناصر تاج قاضیاں،چوہدری نمبردار مالک،چوہدری محمد رفاقت،راجہ اختشام فاروق،چوہدری ظفر پگاڑا،راجہ طارق سلطان،ضرا ر علی حیدر، لالہ اکرام قادری،راجہ مناظر کیانی،شیخ ابرار اٹلی،شیخ ریحان علی،ماسٹر عاصم،ایم آفتاب خواجہ،الیاس چوہدری پنجگراں نے دلی تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گوجرخان بار کے الیکشن میں قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ کو صدر بننے پر قاضی ساجد قاضیاں،قاضی شکیل یوکے،ایس پی قاضی پرویز اختر،راجہ سلطان سکندر کیانی،راجہ لاریب کیانی،مرزا محمود منجوٹھہ،قاضی عدیل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،قاضی عابد اسلام آباد،انجینئر قاضی مخیب الرحمن نے دلی مبارکباد پیش کی

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگی رہنماء راجہ صابر حسین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والے عرس و میلے کے تمام پروگرام حسب معمول ہوں گے مریدین و زائرین کسی جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں،انہوں نے کہا ہر سال 5,6,7مارچ کو بابا سائیں مرچو سرکار قلندر کے مزار پر عرس و میلا ہوتا ہے اس سال بھی دربار کے اندر کے پروگرام اور باہر کے پروگرام حسب معمول ہوں گے اور لوگ ثقافتی پروگراموں میں شرکت کے لیے دوردراز سے شرکت کریں گے پیر سید عطاء حسین شاہ المعروف بابا سائیں مرچو سرکار قلندر بخاری جلالی کے سالانہ عرس و میلا خطہ پوٹھوہار کی پہچان ہے اس میلے کو خطہ پوٹھوہار میں ایک منفرد مقام حاصل ہے اور اس میلے میں پورے پاکستان سمیت بیرون ممالک سے لوگ شرکت کرتے ہیں اس سال بھی تمام پروگرامز کو آئندہ میٹنگز میں ختمی شکل دے دی جائے گی اور مریدین زائرین کسی جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں سالانہ عرس و میلے کی تقریبا ت میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button