DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Meeting of all the departments in the office of Assistant Commissioner Kahuta. MPA Raja Sagheer Ahmed and others attended

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس میں تمام محکموں کا اجلاس۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سمیت دیگر کی شرکت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس میں تمام محکموں کا اجلاس۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سمیت دیگر کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زبیب النساء ناصرکے آفس میں تحصیل کہوٹہ کے تمام سر کاری محکموں کے افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پر سن راجہ خورشید ستی، راجہ وحید احمد خان، پٹواری راجہ محمد فیصل، رانا غلام مر تضیٰ اور محکمہ مال کے دیگر افسران نے شر کت کی۔راجہ صغیر احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گئے ہمارا لیڈر عمران خان ہے ہم اپنے لیڈر کے فلفسے کو آگے لیکر چلیں گئے۔ اس موقع پر اجلاس میں کہوٹہ کے مسائل حل کر نے کے لیے اہم تجاویز پر مشاورت ہوئی محکموں کے تمام نمائندوں نے اپنے اپنے محکموں کی کاکر دگی بتائی راجہ خورشید ستی نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ سے مختلف مسائل در یافت کیے جس پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ہسپتال کے تما م مسائل حل کر نے کا یقین دہانی کرائی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے بتایا کہ بہت جلد ناجائز تجاوزات کر نے والے دوکاندروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گئی راجہ وحید احمدخان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی زخیرہ اندوزئی کر نے والے بڑھے تاجروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر شہر یار جنجوعہ کا بگلہ راجگان کے مقام پر معززین علاقہ سے ملاقات

Major Sheharyar Janjua meets delegation in Bagla Rajgan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر شہر یار جنجوعہ کا بگلہ راجگان کے مقام پر معززین علاقہ سے ملاقات اس موقع پر معروف سماجی شخصیات جرجیس جنجوعہ،ماسٹر الطاف جنجوعہ، خرم جنجوعہ، راجہ احمد نواز جنجوعہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر شہر یار جنجوعہ نے کہا کہ اہلیان بگلہ راجگان کی سوئی گیس کا مسلہ اعلیٰ قیادت کو پہنچایا ہے انشااللہ بہت جلد یہ مسلہ حل ہو ئے گا۔

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ کی ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب

Wedding of the sister of Raja Hamid Mumtaz Janjua celebrated with social and political personality

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ کی ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات سمیت دیگر سیاسی وسماجی کی شرکت۔تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب غوثیہ میرج ہال پنجاڑ چوک میں منعقدہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات،راجہ فیض اللہ ایڈوکیٹ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سر گرم رہنما راجہ وحید احمد خان، راجہ امتیاز عالم صدر انجمن تاجران کہوٹہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ اویس آف مٹور، راجہ علی آف مٹور،راجہ قمر یعقوب،راجہ اویس سکندر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button