DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Disputed land at rural health centre Kaliyan measured and handed over to the authorities at the health centre

دیہی مرکز صحت کاہلیاں کی متنازع سرکاری زمین پر پیمائش مکمل کرنے کے بعدنشانات لگا کر محکمہ صحت کے حوالے کر دی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں ناصر ولایت کی ہدایت پر محکمہ مال کلر سیداں نے دیہی مرکز صحت کاہلیاں کی متنازع سرکاری زمین پر پیمائش مکمل کرنے کے بعدنشانات لگا کر محکمہ صحت کے حوالے کر دی۔عطیہ کئے گئے رقبہ کے مالکان بھی موقع پر موجود تھے۔ادھر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے رابطہ پر بتایا کہ نشاندہی تو ہو گئی ہے مگر جب سب کچھ مکمل ہو گیا تو نائب تحصیلدار نے اسسٹنٹ کمشنر سے بات کی جس پر معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،اب دوبارہ پیمائش کی جائے گی جبکہ نائب تحصیلدار راجہ مسعود احمد کا کہنا ہے کہ مخصوص خسرہ نمبر کا قبضہ محکمہ صحت کے حوالے کیا گیاہے۔یہ خسرہ چار ہزار کنال پر مشتمل ہے جس کا تمبہ نہیں کاٹا گیا تھا۔جن لوگوں نے رقبہ محکمہ صحت کے نام کیا ان کی مرضی کے مطابق نشاندہی عمل میں لائی گئی ہے۔نائب تحصیلدار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کسی قسم کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ادھر پی ٹی آئی یوسی سموٹ کے سابق صدر چوہدری محمد ارشاد نے متعلقہ پٹواری پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ مالی کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں آج اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سے ملاقات کر کے انہیں تمام صورتحال سے اگاہ کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کے لیے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کی قیادت میں ایک بڑا جلوس کلرسیداں سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا

A large procession led by Tehsil President Mohammad Ejaz Butt left for Rawalpindi to attend the Liaquat Bagh rally of the Pakistan Peoples Party.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کے لیے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کی قیادت میں ایک بڑا جلوس کلرسیداں سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا جس میں محمد فیاض کیانی،نوید اختر مغل،نصیر اختر بھٹی،اظہر محمود بھٹی،عا طف ا عجا ز بٹ،چوہدری ایوب محمد ثالث سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ملکی سیاست کا رخل بدل دے گا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن متحد ہیں۔

روات پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی نو افراد گرفتار

Rawat police arrest nine people for gambling offences

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)روات پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی نو افراد گرفتار ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے سولہ عدد موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر راجہ ارفاد احمد قمر کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ پولیس فاؤنڈیشن کالونی گلی نمبر 13 مکان ازان سعید کے ساتھ ملحقہ خالی پلاٹ میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر وہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں کچھ لوگ تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے میں مصروف تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر داؤ پر لگی ہوئی رقم و موبائل فونزالٹ پلٹ کر دئیے۔دوافرادگاؤں کی جانب بھاگ پڑے جن کا تعاقب کیا گیا مگر وہ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 09افراد جن میں عاصم محمود،محمد سرفراز،آفتاب احمد،خرم عباس،عبدالعزیز،فیصل ایوب،محمد منیر افضل،محمد رضوان اورمحمد مسکین شامل ہیں کو قابو کر کے داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ 18 ہزار روپے،16 عدد موبائل فونز، دو عدد مکمل تاش کے پتے اور ایک عدد پلاسٹک شیٹ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button