DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Pakistan Peoples Party Tehsil Kotli Sattian convenes to review attendance and administration of Liaquat Bagh rally on martyrdom of Bibi Shaheed

بی بی شہید کی یوم شہادت پر لیاقت باغ جلسہ میں شرکے اور انتظا ما ت کا جائزہ لینے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کا اجلاس

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— 27دسمبر بی بی شہید کی یوم شہادت پر لیاقت باغ جلسہ میں شرکے اور انتظا ما ت کا جائزہ لینے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر اسد ستی اور جزل سیکرٹری راشد محبو ب ستی منعقد ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ، سابق ایم این اے فوزیہ حبیب، سابق ایم پی اے شفقت عباسی، سابق امیدوار ایم پی اے سجاد حنیف عباسی، ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبار ستی، سابق ضلعی صدرراجہ شوکت علی عباسی،افتخار عباسی سمیت یونین کو نسلو ں کے صدور و جزل سیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداروں، کا رکنا ن و ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلا س میں اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری راشدمحبوب ستی ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن زمر جعفر ی سردار شیر باز سید ذاکر حسین شاہ یونین کونسل ملوٹ ستیاں کے صدر حاجی ربنواز صدر یوسی لہتراڑ چیف زبیر صدر یوسی بھتیاں بابر سٹی صدر کروڑ علی احمد عباسی صدر آریاری راجہ رمضان اور راجہ وحید دہنیال یوسی سانٹھ سرولہ راجہ سعید ستی عثمان ستی یوسی وگہل اقتدار علی نقوی یوسی دھیرکوٹ ہمایوں ستی یوسی درنو ئیا ں ڈاکٹر زرین، کوٹلی سے مبین ستی،سجاد ستی پی وائے او کے ناظر ستی نے بھی خطاب کیاکارکنوں نے پارٹی کے اندر دھڑا بندیوں کے خاتمے اور کارکنوں کو فعال کرنے پر زوردیا اور کہا کہ بی بی شہید کی راولپنڈی میں شہادت کاقرض چکانے کے لیے بھر پور شرکت کرنے کا عزم کیا انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں سے ایک بڑے جلوس کیساتھ لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کریں گیااور کہا کہ 27 دسمبر لیاقت باغ جہاں بی بی شہید ہوئی تھی آج ان کا لخت جگر اپنی ماں کی جائے شہادت پر پوٹھوار کے لوگوں سے خطاب کرنے آرہے ہیں اپنے نوجوان قائد کا حوصلہ بڑھانے اور انہیں ایک تاریخی ویلکم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چاہنے والے لیاقت باغ 27 دسمبر کو بڑی تعداد میں پہنچ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دیں موجودہ سلیکٹڈ حکمران جتنے جھوٹے کیس بنا سکتے ہیں بنا لیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کو عوام سے الگ نہیں کیا جاسکتا اور کہا کہ 27دسمبر کو لیاقت باغ میں شرکت کرکے اپنے نوجوان قائد کا والہانہ استقبال کریں گے

بہترین صحافت اور کارکردگی پر صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں کو ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رضوان ستی

President Press Club Kotli Sattian praised for Best Journalism and Performance

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— بہترین صحافت اور کارکردگی پر صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں کو ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رضوان ستی نوید ستی کی علاقائی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ کوٹلی ستیاں کی صحافت کا درخشندہ ستارہ ہیں کوٹلی ستیاں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سیاسی و سماجی کارکن رضوان ستی نے کہا ہے کہ صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی کی علاقائی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے سخت ترین حالات میں بھی صحافت کا چراغ روشن رکھا اور ہر عام و خاص کی آواز کو قلم کی طاقت کے زریعے ایوانوں تک پہنچایا۔ سماجی، سیاسی، معاشی اور علاقائی تعمیروترقی کی بہتری کے لیے ہمیشہ اپنی تعمیری سوچ کے ساتھ سرفہرست اور کوشاں رہے کوٹلی ستیاں کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے نوید ستی صاحب کو بہترین صحافت اور عمدہ کاردگردی پر ایواراڈ ملنا ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ تہہ دل سے انھیں خراج تحسین پیش کیا جاتا اور امید کی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آگے بھی کوٹلی ستیاں میں علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صحافت کو مزید مظبوط بنانے اور فروغ دینے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے رہیں

پانچ رو زہ انوالی پریمیئر لیگ ایڈیشن 4 جو کہ مورخہ 11 دسمبر 2019 سے شروع ہونے والا 17 دسمبر 2019 کو اختتام پذیر ہو گئی

Five day Premier league edition comes to close

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— پانچ رو زہ انوالی پریمیئر لیگ ایڈیشن 4 جو کہ مورخہ 11 دسمبر 2019 سے شروع ہونے والا 17 دسمبر 2019 کو اختتام پذیر ہو گئی، APLجو کہ ہلاڑہ کرکٹ گراؤنڈ موضوع سانٹھ نوالی میں کھیلی گئی جس کے چیف آرگنائزر تبسم شفیق ستی،عاصم عوامی،نفیس ممتاز ستی،حسنین طارق، عاطف ستی، عبید امجد، ہارون شفیق،اور پوری راسب سپورٹس کلب انوالی تھے ٹو رنامنٹ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ٹورنامنٹ کا فائنل وگہل الیون، بمقابلہ ارشد الیون ناولہ کھیلا گیا جو کہ ارشد الیون نے اپنے نام کر لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی راجہ محمداحسان ستی رہنما تحریک انصاف، اور ریحان ستی تھے مہما ن خصوصی اور انکے علا وہ را جہ محبت ستی، نا ئید حسین ستی، طا ہر محبو ب و دیگر نے کھلاڑیوں میں پہلا انعام مبلغ0000 5 اور دو سرا انعا م 20000 تقسیم کیے اور ٹرافیا ں بھی تقسیم اور کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر پر نفیس ممتاز ستی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button