AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Masood Hashmi appointed as a headteacher at Government High School Chekswari.

مسعوداحمدہاشمی کوگورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں بطور صدرمعلم تعینات

چکسواری(نمائندہ پوٹھووار ڈاٹ کوم,سپیشل رپورٹر) مسعوداحمدہاشمی صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری و انچارج کلسٹرچکسواری نے کہاہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں بطور صدرمعلم تعینات کیاہے انشاء اللہ محکمہ تعلیم اورچکسواری کے عوام کی توقعات پرپورااترنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے لئے حتی المقدورکوشش کروں گاحاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم کے خلوص پران کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے میری تعینات کاخیرمقدم کیاہے اوراستقبالیہ پارٹی کااہتمام کیاہے انہوں نے ان خیالات کااظہار حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم کی جانب سے اپنے اورچودھری الطاف حسین صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آد ھ پلائی کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے حاجی اخلاق احمددانش(ر) صدرمعلم میزبان تقریب اور چودھری الطاف حسین صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی نے بھی خطاب کیا اللہ دتہ بسمل نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب میں ذیشان الطاف وقار نواز اورگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے اساتذہ اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نے شرکت کی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسعوداحمدہاشمی صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری و انچارج کلسٹرچکسواری نے کہاہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں بطور صدرمعلم تعینات کیاہے انشاء اللہ محکمہ تعلیم اورچکسواری کے عوام کی توقعات پرپورااترنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے لئے حتی المقدورکوشش کروں گاحاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم کے خلوص پران کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے میری تعینات کاخیرمقدم کیاہے اوراستقبالیہ پارٹی کااہتمام کیاہے انہوں نے ان خیالات کااظہار حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم کی جانب سے اپنے اورچودھری الطاف حسین صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آد ھ پلائی کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے حاجی اخلاق احمددانش(ر) صدرمعلم میزبان تقریب اور چودھری الطاف حسین صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی نے بھی خطاب کیا اللہ دتہ بسمل نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب میں ذیشان الطاف وقار نواز اورگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے اساتذہ اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نے شرکت کی

چکسواری (نمائندہ پوٹھووار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس ضلع میرپور کے نائب صدر حاجی عبدالجبار نے مسلم کانفر نس کے مرکز سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن کی خوشدامن (خالہ) صاحبہ کی وفات پر گہر رنج وغم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مرحومہ کی عمر ایک سوسال سے زائد تھی جن کی وفات برطا نیہ میں ہو ئی ہے اور مرحومہ کو برطا نیہ میں ہی سپرد خا ک کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور حاجی ذوالفقار علی خا ن سمیت ان کے تمام لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرکے جبکہ مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف ٹھیکیداری حاجی محمد صابر آف مواہ کنیلی چودھری رخسار ایوب سیکرٹری جنرل حلقہ نمبر دو چکسواری واجد محمود سہگل آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر مرزا محمد نذیر نے بھی اپنے الگ الگ پیغام میں حاجی ذوالفقار علی خان کی خوشدامن کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھووار ڈاٹ کوم)عسکری پبلک سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی میں اول انعام علی اعزاز طارق ولد طارق صدف دوئم حافظ محمد عادل سوئم انعام حیدر علی اسلام گڑھ نے اپنے نام کیا جبکہ طالبات میں سے اول انعام سمعیہ ریاست دختر ریاست علی گورنمنٹ گر لز ہا ئی سکول چکسواری دوئم انعام حفظہ شوکت دختر شوکت علی ڈڈیال سوئم انعام سعدیہ منیر دختر منیر حسین خادم آباد ڈڈیال نے اپنے نام کیا نعت خوانی کے مقابلے میں کل 30 سکولوں کے طلباو طالبات نے حصہ لیا جس میں چکسواری ڈھانگری بہادر فیض پور شریف اسلام گڑ اور ڈڈیال کے بچوں نے نعت خوانی میں خوب تیاری کررکھی تھی ججز کے فرائض پروفیسر آ فتاب احمد اور محمد رفیق نقشبندی نے ادا کئے فسٹ سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے طلبا و طالبات کومہمان خصوصی چودھری خلیق الزمان حاجی تاسب حسین چودھری پروفیسر نصیر احمد چودھری نے انعامات تقسیم کئے جبکہ ایم ڈی عسکری پبلک سکول نصیر احمد چودھری نے کہا کہ آج تک جتنے مقابلے ہو ئے اس میں ہمارے سکول کا کوئی بچہ شامل نہیں اس محفل پاک کا تمام کریڈٹ ملک یاسر اشرف رضوان احمد محمد نواز بنارس حسین کو جاتا ہے جنہوں نے نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ اس پاک محفل کو ترتیب دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان گھروں میں کا میابیوں کے خزانے کھل جاتے ہیں جن گھروں میں کثرت سے درود شریف پڑھا جاتا ہے وہ خوش نصیب ہیں والدین جن کے بچے حضور کی شان میں ایسی پاک محافل میں نعت پڑھتے ہیں ۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھووار ڈاٹ کوم) چودھری خلیق الزمان ڈپٹی کسٹو ڈین آزادکشمیرنے کہا کہ تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے پیار محبت شفقت اور معاف کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا اور رنگ ونسل غریب و امیر کا فرق مٹا کر پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کرتے ہیں ایسی با برکت محافل کا انعقاد کرکے حاضری لگواتے ہیں ان کے چہروں پر رونق عیاں ہوتی ہے آج اس پاک محفل میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کو دیکھ کر دلی مسرت ہو ئی ہے جب طلبہ و طالبات حضور کی شا ن میں نعتیہ کلام پڑھتے ہیں تو قلبی سکون ملتا ہے اللہ اور اس کے رسول سے بے غرض عشق و محبت کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ہی کامیابی ہے عسکری پبلک سکول اینڈ کالج کے ایم ڈی پر وفیسر نصیر احمد چودھری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر سال مقابلہ نعت خوانی کی محفل سجا کر اپنی حاضر ی لگواتے ہیں جس کا ان کو ثواب ملتا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی عسکری پبلک سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں چودھویں مقابلہ نعت خوانی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر تقریب حاجی تاسب حسین پروفیسر نصیر احمد چودھری ملک یاسر اشرف رضوان احمد عمران عثمان اور محمد رفیق جلالی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اے ای او چکسواری محمد عجائب سابق صدر معلم حاجی بشیر پرواز اخلاق احمد دانش چودھری محمد یعقوب چودھری جاوید سعید راجہ تسلیم خالد مر زا سلطان محمود محمد اسلم کے علاوہ بچوں کے والدین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button