DailyNews

Kotli Sattian; Medical camp organised at BHU UC Malot Sattian Miraz Pur on the instruction of MPA Major Latasab

بنیادی مرکز صحت یونین کونسل ملوٹ ستیاں مرزا پور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بنیادی مرکز صحت یونین کونسل ملوٹ ستیاں مرزا پور میں ایم پی اے میجرلطاسب کی خصوصی ہدایت پر اور حکومتی اعلی قیادت جنہوں کی پسماندہ علاقوں میں یکساں علاج و معالجہ کی معیاری اور مفت سہولیات اولین ترجیح ہے نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں معززین علاقہ اور پرنسپل محمد امین ستی، صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید ستی کی کاوشوں سے الشفاء ہسپتال کے انتہائی قابل ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے قائم فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی مفت خدمت کی غرض سے انکی آنکھوں کا مفت معائینہ کر کے سینکڑوں مریضوں کا ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ابرارالحق ستی کی زیرنگرانی مفت علاج معالجہ کیا ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا فری میڈیکل کیمپ تسلی بخش ہے اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد ڈاکٹر عبدالحق مرحوم اور ماسٹر عباس مرحوم نے اپنی زندگیوں کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا تھا کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہم جانتے ہیں کہ حلقہ این اے 57 اور خصوصی طور پر تحصیل کوٹلی ستیاں انتہائی پسماندگی کے باوجود ان پر فضا پہاڑوں میں لوگ اگر اپنی زندگی سادگی سے بسر کریں تو وہ معاشرے کے فعال افراد کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں آخر میں کامیاب کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹرز و دیگر کا شکریہ ادا کیاگیا معززین علاقہ نے پینے کے صاف پانی اور ملوٹ ستیاں میں بچوں کیلئے پارک کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر ابرا الحق ستی نے ان کا پیغام متعلقہ حکومتی قیادت تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

نوآموز سیاسی زبان درازوں کو احتجاجی تحریک کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہے۔رضوان ستی
منظم و یکجا ہو کر حقوق کی آواز بلند کرنے اور تحریک کا حصہ بننے پر ہر مُحب دھرتی کو سلام پیش کیا جاتا ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے میڈیا انچارج رضوان ستی نے کوٹلی ستیاں ڈیفنس روڈ کی خستہ حالی پر اٹھنے والی احتجاجی تحریک کے حوالے سے کہا کہ یہ تحریک کوٹلی ستیاں کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی یہ ایک اجتماعی مسلہ ہے اور اجتماعی مسلوں کو کبھی سیاست کی چادر نہیں پہنائی جاتی مگر بدقسمتی سے ہمارے کچھ موجودہ اقتدار سے منسلک نام نہاد نو آموز سیاسی زبان دراز اس علاقائی مسلے کو انتشار اور سیاست کی نذر کر کے چپ کی نیند سونا چاہتے تھے مگر احتجاجی تحریک کی مظبوطی، اہمیت اور اس میں شامل ترقی پسند طبقے نے انھیں غفلت کی نیند سے بیدار کرنے پر مجبور کیا جو ایک قابل تحسین عمل ہے اپوزیشن کی جانب سے موجودہ نمائندوں اور لوکل قیادت نے جس طرح پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو یقین دہانی کروائی اُمید ہے اب جلد از جلد اس سنگین مسلے کو حل کیا جائے گا اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے گی وگرنہ یہ احتجاجی تحریک پھر سے بلند ہو گی اور پھر نہ رکنے والی ہو گی۔ویسے بھی حالات اس نوبت تک پہنچانے میں ان کا اپنا اہم کردار ہے بجائے کہ تعمیر و ترقی اور عملی کام پر توجہ دیتے اُلٹا یہ دوسروں کی کردار کشی، زبان درازی، افتتاح شدہ منصوبوں کے افتتاح، تختی برائے تختی کی سیاست اور اپنی زاتی تشہیر میں مصروف رہے۔ اسی وجہ سے عوام نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا اور بار بار ٹائم دینے کے بعد مجموعی طور پر ہڑتال کی کال دی اس میں کوئی شک نہیں کہ حاجی حق نواز ستی، آصف شفیق ستی، نمبردار خالد ستی،عبدالستار الخیری،صولت مجید ستی، ارشد ستی، تبسم ستی، طارق ستی، سہیل محمود ستی، عاطف اشفاق ستی، ظفر ستی، ڈاکٹر نصیر ستی، شہزاد ستی سمیت دیگر آل اپوزیشن پارٹیز، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، ایم ایس ایف، صبح نو آرگنائزیشن،علاقائی معززین، ٹرانسپورٹ یونین، صحافی برادری، پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کوٹلی ستیاں، الیکٹرانک میڈیا اور اس علاقے کا درد رکھنے والے ہر مخلص مُحب دھرتی نے اپنابھر پور کردار ادا کیا اور منظم و یکجا ہو کر اپنے حقوق کی آواز بلند کی اور احتجاجی تحریک کو مظبوط بنایا۔ ان سب کے جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جہنوں نے علاقے کے لیے صبر و استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بھر پور کوشش کے زریعے موجودہ نمائندگان کو احساس دلایا اور اہل علاقہ کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر بھر پور طریقے اس تحریک کو چلایا۔ انشااللہ امید ہے کہ آہندہ بھی سب مل کر اجتماعی مسلے پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور اقتدار سے منسلک لوگوں کو علاقائی تعمیر و ترقی پر توجہ دینے کے لیے مجبور کرتے رہیں گے۔

اپو زیشن جما عتو ں و ٹرانسپو ٹرزکی احتجا جی تحریک کا دبا ؤ،یا ایک اور لو لی پا پ؟

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اپو زیشن جما عتو ں و ٹرانسپو ٹرزکی احتجا جی تحریک کا دبا ؤ،یا ایک اور لو لی پا پ؟کو ٹلی ملو ٹ ستیاں رو ڈ کا کام شرو ع کروانے کے لیے ممبران قومی و صوبا ئی اسمبلی نے ایک مر تبہ پھر فنڈز جا ری ہو نے کی نو ید سنا دی 6کرو ڑ 30لا کھ رو پے کے فنڈز کی منظو ر ی لے لی ہے جلد کام شرو ع ہو گا اگلے دو فیز کے لیے یکم کے بعد فنڈز جا ری ہو ں گے عوام کیساتھ اس رو ڈ کو تعمیر کر نے کا وعدہ انتخا با ت میں کیا تھا جسے آج عملی طو ر پر پو را کر نے جا رہے ہیں ایم این اے صدا قت علی عبا سی و ایم پی اے میجر لطا سب ستی کی کو ٹلی ستیاں میں پر ہجو م پریس کا نفرنس تٖفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں تا ملو ٹ رو ڈ کے کام میں 14ما ہ سے تا خیر کے با عث اپو زیشن جما عتو ں و ٹرانسپو ٹرز کی جا نب سے یکم نو مبر کو ہڑتال کی کا ل دی گئی تھی جس پر ایم این اے صدا قت علی عبا سی و ایم پی اے میجر لطا سب ستی نے ایم پی اے سما بیہ طا ہر ستی، پی ٹی آئی رہنما ء و کو آرڈینیٹر راجہ محمد احسان ستی، پا پا شکیل ستی،فیصل آمین ستی، راجہ محمد زعفران ستی عا طف جمیل ستی و دیگر پا رٹی رہنما ؤ ں کے ہمرا ہ پریس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کو ٹلی ستیاں تا ملو ٹ رو ڈ کے لیے 6کرو ڑ 30لا کھ رو پے فنڈز منظو ر ہو نے کا علان کیا اور کہا احتجا جی تحریک کے لو گ ہما رے شا نہ بشانہ ہو کر علا قائی تعمیر و ترقی میں ہما ر اساتھ دیں اور پانچ سالو ں بعد ہم سے جو اب ما نگیں اگر ہم اس خطہ کی تعمیر و ترقی نہ کر سکے تو ہما را حشر بھی شا ہد خاقان عبا سی اور راجہ اشفا ق سرور سے بھی بد تر کر نا پھر عوام کو اختیا ر حا صل ہو گا انہوں نے کہا کو ٹلی ستیاں کی پسما ندگی کی واحد وجہ مسلم لیگ ن ہے جس کااس حلقہ سے وزیر اعظم اور وزیر ہو نے کے با وجو د کچھ نہ کر سکے وہ اگر ایک زبا ن ہلا تے تو یہ سڑکیں کا رپٹ ہو تیں مگر الحمد اللہ یہ کا م بھی ہما رے حصہ میں آیا اسے ہم ہی پا یہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے انہوں نے کہا کہ بلک واٹر سپلا ئی سکیم کی فو ری بحا لی نا ممکن ہے جس سے کو ٹلی ستیاں کو کو ئی ریوینیو نہیں مل رہا اور اس منصوبہ پر 10ارب لا گت کے با عث مو جو دہ حکو مت کی معا شی ابتر صورت حا ل کے با عث اس پر کو شش جا ری ہے مگر فو ری کا م شرو ع ہو نا نا ممکن ہے کو ٹلی ستیاں میں سیا حت کے فروغ کے لیے ہما ری حکو مت مکمل نیک نیتی کیساتھ کو شا ں ہے جس نے کو ٹلی ستیاں کو ایک نیا ٹو ائر ایسٹ پوائنٹ ڈکلئیر کیا ہے یہی وہ ذریعہ جس سے کو ٹلی ستیاں میں ترقی ممکن ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب پر بتا یا کہ کو ٹلی ستیاں کی دیگر سڑکیں جن پر کا م بند ہیں بہت جلد ان پر بھی کا م شرو ع ہو جا ئے گا

ملک بھر کی طرح کو ٹلی ستیاں میں بھی27اکتوبر2019 یوم سیاہ بھرپورطریقے سے منانے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )ملک بھر کی طرح کو ٹلی ستیاں میں بھی27اکتوبر2019 یوم سیاہ بھرپورطریقے سے منانے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں اظہا ر الحق با جو ہ اور پی ٹی آئی رہنما ء راجہ محمد احسان ستی کی قیا دت میں اایک ریلی کا انعقا د کیا گیا جو کہ مرکزی میلا د چو ک سے شرو ع ہو کر شہدا چو ک کو ٹلی ستیاں میں جا کر اختتام پذیر ہو ئی جس میں گو رنمنٹ بوائز پرا ئمری سکو ل لو ئر کو ٹلی، اوربرحد کے ٹیچرز و بچو ں سمیت دیگر سکو لو ں کے اسا تذہ و بچو ں اورمختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے لو گو ں نے شرکت کی شرکا ء نے سیاہ جھنڈے، کتبے اٹھائے رکھے تھے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں اظہا ر الحق با جو ہ اور پی ٹی آئی رہنما ء راجہ محمد احسان ستی و دیگر مقررین نے ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ عالمی دنیا مسلۂ کشمیر کو فوراََ حل کروانے کے کردار ادا کرے کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر 72سال سے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اور معصوم بچوں اور عورتوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

تو صیف ستی کی جا سم کنو ل کو کو آرڈینیٹر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ راولپنڈی ڈویژن بننے پر مبا رکبا د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آرگنا ئزر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو ٹلی ستیاں تو صیف ستی کی جا سم کنو ل کو کو آرڈینیٹر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ راولپنڈی ڈویژن بننے پر مبا رکبا د پیش کی اور گلدستہ پیش کیا اس مو قعہ پر جاسم کنول نے کا رکنا ن مسلم لیگ ن کو قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ یوتھ ونگ کارکنان مسلم لیگ کا سرمایہ ہیں جاسم کنول راہی چوہدری سرفراز افضل کی قیادت میں راولپنڈی ڈویژن میں تنظیم سازی کریں گے پارٹی کے کام کرنے والے کارکنان کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا حصہ بنائیں گے.مرکزی صدر کیپٹن صفدرپنجاب صدر کاشف رندھاوا، جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل کا مشکور ہوں مجھے ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button