DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Government Boys High School, Jatli, which has more than 650 students, faces severe problems due to lack of washrooms at the school.

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی جس میں 650سے زاہد طلبہ سکول میں زیر تعلیم ہیں اس سکول میں واش روم کی کمی کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا

جاتلی(نامہ نگار) محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کے باعث گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں کلاس فور کی 3لیب اٹینڈینٹ کی 1اور عرصہ 10سال سے کلرک کی پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے سکول اُساتذہ دفتری امور نمٹانے پر مامور عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر تعلیم سے فوری تعیناتیوں کے عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی جس میں 650سے زاہد طلبہ سکول میں زیر تعلیم ہیں اس سکول میں واش روم کی کمی کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سکول میں عرصہ تقریبا 10سال سے کلرک کی پوسٹ خالی ہے اور محکمہ کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال اس پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے اُساتذہ ہی دفتری امور نمٹانے پر مامور ہیں یہ سکول دیگر سکولوں کا کلسٹر سینٹرہونے کی وجہ سے دفتری کام کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے سکول کی اب صورت حال یہ ہے کہ ایک درجہ چہارم کی پوسٹ کے علاوہ سکول کی سوپیر،چوکیدار اور دیگر پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں اور دن میں گیٹ پر صرف سیکورٹی گارڈ اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہا ہے جب کہ ایک کلاس فور رات میں چوکیداری کر رہا ہے گاؤں کے معززین بھی متعدد بار محکمہ تعلیم کے افسران کو ان کے دفاتر میں جا کر درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر تعلیم پنجاب سے فوری نوٹس لے کر تمام پوسٹوں پر تعیناتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Gujar Khan; The education authorties are asked to take notice at Government Boys High School, Jatli, which has more than 650 students, faces severe problems due to lack of washrooms at the school.

Show More

Related Articles

Back to top button