AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Raja Zahoor arrives in his village Ratta from UK

راجہ ظہور آف رٹہ آزاد کشمیر برطانیہ سے گزشتہ ہفتے وطن آبائی گاؤں رٹہ پہنچ گے

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ برمنگھم کے مرکزی راہنما راجہ ظہور آف رٹہ آزاد کشمیر برطانیہ سے گزشتہ ہفتے وطن آبائی گاؤں رٹہ پہنچ گے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محمد شبیر انصاری اور دیگر کاکنا ں مسلم لیگ ن رٹہ نے ان کا استقبال کیا بعد میں اانہوں نے آزاد کشمیر کے ممتاز صحافی صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کے گھر ڈڈیال جا کر ان کے چھوٹے بھائی حاجی عبدالروف کی اچانک حادثاتی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے اظہار افسوس کیا جنرل سیکرٹری محمد شبیر انصاری بھی ان کے ہمراہ تھے راجہ ظہور خان نے اظہار افسوسکرتے ہو ئے کہا مرحوم ڈڈیال کی دھرتی کی ایک پہچان تھے اللہ تعالی ٰ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے آمین

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد مشتاق چغتائی اور حکیم محمد رازق چغتائی کی پھوپھی زاد ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کر گئی مرحومہ نماز جنازہ پرنسپل عبدالمجید نے پڑھائی مرحومہ ایک نیک سیرت اور اخلاقکی مامکہ تھیں ان کی نمازجنازہ میں ڈڈیال سے مفتی قاسم اختر شمس عباسی منجیر ایچ بی ایل محبوب ریٹائرڈ پروفیسر عبدالروف،عبدالعزیز،محمد ایوب ماسٹر افضل،محمد یونس آڑجٹاں کے علاوہ بڑی تعداد میں چغتائی برادری نے حصہ لیا مرحومہ کو قریبی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ڈڈیال پریس کلب کے کارکناں کا تعزیتی اجلاس میں جنرل سیکرٹری مشتاق چغتائی سے ان کی پھوپھی زاد ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تقریب یوم وفات قائداعظم محمد علی جناح 11ستمبر 1948گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی یوم وفات کے سلسلہ میں ایک تقریب انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت صدر معلم مرزا عبدالسلام نے کی آغازتلاوت سے ہو ا جو جماعت ششم کے طالب علم مصور علی نے پیش کی نعت جماعت نہم کے طالب علم کاشف محمود نے پیش کی جماعت دہم کے طالب علم محمد ابرہیم نے بڑے مفصل انداز میں قائداعظم کی پیدائش سے لیکر ان کی تعلم وکالت اور اہم کارناموں اور فتوحات بیماری اور وفاتک روشنی ڈالی صدارتی خطاب میں مرزا عبدالسلام صدر معلم نے کہا قائدا عظم کو باباقوم یعنی قوم کا باپ اور بانی پاکستان کے لقب سے بھی یاد کیا جاتاہے آپ 1909؁میں مجلس قانون سازکے رکن منتخب ہو ئے آپ نے سیاسی زندگی کا آغازکانگریس میں شمولیت سے کیا ہندولیڈر وں نے مذموم عزائم دیکھ کر آپ محوراحساس ہو ااور انگریزوں سے آزادی حاصل کر لی بھی تو ہندو مسلمانوں پر قابض ہوجا ئیں گے قائداعظم نے 1906؁میں باقائد مسلم لیگ میں شمولیت اختیار لی باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا اور 14اگست 1947؁ کوپاکستان کے قیام تک مسلم لیگ سے وابستر رہے آپ نے مسلما نوں کو متحدہ رہنے کا درس دیا ندیم خان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم نے قوم کو بتایا کہ ہمیں پنجابی،سندھی،بلوچی،بن کر نہیں سوچناہے آپ نے مسلمانوں کو مقصد عطاء کیا آپ 1929؁کو موتی لال نہروکو اپنے چود ہ نکات پیش کئے محمد شہزاد نے اپنے خطان میں کہا کہ آپ پاکستان کہ پہلے گورنر جنرل منتخب ہوئے قیام پاکستان کے ایک سال بعد ہی 11ستمبر 1948وفات گئے
قائداعظم کی رحلت نہ صرف عالم اسلام کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے عظیم سانحہ تھی ماسٹر عبدالمالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم کی وفات پر نہ صرف لوگوں نے سوگ منایا بابلکہ غائبانہ نمازجنازہ بھی ادا کی گئی تاریخ کے صفات میں ہمیشہ زندہ رہے گا ہم قائداعظم کی بے مشل قیادت میں پاکستان حاصل کیا تقریب کے اختیام پر محمد عاصم چغتائی مدرس نے ملک کے امن سلامتی اور قداعظم کے ایصال ثواب کے لئے جامع دعاکروائی محرم کے ماہ کی نسبت سے صدر معلم نے اساتذہ اور طلبہ کے لئے مشروبکی سبیل لگوائی تھی

چکسواری(حافظ شہریاربسمل) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ بریڈ فورڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے اور اس حق سے دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کر محروم نہیں رکھ سکتی ایک لمبے عرصے سے کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہو گا اور اور کشمیریوں کا ان کا بنیادی حق حق خودارادیت ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور دہشت گردی سے کشمیریوں پر ظلم کر کے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اگر عالمی دہشت گرد مودی کے اس ظلم کا عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا تو ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے جس سے پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آ جائے گئی پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بہادر افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے چوہدری شہزاد نے کہا کہ دہشت گرد مودی نے جسطرح کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اس کو اس کا جواب دینا پڑے گا اس وقت مقبوضہ کشمیر لہو لہان ہے اور عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئی او ر ان کا حق ان کو ضرور ملے گا۔

چکسواری(حافظ شہریاربسمل) یونین کونسل فیض پور شریف کی سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے راہنماچوہدری محبوب حسین آف کھڈ نے کہا ہے کہ حلقہ چکسواری اسلام گڑھ کیپٹن(ر) محمد سرفراز مرحوم کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے اور سہیل سرفراز ایڈووکیٹ میں وہ سب صلاحتیں موجود ہیں کہ وہ اپنے مرحوم والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے آج بھی حلقہ ۲ چکسواری اسلام گڑھ کے عوام سہیل سرفرازیڈووکیٹ کے ساتھ ہیں اور حلقہ چکسواری میں کوئی بھی ایسا لیڈر موجود نہیں ہے کہ وہ سہیل سرفراز کا مقابلہ کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ چکسواری جو (ن) لیگ کا گڑھ ہے اور حلقہ کی ناہل قیادت نے مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی حلقہ چکسواری اسلام گڑھ کی عوام کو سہیل سرفراز ایڈووکیٹ جیسا لیڈر چاہیے جو حلقہ کے عوام کے مسائل حل کر سکے چوہدری محبوب حسین نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد سرفراز مرحوم کو آج بھی عوام یاد کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے کیپٹن (ر) محمد سرفراز مرحوم کے فرزند سہیل سرفراز ایڈووکیٹ کی شکل میں ایک باصلاحیت نوجوان لیڈر دیا ہے جس کی عوام کو ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ حلقہ ۲ چکسواری اسلام گڑھ کے عوام سہیل سرفراز ایڈووکیٹ کے ساتھ ہے سیاسی بونے سہیل سرفراز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جتنا بڑا منصب ہوگا اسکی ذمہ داریاں بھی اتنی زیادہ ہونگی میرپور ضلع کے لوگ پرآمن اور انتظامیہ سے تعاون کرنے والے ہیں بحثیت ڈپٹی کمشنر چارج سنبھالنے پر عوام نے جس خوشی اور مسرت کا اظہار کیا میں انکا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری پریس کلب کے سابق صدر افراز محمود راجہ اور زاہد بشیر سوہاج سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج انکے آفس میں انسے ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں دفتری اوقات کار کی پابندی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے خود کو ہر وقت حاضر رکھیں اگر کسی ملازم کے خلاف کوئی شکایت آئی تو اس سے سختی کے ساتھ باز پرس کی جائے گی راجہ قیصر اونگزیب نے کہا کہ چک سواری کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے چک سواری پریس کلب کا ایک نام اور پہچان ہے موجودہ وقت اور حالات ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہم بھارتی مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں جس میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے چک سواری پریس کلب جلد آوں گا اور وہاں عوام کے مسائل بھی سنوں گا

Show More

Related Articles

Back to top button