DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Public rallies held in Daultala region in solidarity with Kashmiri

دولتالہ اور نواحی علاقوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ اور نواحی علاقوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار، ،مختلف سکولوں کے طلباء نے ہاتھوں میں پاکستان اورکشمیرکے جھنڈے اور کتبے اُٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہو کر اظہار یکجہتی کا اعلان پر گزشتہ روز دولتالہ، جاتلی، دیوی، راماں، ماچھیہ اور دیگر علاقوں کے طلبہ اور سربراہان نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں کے ساتھ ریلیاں نکالیں، دولتالہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں پرنسپل حمید اصغرنے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے پرنسپل قیصر بشیر گوندل کی زیر قیادت میں اساتذہ اور طالبعلوں نے حصہ لیا سکولوں اور کالج کی تمام کلاسوں کے طالبعلوں نے ہاتھوں میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے،بینر اور کتبے اُٹھارکھے تھے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھر پور احتجاج کیا ریلیاں مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی واپس اپنے اختتامی پوائنٹ پر پہنچیں جہاں پاکستان کی سلامتی اور انڈیا کی طرف مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔


کمپیوٹر ٹیچر عدنان اشرف کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of wife of Adnan Ashraf computer teacher at Jatli high school

دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل دیوی کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار اشرف کی بہو اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں تعینات کمپیوٹر ٹیچر عدنان اشرف کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری فوجی فاونڈیشن کالج دولتالہ،کے علاوہ ایم پی اے چوہدری ساجد محمود،سابق اُمیدوار ایم پی اے چوہدری خان سرفراز،راجہ خرم عزیز،ظفر محمود بینجو،حاجی راشد،راجہ پرویز اختر،اور دیگر نے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔


دولتالہ کے شہری پر تشدد ملزمان نے موبائل اور نقدی چھین لی

Asim Shezad robbed on his way to in law in Dhok Kaku

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ کے شہری پر تشدد ملزمان نے موبائل اور نقدی چھین لی، تھانہ جاتلی میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق عاصم شہزاد اپنے تین سالہ بیٹے شہباز کے ہمراہ اپنی کسی ضرورت کے لیے رقم لینے اپنے سسرال واقع ڈہوک پناہ گیا، واپسی پر ڈہوک کاکو کے مقام پر مدثر، داؤد، بلال اور عدنان نے اسے روک کر ہنٹروں سے مارا اور پچاس ہزار کی رقم کے ساتھ قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ جاتلی نے زیر دفعہ 341,109,148,149 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

Related Articles

Back to top button