DailyNews

Birmingham; All the local communities join for Pakistan independence day celebrations in Birmingham

برمنگھم میں جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد، سکھ، مسیحی اور برٹش کمیونٹی کی بھی شرکت

برمنگھم; برٹش پاکستانیوں کی جانب سے برمنگھم کے مقامی ہال میں جشن آزادی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھ، کرسچن، کشمیری،برٹش اور دیگر تمام کمیونٹیز کی خواتین وحضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے جشن آزادی اور کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیا،لارڈمیئر آف برمنگھم اور قونصلر جنرل آف پاکستان نے بطور خاص شرکت کی، اس پروگرام میں برٹش پاکستانی نوجوان سنگرز نے ملی نغموں اور قومی ترانوں پر لائیو پرفارمنس کے ذریعے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا ۔برٹش پاکستانی نوجوان جشن آزادی پاکستان کےلئے سجائی بس کو برمنگھم شہر کے چکر لگا کر قافلہ کی شکل میں جشن آزادی کی تقریب میں شرک ہوئے جو شہر بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، جشن آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا،اس دوران پاکستان،آزاد کشمیر اور برطانیہ کے قومی ترانے بجائے گئے، جس پر شرکاء احترام سے کھڑے ہوکر سنتے رہے۔ جشن آزادی کے پروگرام میں سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے،اس موقع پر لارڈ میئرآف برمنگھم کونسلر محمد عظیم،قونصلرجنرل احمر اسماعیل، وائس قونصلر

سردار خٹک،پروگرام کے میزبان چوہدری اکرم گل،سید عابد کاظمی،ہارون اختر،شکیل جاوید،راجہ جاوید اقبال،راجہ اشتیاق،چوہدری خادم، رنجیت سنگھ کرسچن کمیونٹی کے اجمل چغتائی، کونسلر صوفیہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد کادن ہے، ہم جشن آزادی کے اس تاریخ ساز موقع پرعہد کرتے ہیں کہ پوری قوم باہمی اتحاد و یکجہتی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور عہد کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button