DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Khalid Mahmood Satti has been promoted from engineer to SDO at Highway dept

محکمہ ہائی وئے کے خالد محمود ستی کا انجینئر سےایس ڈی او کے عہدئے پر ترقی ہوگئ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔محکمہ ہائی وئے کے خالد محمود ستی کا انجینئر سے ایس ڈی او کے عہدئے پر ترقی ہوگئی۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی خالد محمود ستی جو محکمہ ہائی وئے سب ڈویژن کہوٹہ میں انجینئر کی پوسٹ پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے گذشتہ دنوں ان کا انجینئر سے ایس ڈی اوکے عہدئے پر ترقی ہوگئی جو اس وقت ایس ڈی او ایم اینڈ آر راولپنڈی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں خالد محمود ستی کو ایس ڈی اوکے عہدئے پر ترقی ملنے پر ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Kahuta; Khalid Mahmood Satti of union council Hothla has been promoted from engineer to SDO at Highway department.


پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سہیل آف جنجوررشتہ ازواج میں منسلک ہوگے

Raja Sohail of village Janjor congratulated on his wedding

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سہیل آف جنجوررشتہ ازواج میں منسلک ہوگے ان کی دعوت ولیمہ ملینیم شادی ہال میں ہوئی جس میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم، سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی، سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمود مر تضیٰ، سابق ناظم راجہ الطاف حسین، کرنل ظفر عباسی،راجہ ارشد محمود، راجہ سعید احمد، ن لیگ کے رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر سجاد جنجوعہ،راجہ عاصی جنجوعہ، سردار ارشد مجید سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔


کہوٹہ کے قریبی شہر ڈیرہ مشتاق شاہ بازارمیں آوارہ جانوروں کی بھر مار

Motorist concern over cattle roaming free on main road at Dera Mushtaq Shah Bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے قریبی شہر ڈیرہ مشتاق شاہ بازارمیں آوارہ جانوروں کی بھر مار۔ آوارہ جانور سارا دن سٹر ک پر بیٹھے رہتے ہیں جو کسی وقت بھی بڑھے حادثے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریبی شہر ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریبی گاؤں کے رہنے والے افراد جنہوں نے جانور رکھے ہوئے وہ ان کو صبح سویر ئے کھول دیتے ہیں جو ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں مین سڑک پر سارا دن بیٹھے رہتے ہیں جو کسی وقت بھی بڑھے حادثے کا ذریعہ بن سکتے ہیں عوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کہوٹہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


Picture of the day

Show More

Related Articles

Back to top button