DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Public rally held at Dhuangalli, River Jhelum in solidarity with Kashmiri + Rest of the day news from Tehsil Kallar Syedan

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چوکپنڈوری،کلر سیداں،چوآخالصہ اور دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر ریلیوں کا انعقاد

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چوکپنڈوری،کلر سیداں،چوآخالصہ اور دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر ریلیوں کا انعقاد ڈڈیال آزادکشمیر کے سیاسی سماجی اور انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مدینہ ٹاؤن سے علامہ ریاض الرحمان صدیقی،مفتی نثا ر الرحمان صدیقی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو چوکپنڈوری سے ہوتی ہوئی کلر سیداں میں اختتام پذیر ہوئی۔سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سابق صدر حاجی محمد صغیر کی قیادت میں چوآخالصہ سے سرصوبہ شاہ تک ریلی نکالی گئی جس میں مقررین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاجبکہ سرصوبہ شاہ سے دھانگلی تک بھی ریلی نکالی گئی دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر منعقدہ تقریب میں پاکستان فلم سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال ساجد نذیر مہمانان خصوصی تھے تقریب میں انجمن تاجراں ڈڈیال کے صدر محمد لطیف دار،پریس کلب ڈڈیال کے صدر چوہدری وقاص اور دیگر نے شرکت کی۔محمد ظریف راجا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اب وقت آگیا ہے کہ دنیا خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون آزادی کی نوید ثابت ہو گا۔ساجد نذیر نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے خون کی قربانیاں دے رہے ہیں کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے سکوٹ میں اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

Raja Nadeem Ahmed hold meeting in Sakot and expresses concern about PM Imran Khan meeting with Donald Trump

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ے آج اسے اور اس کی قیادت کو جیلوں میں بند کرکے نظریہ پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے ان خیالات لا اظہار انہوں نے سکوٹ میں اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ علی اصغر،چوہدری نصرت اقبال،چوہدری خرم اقبال، ماسٹر محمد ازرم،حاجی مظہر،توفیق عباسی،صوبیدار نعمت علی خان،کیپٹن محمد معروف،ثاقب راجہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صرف مسلم لیگ کے ادوار میں ترقی دی ایٹمی دہماکے مسلم لیگ ن نے کیئے ملک میں میٹرو،موٹرویز،ائرپورٹ مسلم لیگ نے بنائے ملک کو طویل دہشتگردی کی لعنت سے نجات دی انرجی بحران کو حل کر کے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا بجلی گھر بنائے مگر ایک منظم سازش کے تحت نوازشریف کو اقردار سے الگ کرکے جیل ڈالا گیا پھر مسلم لیگ ن کا الیکشن چرایا گیا اب ویڈیو لیکس پر پردے ڈالے جارہے ہیں عوام کا حافظہ کمزور نہیں وہ سب کچھ کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں وہ الیکشن چرانے کا بدلہ ضرور لیں گے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد سی پیک کو رول بیک کردیا گیا کشمیر کے مسئلہ پر قوم کو سچ نہیں بتایا جارہا وزیراعظم عمران کے دورہ امریکہ کے فوری بعد کشمیر پر بھارتی افواج کی چڑہائی اور مظالم کی نئی لہر نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے عمران خان قوم کو بتائیں کہ ٹرمپ جس ثالثی کی پیشکش کر رہے تھے اس میں پاکستان خسارے میں کیوں رہا۔


محمد بشیر فتح جنگ موڑ پر اس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں جاں بحق

Driver M Bashir of Dhok Qila, Mamyal killed in a fatal accident in Fateh Jhang

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کا رہائشی فتح جنگ کوھاٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا اس کی سوزوکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔55 سالہ محمد بشیر جو ایل پی جی سلینڈرز کا کاروبار کرتاتھاسلنڈرز لینے کیلئے سوزوکی پک آپ کے ذریعے اٹک جا رہا تھا کہ فتح جنگ موڑ پر اس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور محمد بشیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اسے کلر سیداں کے گاؤں ممیام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


سابق ٹی ایم اے کلر سیداں کو ان کا گھریلو ملازم چھ لاکھ روپے کا چونا لگا کر فرار ہو گیا

Servant of ex TMA officer cons 6 Lakh rps and fleds

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق ٹی ایم اے کلر سیداں کو ان کا گھریلو ملازم چھ لاکھ روپے کا چونا لگا کر فرار ہو گیا۔پولیس نے واردات کے دو ماہ چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔قاضی عبدالباسط سکنہ ڈھوک قاضیان بشندوٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ آفیسر ہوں،میرے بیٹے بسلسہ روزگار بمعہ فیملی راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ میں اپنے آبائی گھر میں اکیلا رہتا ہوں۔میں نے گھریلو کام کاج کیلئے اسی گاؤں کے ایک شخص خلیل کو عرصہ دوماہ سے ملازم رکھا ہوا تھا جو روزانہ نماز فجر کے وقت میرے گھر آتا اور دن بھر گھر کا کام کاج کر کے شام کو واپس اپنے گھر چلا جاتا تھا۔مورخہ 13 جون،عشاء کی نماز کے بعد میں اپنی ذاتی رقم مبلغ چھ لاکھ روپے ایک پلاسٹک کے لفافے کے اندر رکھ کر اپنے بیڈ روم میں بستر کے نیچے محفوظ کر دی۔ملازم خلیل الرحمان فجر کے وقت میرے گھر آیااور میں اسے گھر میں چھوڑ کر فجر کی نماز ادا کرنے کیلئے مقامی مسجد چلا گیا۔تقریبا 20 منٹ بعد،نماز ادا کر نے کے بعد گھر واپس آیا تو ملازم خلیل میرے گھر میں موجود نہ تھا۔میں اس کا انتظار کرنے لگا تو اور تقریبا ایک گھنٹے بعد وہ واپس آیا اور ناشتہ تیار کرنے لگا۔میں اس دوران اپنے بیڈ روم کی طرف چلا گیا اور بستر کے نیچے رکھی گئی رقم کو چیک کیا تو میری رقم وہاں موجود نہ تھی۔میں نے ملازم سے رقم کے بارے میں دریافت کیا تو وہ گھبرا گیا اور کوئی معقول جواب نہ دے سکا۔میرے بار بار اسرار پر اس نے رقم چوری کا اعتراف کر لیااور مسروقہ رقم کی واپسی کی مہلت مانگ لی۔اس دوران میں نے بطور جرگہ اس سے بات چیت کی اور پتہ چلا کہ اس نے یہ رقم اپنی بیوی ثانیہ،ساس زرینہ اور ہم زلف عاطف کے درمیان برابر تقسیم کر دی اور بار بار مہلت طلب کرنے کے باوجود وہ یہ رقم آج تک واپس نہ کر سکا اور اب معلوم ہوا ہے کہ ملزم گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گیا ہے۔


قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے الزام میں گرفتار جامعہ مسجد عمر فاروق کلر سیداں کے خادم قاری عبدالمالک ساکن وادی نیلم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا

Qari Abdul Malik jailed for collecting qurbani skins released on bail

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے الزام میں گرفتار جامعہ مسجد عمر فاروق کلر سیداں کے خادم قاری عبدالمالک ساکن وادی نیلم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔انہیں پولیس نے عید کے روز کھالیں جمع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ مسجد عمر فاروق کے منتظم مرزا کبیر احمد کے مطابق انہیں پولیس نے کھالیں جمع کرنے کی تحریری اجازت دے رکھی تھی جو انہوں نے میڈیا کو بھی دکھائی۔مرزا کبیر احمد کے مطابق پولیس نے مسجد کے خادم قاری عبدالمالک کو مسجد کے غسل خانے سے گرفتار کیا انہوں نے کسی قسم کی کھال جمع ہی نہ کی تھی مگر پولیس نے نا حق انہیں گرفتارکر کے جیل میں بھیجا پولیس کی جانب سے کسی مسجد کے خادم کے خلاف اس طرح کی کاروائی کلر سیداں کی تاریخ میں ماضی میں نہیں ملتی یہ واقعہ انصاف کے نام پر بدترین نا انصافی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔


چوہدری محمد الیاس کی رسم قل سموٹ کے قریب ڈھوک بابا فیض بخش میں اد اکی گئی

Dua e Qul observed for Late Ch M Ilyas in Dhok Baba Faiz Buksh, Samot

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)برطانیہ کے شہرسٹوک آنٹرنٹ میں مقیم چوہدری عبدالغفور کے ماموں چوہدری محمد الیاس کی رسم قل سموٹ کے قریب ڈھوک بابا فیض بخش میں اد اکی گئی جس میں سلاؤ کے سابق مئیر چوہدری محمد شفیق،سید برکت حسین شاہ، چوہدری محمد زبیر، چوہدری محمد فاروق، لالہ محمد رسول، چوہدری کلیم رسول، محمد کوثر اور دیگر نے شرکت کی۔


یوسی نور دولال کے سابق کونسلر چوہدری عبدالمجید انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چیڑاں میں ادا کی گئی

Ex councillor UC Noor Dolal Ch Abdul Majid passed away in village Cheerian

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی نور دولال کے سابق کونسلر چوہدری عبدالمجید انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چیڑاں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں راجہ خرم پرویز، چوہدری محمد رمضان، راجہ عبدالحمید، نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری محمد جہانگیر، چوہدری محمد احسان اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button