DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; SHO M Basharat Abbassi congratulated after arresting motorcycle stealing gang

ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی اور ان کی ساری ٹیم مبارکباد

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے شہریوں اور تاجروں نے کلرسیداں پولیس کی جانب سے چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے 9موٹرسائیکل برآمد کر لئے اتنی بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کلر سیداں میں پہلی بار ہوئی ہے جس سے موٹرسائیکل چوروں کے نیٹ ورک کو توڑا گیا جس پر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی اور ان کی ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہدگجر نے بھی پولیس کی حالیہ کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں پولیس نے چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں اس سے پولیس پر عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


تعلیمی اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کرنے سمیت ریشنلائزیشن کے خلاف ضلع راولپنڈی کی تمام نمائندہ اساتذہ تنظیموں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

Teachers union intend to protest against rationalisation

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تعلیمی اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کرنے سمیت ریشنلائزیشن کے خلاف ضلع راولپنڈی کی تمام نمائندہ اساتذہ تنظیموں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا اس ضمن میں گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن، ایس ای ایس، انگلش ٹیچرز یونین کے عہدیدار ران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیموں کے عہدیداران ڈاکٹر امتیاز عباسی، راجہ شاہد مبارک، قاضی عمران، داؤد خان، ساجد اسماعیل، چوہدری ظفر اقبال، ملک کامران نواز، راجہ اورنگزیب، ابرار حسین شاہ، راجہ محمد اخلاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ایشوز کے خلاف پندرہ اور بائیس اگست راولپنڈی پریس کلب کے باہر، انتیس اگست کو لاہور پریس کلب کے باہر، اور وہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جاے گا، انھوں نے مزید کہا ہے کہ انتیس اگست تک دونوں ایشوز پر ہمارے مطالبات نہ تسلیم کیے گیے تو سکولوں کہ تالہ بندی، دھرنا دینے سمیت دیگر آپشن پر غور کیا جاے گا، انھوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کی تمام نمائندہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں آئندہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جاے گی امید ہے کہ دوران تحریک کوئی اساتذہ تنظیم اساتذہ کے خلاف کوئی قدم نہیں آٹھاے گی اور افسران کی آلہ کار نہیں بنے گی آخر میں کشمیر کی قانونی حیثیت کے خاتمے اور بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کی گئی اور مشکل وقت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور لڑنے کا اعادہ کیا گیا۔لیب اٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کے نمایندے سینئر صدر راولپنڈی  ندیم باری، صدر پنڈی خالد مسعود  سیکٹری  راولپنڈی طاہر قریشی  قریشی،اور صدر کلرسیداں شاہد سلیم بھی موجود تھے۔


عمران خان کے دورہ امریکہ اور امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہ پیشکش کے بعد بھارت نے نہ صرف کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کر دیا

India has committed more crime on Kashmiris after visit of Imran Khan to USA

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سٹی نائب ناظم زین العابدین عباس نے مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کے فقدان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لئے قومی اتحاد اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت آج تھی اتنی ماضی میں کبھی نہیں تھی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ اور امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہ پیشکش کے بعد بھارت نے نہ صرف کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے بھارت کا حصہ بنایا جارہا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں مگر حکومت بھارتی شازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی اتفاق رائے اور اتحاد قائم کرنے کی بجائے اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں بند کرنے میں مصروف ہے عمران خان کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے پوری قوم مریم نواز کی گرفتاری کہ شدید مذمت کرتی ہے عمران خان ایک خاتون کے لاکھوں کے اجتماعات سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے نیب کے تعاون سے مریم نوازشریف کو گرفتار کر کے اپنی فسطائی ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے یہ وقت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا نہیں قومی اتفاق رائے کا ہے مگر حکومت آگ سے کھیل رہی ہے۔


آئیسکو راولپنڈی نے روات 500کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام مقررہ وقت سے ایک دن پہلے مکمل کرلیا

Rawat grid station maintenance work completed a day earlier

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آئیسکو راولپنڈی نے روات 500کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام مقررہ وقت سے ایک دن پہلے مکمل کرلیا جس سے سواں،روات،وڈہالہ،کہوٹہ،نارہ مٹور،کلر سیداں،چواخالصہ،بیول،بھڈانہ،گوجرخان،دولتالہ،مندرہ،چک بیلی خان اور چکوال کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کا بحران اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے صارفین نے مقررہ وقت سے ایک یوم قبل کام مکمل کرنے پر واپڈا کے انجینروں اوردیگر سٹاف کو مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button