DailyNews

Rawalpindi; Street cleaning campaign starts in Islamabad as anyone throwing rubbish to be handed with fine

اسلام آباد میں صفائی مہم کا آغاز،گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے

اسلام آباد انتظامیہ کے افسروں نے منگل کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے جی نائن مرکز میں صفائی مہم کی نگرانی کی،اے ڈی سینی ٹیشن اور جی نائن مارکیٹ کے صدر اور سیکرٹری جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ایف سیون مرکز میں صفائی کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر رورل سعد اسد نے لہتراڑ روڈ پر صفائی کی نگرانی کی، اس موقع پر انہوں نے سڑک پر گندگی پھیلانے والے فروٹ فروشوں کو جرمانے بھی کئے۔اے سی رورل نے پی ڈبلیو ڈی روڈ پر بھی صفائی کی نگرانی کی مگر بد قسمتی سے منگل کو ہونے والی بارش نے شہر بھر کو ایک بار پھر قابل صفائی بنادیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button