DailyNewsHeadline

Rawalpindi; SHO Rawat and RA Bazaar police station suspended after serious allegations

سنگین الزامات پرروات اور آر اے بازار تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

راولپنڈی;قمار بازی اور قحبہ خانوں کے ساتھ تعلق رکھنے اور رشوت لینے کے سنگین الزامات پر سی پی او نے تھانہ روات اور تھانہ آر اے بازار کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔راولپنڈی پولیس کی پریس ریلیزکے مطابق سی پی او کو شکایا ت ملیں کہ تھانہ روات اور تھانہ آر اے بازار کے ایس ایچ اوز قمار بازی اور قحبہ خانوں کے ساتھ مکس اپ ہیں ،ان پولیس افسران کے حوالے سے مختلف عنوانات کے تحت رشوت لینے کے سنگین الزامات کی شکایات بھی ملیں،عوام کی طرف سے یہ شکایات بھی سی پی او تک پہنچیں کہ دونوں ایس ایچ اوز ذاتی مفادات کے تحت مقدمات کے تفتیشی عمل پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں جس پر سی پی او نے تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹرسلیم اختر اور تھانہ آر اے بازار کے ایس ایچ او خالد ستی کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

Rawalpindi; SHO Rawat inspector Salim Akhtar and SHO RA Bazaar Khalid Satti have both been suspended after serious allegations and in collaboration with criminals.

Show More

Related Articles

Back to top button