DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PTI Leaders arrive in village Looni Jasiyal and call for a inquiry after the death of 8 people + Rest of the day news from Tehsil Kallar Syedan

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف کے ہمراہ گیس دھماکے سے جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد کی تعزیت کے لیے ان کے گھر لونی جسیال پہنچ گئے

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف کے ہمراہ گیس دھماکے سے جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد کی تعزیت کے لیے ان کے گھر لونی جسیال پہنچ گئے،لوگوں نے محکمہ سوئی گیس اور مقامی انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔صداقت عباسی نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر انکوائری کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا حافظ سہیل اشرف نے متاثرین کے لیے دو لاکھ کی امداد کا بھی اعلان کیا۔تفصیلا ت کے مطابق صداقت علی عباسی نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سو ئی گیس د ھما کے کی ا نکو ا ئر ی و ز ر ا عت پٹر و لیم کے ذ ر یعے کی جا ئے گی تا کہ متا ثر ہ خا ندا ن کو ا نصا ف مل سکے ا نہو ں نے کہا کہ ا نکو ا ئر ی کے بعد جس جس محکمے کی غلطی و کو تاہی ہو گی ا س کے خلا ف قا نو نی کا ر و ا ئی کی جا ئے گی ا س مو قع پر ا نہو ں نے مقا می ا نتظا میہ کو حکم د یا کہ ا پنی ا پنی ا نکو ا ئر ی ر پو ر ٹ جلد ا ز جلد بھجو ا ئیں تا کہ ا نکو ا ئر ی کا آ غا ز کیا جا سکے ا س مو قع پر مقا می ا فر ا د نے محکمہ سو ئی گیس کے خلا ف شکا یا ت کے انبار لگا دئیے ا و ر کہا کہ ا س غفلت پر محکمے کے ا فسر ا ن کو گر فتا ر ہو نا چا ہیے لو گو ں نے کہا کہ کلر سید اں میں سو ئی گیس کا کو ئی شکا یت آ فس نہیں ہے جس پر ہمیں ا سلا م آ با د ر ا بطہ کر نا پڑ تا جہا ں ہما ر ی کو ئی شنو ا ئی نہیں ہو تی ا نہو ں نے کہا کہ کلر سید اں میں ا تنا بڑ ا سو ئی گیس د ھما کہ ہو ا جس سے آ ٹھ ا فر ا د ہلا ک ہو گئے مگرکلر سید اں ا نتظا میہ نے متا ثر ہ خا ند ا ن کی کو ئی مد د نہیں کی ا س مو قع پر صد ا قت علی عبا سی نے متا ثر ہ خا ند ا ن کو یقین د ھا نی کر ا ئی کے ا ن کے سا تھ مکمل ا نصا ف ہو گا ا و ر ا ب ا نہیں کسی جگہ جا نے کی ضر و ر ت نہیں ا فسر ا ن ا ن سے خو د ر ا بطہ کر کے ا ن کی مد د کر یں گے۔ا س مو قع پرچو ہد ر ی اسد ا لر حما ن، ر ا جہ سا جد جا و ید،حا فظ ملک سہیل ا شر ف،آ صف محمو د کیا نی،قمر ا یا ز،محسن سیٹھی،گلفر ا ز بٹ ا و ر د یگر بھی ا ن کے ہمر ا ہ تھے۔اس موقع پر حافظ سہیل اشرف نے متاثرہ خاندان کے لیے دو لاکھ روپے امدا د کا بھی اعلان کیا۔

Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbassi along with Hafiz Sohail Ashraf arrive in village Looni Jasiyal and visited the family which lost eight members of family in gas explosion and the family was promised for a inquiry in to the incident, while Malik Sohail Ashraf announced two Lakh Rps help for the family.


اٹھارہ سالہ لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

Daughter of Nazakat Hussain dies after being bitten by snake in village Dhok Zabardast, Samot

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)اٹھارہ سالہ لڑکی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گئی یہ واقعہ سموٹ کی نواحی ڈھوک زبردست میں نزاکت حسین کے گھر پیش آیا ان کی اٹھارہ سالہ بیٹی صبح ناشتہ تیار کرنے کے لیے باورچی خانے میں گئی جہاں پہلے سے سانپ موجود تھا جس نے اسے ڈس لیا جس سے وہ دم توڑ گئی اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


کلر سیداں کے گاؤں بناھل صوبہ پنجاب کا واحد گاؤں ہے جس کے لوگ 13کلومیٹر پختہ سڑک کا کرایہ سو روپے ادا کرتے ہیں اور گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرتے ہیں

Banhal villagers made to sit on bus tops and made to pay 100 Rps for 13km journey

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے گاؤں بناھل صوبہ پنجاب کا واحد گاؤں ہے جس کے لوگ 13کلومیٹر پختہ سڑک کا کرایہ سو روپے ادا کرتے ہیں اور گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرتے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق بناھل سے دوبیرن کلاں 13کلو میٹر پختہ سڑک ہے جس میں چھ کلو میٹر کھڈ سے دوبیرن کارپٹ روڈ بھی شامل ہے مگر یہاں 13کلو میٹر کا کرایہ سو روپے وصول کیا جاتا ہے اور جو یہ کرایہ ادا نہ کرے وہ گاڑی پر سوار نہیں ہو سکتا۔روڈ پے چلنے والی گاڑیاں دو سے تین گھنٹے کے وقفے سے روانہ ہوتی ہیں گاڑیوں کے اندر بوریاں اور سامان لوڈکیا جاتا ہے گاڑیوں کے پائدانوں اور چھتوں پر مسافر سوار کیے جاتے ہیں جو 13کلو میٹر کا کرایہ سو روپے ادا کرتے ہیں یہ مزید چالیس روپے ادا کر کے کلر سیداں پہنچتے ہیں جہاں سے مزید سو روپے دے کر یہ راولپنڈی جاتے ہیں اس طرح بناھل سے راولپنڈی کا کرایہ 240روپے وصول کیا جاتا ہے۔تحصیل انتظامیہ اس سارے عمل میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔


کلر سیداں میں بلدیہ کی بے بسی، تعمیرات کی صورت میں عام شہریوں کو ہراساں کر کے بھاری رقم وصول کرنے کی کوشش

Local authorities fail to implement law on planning permission laws

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں بلدیہ کی بے بسی، تعمیرات کی صورت میں عام شہریوں کو ہراساں کر کے بھاری رقم وصول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ با اثر لوگ بلدیہ کلر سیداں کو خاطر میں ہی نہیں لاتے اور ان کی جانب سے پابندی کے باوجود تعمیرات مکمل کرتے ہیں۔اسی طرح کا واقعہ گزشتہ دنوں مرید چوک کلر سیداں میں اس وقت پیش آیا جب بلدیہ کے حکام نے دوکانوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا اور اس کا تعمیراتی سامان اٹھا کر دفتر لے گئے جبکہ اگلے ہی دن اتوار کے روز حکومتی مداخلت پر دوبارہ تعمیرات مکمل کر لی گئیں اور بلدیہ منہ دیکھتی رہ گئی۔بلدیہ اور تحصیل انتظامیہ اس قانون شکنی پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے۔


آج جمہوری مارشل لا لگا دیا گیا ہے, چوہدری زین العابدین عباس

We have democratic Marshal law know, Zain Al Abdeen

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ ن لیگ سے خوفزدہ سلیکٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔کروڑوں عوام آج بھی نواز شریف کا دم بھرتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے۔میاں نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیر اعظم رہے مگر ہر بار انہیں ایک منظم سازش کے تحت اقتدار سے علیحدہ کیا گیا۔پی ٹی آئی حکومت احتساب کی آڑ میں مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،آج جمہوری مارشل لا لگا دیا گیا ہے جس کا حکومت کو حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور منظم ہے اور عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف کو کوئی نہیں نکال سکتا۔


لیب اٹینڈینٹس سے اس کے اپنے کام کے علاوہ کلاس چہارم سمیت کوئی بھی کام نہ کرائیں

Head teachers warned not to given any other jobs to lab attendant staff

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام ڈی ای اوز سیکنڈری نے تمام ہائی سکولوں میں سرکلر جاری کیے ہیں جس میں ہیڈ ماسٹر صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لیب اٹینڈینٹس سے اس کے اپنے کام کے علاوہ کلاس چہارم سمیت کوئی بھی کام نہ کرائیں خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ادھر ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے صدرشاہد سلیم نے اپنے ایک بیان میں سکول سربراہان کو خصوصی لیٹر جاری کرانے پر ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم باری، ضلعی صدر خالد مسعود بھٹی، حامد علی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔


دو دن کے وقفہ کے بعد چوری کی یہ دوسری واردات

Burglary committed in Lal Market second in two days

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں گوجر خان روڈ پر لال مارکیٹ میں چوری کی واردات میں نا معلوم چوروں نے ساؤنڈ سروس کے کنڈے کاٹ کر تین لاکھ مالیت کے دو عدد مووی کیمرے چوری کر لئے۔دو دن کے وقفہ کے بعد چوری کی یہ دوسری واردات ہے،یاد رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کلر سیداں شہر میں واقع عادل مارکیٹ میں واقع خان سٹوڈیو کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم چور 53 ہزار روپے کی نقدی،ایک مووی کیمرہ،ایک عدد سٹل کیمرہ اور سی سی ٹی وی کیمرہ جن کی مجموعی لاگت تین لاکھ روپے بنتی ہے چرا کر لے گئے تھے جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگ سکا۔ساؤنڈ سروس کے مالک یاسر محمود نے واردات کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس کو دے دی ہے۔ کلر سیداں کے تاجروں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button