DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Inauguration ceremony of 4G Mobilink service to consumers in Saintha, Sakt, Bhai Mehar Ali, Mamyal and Palala Syedan

موبائل فون کمپنی موبی لنک نے سکوٹ میں فورجی سروس کا آغاز کر دیا

سکوٹ(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم انوار الحق راجہ سے) موبائل فون کمپنی مو بی لنک نے سکوٹ میں فورجی سروس کا آغاز کر دیا۔ سروس کے اجرا سے سینتھہ، سکوٹ، بھیائی مہر علی، ممیال اور پلالہ سیداں کے صارفین کو فورجی انٹر نیٹ کی سروس حاصل ہو گی۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب گزشتہ روز سکوٹ میں موبی لنگ کے ٹاور پر منعقد ہو ئی۔ سابق چیرمین راجہ ندیم احمد نے فیتہ کا ٹ کا کر سروس کا آغاز کیا۔ تقریب میں سابق کو نسلر ٹھیکیدار راجہ خضر محمود، چیرمین زکوۃ کمیٹی راجہ اظہر قبال،ڈاکٹر مبارک علی،صحافیوں راجہ قمر الااسلام، انوار الحق راجہ، راجہ واجد حسین سینتھہ کثیر تعداد مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاز فرنچاز کلر سیداں کے مالک چوہدری سہیل گو جر نے کہا موبی لنک تحصیل کلر سیداں کے علاقوں میں سب سے زیادہ علاقوں میں انٹر نیٹ فورجی سروس فراہم کر نے والی کمپنی بن گئی ہے اور 24 میں سے 23ٹاور زکو فورجی کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ممیام اور باغ جمیری کے علاقوں میں بوسٹر کی تنصیب پر کام جاری ہے اور انشاء اللہ چند ماہ میں ممیام کے علاقے میں موبی لنک کا ٹاور نصب کر دیا جا ئے گا۔


بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کا میٹرک کا نتیجہ96فی صد رہا

Boys higher sec school Sakot achieves 96% exam result

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)راولپنڈی بورڈ کے نتائج کے مطابق بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کامیٹرک کا نتیجہ96فی صدرہا۔ سکول کے55طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں 53طلبا نے کا میابی حاصل کی اور دوطلبا فیل ہو ئے۔ سکول کے طالب علم دانش محمودولد محمد اشفاق (سینتھہ)نے 947نمبر لے کر سکول اول پوزیشن،توصیف حسین ولد الطاف حسین(دودہلی) نے942نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔محمد عمر ولدعزیز رحمت(پنڈ بھینسو)937 نمبر لیکر سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقامی سیاسی وسماجی عمائدین نے شاندار نتائج پر سکول کے پرنسپل راجہ الطاف حسین، اساتزہ کرام اور والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button