DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ex Nazam Union council Dhakali, Raja Mohammad Saddique joins PakistanTehreek Insaaf

پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی موجودگی میں سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق پی ٹی آئی میں شامل

پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی موجودگی میں سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ سابق ٹاؤن ناظم پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق کو پارٹی پرچم ڈالا اور ان کوپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کہا کہ کہوٹہ کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیئے 28کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی منصوبہ کو دوبارہ شروع کیا جائیگا۔ اس سے قبل واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی مد میں 22کروڑ کی گرانٹ محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے ضائع کردی گئی ۔ کروڑوں روپے ریلیز ہونے کے باوجود شہر میں سیوریج منصوبہ کا نام و نشان تک نہ ہے ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کو جون کے بعد اپ گریڈ کیا جائیگا۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس لگانے اور کھنڈرات نما سڑکوں کو پختہ کرنے کا کام بھی جلد شروع ہو گا۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے مدر چائلڈ سنٹر تعمیر کیا تھا۔ اس میں جدید سہولیات مہیا کی جائیں گے۔ اس موقع پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی ، فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر) ظفر عباسی، فوکل پرسن صحت راجہ ارشد آف بھورہ حیال ،فوکل پر سن واٹر سپلائی جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین ،فوکل پر سن جنگلات سردار ایم رضاء ،شیخ طلحہ، سردار ارشد مجید، سابق سی او سراد آمین ثاقب ، چیف آفیسر مخدوم احمد بلال ، انجینیئر حبیب اللہ شہزاد ، راجہ منان مسعود بھی موجود تھے۔ دورہ کے موقع پر محکمہ نے بریفنگ دی اور کہا کہ واٹر سپلائی کے لیے زمین موجود ہے اور جدید فلٹریشن پلانٹ لگا کر کہوٹہ کے شہریوں کو صاف پانی مہیا کرینگے ۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ کہوٹہ شہر کو جدید بنائیں گے۔ اور تمام منصوبے مکمل کرینگے ۔بعد ازاں انھوں نے سبزی منڈی کا دورہ بھی کیا اور یہ انہی کے دور میں تعمیر ہوئی تھی ۔انھوں نے سی او کوہدایت کی کہ انکا کرایہ کم کیا جائے۔ واش رومز جو بند پڑے ہیں۔ انکو چلایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ تاجروں کو دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں ۔اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے بہت جلدفیصلے کیے جائیں گے۔ اور سرکاری زمین واگزار کرائی جائیگی ۔

اپنے دور میں سوئی گیس وہاں تک پہنچائی جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا, شاہد خاقان عباسی

We supplied gas to those place where no one could imagine, Shahid Khaqan Abbassi 

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے حلقے میں بلاتقریق کام کیے ہیں انہوں نے اپنے دور میں سوئی گیس وہاں تک پہنچائی جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ہم اہلیان علاقہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ روز قبل یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں ہیلاں گیا تو میں نے دیکھا کہ دور ایک کچا مکان جو صرف ایک ہی کمرہ ہے اور اس مکان کا مالک ایک نہائت ہی غریب شخص ہے اور میری حیرانگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب میں نے دیکھا کہ اس مکان میں سوئی گیس لگی ہوئی ہے یہ سب ہمارے عظیم قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بلا تقریق خدمت کر نے کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم اپنے قاہد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا اعلیٰ سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی ایک ماہ کی چھٹی کے بعد یو کے روانہ ہو گئے

Raja M Shakil Kiyani returns to Burton on trent 

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی ایک ماہ کی چھٹی کے بعد یو کے روانہ ہو گئے گذشتہ روز ان کو فتح جنگ اہر پورٹ پر ان کوآصف یعقوب کیانی ، راجہ گلفراز کیانی ،راجہ یاسر کیانی ، صحافی کبیرجنجوعہ اور دیگر دوستوں ، عزیز و اقارب نے الوادع کیا ۔راجہ محمد شکیل کیانی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ بے شک ہم بیرون ملک رہتے ہیں مگر اس میں شک کوئی بات نہیں ہے کہ ہمارا دل اپنے وطن اور اپنے لوگوں کی یاد میں دھڑکتا ہے ہماری ایک ایک سانس میں اپنے پیارے وطن کی سلامتی کی دعا کرتے ہیں انہوں نے کہا ہماری پاک فوج اپنے پیارے وطن کی سر حدوں کی حفاظت کر رہے ہیں مودی سر کار نے اگر ذرہ برابر بھی غلطی کی تو اس کو ایسا سبق سکھاہیں گئے کہ وہ آنے والی نسلوں کو بھی پاکستان سے پنگا کر نے سے منع کر جا ئے گا ۔ملک پاکستان کا ایک ایک بچہ اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں ہماری دوعاہیں ہمارے ملک اورط وافواج پاکستان کے لیے ہیں ۔

تعزیت

ممتاز قانون دان ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کے والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممتاز قانون دان ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھی ان کی وفات پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور ، سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق نے ان کی رہائش گاہ جاکر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button