DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Three killed in a fatal accident between a trailer and truck in front of Sarwar Shaheed degree college

گوجرخان سرور شہید ڈگری کالج کے سامنے مزدا ٹرک اور ٹریلر میں تصادم تین افراد جاں بحق ایک زخمی

مزدا ٹرک اور ٹریلر میں تصادم تین افراد جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق گوجرخان سرور شہید ڈگری کالج کے سامنے صبح سویرے راولپنڈی کی جانب سے آنے والا مزدا ٹرک روڈ کے کنارے کھڑے ہوئے دوسرے ٹریلر سے ٹکر اگیا جس کے نتیجے میں مزدا ٹرک کے ڈرائیورآصف شہزاد سکنہ تحصیل چونیاں سمیت دو مزید افراد محمد رشید اورمحمد عمران ضلع قصور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص احمد زخمی ہوگیا 

Gujar Khan; Three people were killed in a fatal accident between a trailer and truck, The incident happened in front of Sarwar Shaheed degree college. Amongst who were killed was the driver of truck Asif of Choonian, M Rashid and M Imran both of Kasoor.

حاجی محمداقبال گزشتہ روز انتقال کر گئے

Haji M Iqbal passed away in Mohalla Hafiz Abbad

محلہ حافظ آباد کی معروف شخصیات حاجی انور حسین منور حسین بٹ اور جہانگیر بٹ کے والد محترم حاجی محمداقبال گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ محلہ حافظ آباد میں اد اکی گئی نماز جنازہ میں راجہ عبدالغفورکیانی ، پروفیسر سید نسیم تقی جعفری، سید اکبر شاہ، میاں زاہدعلی ایڈووکیٹ، خان ضمیر خان، ملک محمد نصیر، چوہدری امتیازحامد ، صدیق ڈار ، ڈاکٹر آصف، ماسٹر غلام علی بٹ، بلال میر، راشد راٹھور، ماجد بٹ، خالد بٹ، شفیق بٹ ، ڈاکٹر ادریس، ٹھیکیدار محمد بنارس، ابراہیم ریاض، خواجہ کبیر سمیت ٹرانسپورٹروں کاروباری طبقہ سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی 

پولیس تھانہ گوجرخان کے اہلکاروں نے جھوٹا الزام عائد کر کے میرے گھر گھس کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا

Raja Imran Kami (PPP) holds press conference accuses police of faking case against him

پولیس تھانہ گوجرخان کے اہلکاروں نے جھوٹا الزام عائد کر کے میرے گھر گھس کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا پولیس نے یونیفارم کے بغیر اسلحہ اٹھائے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو ہراساں کیاپولیس گردی کا نوٹس لیا جائے اور ان پولیس ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عمران کامی نے راجہ ربنواز اور دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا عمران کامی نے کہا کہ گزشتہ روز شام چار بجے وہ اپنے گھر دوستوں راجہ ربنواز، شاہد بٹ اور یاورقریشی کے ساتھ چائے پی رہے تھے کہ اتنے میں پولیس ملازمین سب انسپکٹر ملک ظہور شہباز کیانی وقاص عمران اور دیگر سات پولیس ملازم گھر میں گھس آئے اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں پر اسلحہ تان کر تلاشی لینی شروع کر دی اور کہا کہ تمہارے بھتیجے نے بتایا کہ گھر میں شراب کی بوتلیں پڑی ہیں جن کی برآمدگی کرنی ہے تلاشی کے باوجود کچھ برآمد نہ ہوا جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کر کے پولیس اہلکار دندناتے ہوئے میرے گھر میں داخل ہوئے اس حوالہ سے اے ایس پی کو بھی تحریری درخواست دے دی ہے کہ ان پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے میری شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے عمرا ن کامی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کاسٹی جنرل سیکرٹری ہوں اس کا طرح کا گھٹیا الزام عائد کیا گیا جو قابل مذمت ہے پولیس کے اعلیٰ احکام اس صورتحال کا نوٹس لیں

پو لیس تھانہ گوجرخان کے ایک پولیس افسر سکندر اعظم نے میرے خاوند کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا

Farzana Bibib of Jand Nijar accuses police of faking drugs case against her husband

 پو لیس تھانہ گوجرخان کے ایک پولیس افسر سکندر اعظم نے میرے خاوند کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا ،سی پی او خود انکوائری کرائیں اگر میرا خاوند گناہگار ثابت ہو تو اسے گوجرخان چوک میں پھانسی چڑھا دیا جائے اور اگر بے گناہ ہے تو محکمہ کو بدنام کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں انصاف دیا جائے یہ فریاد منشیات کے مقدمے میں گرفتار ظفر حسین سکنہ جنڈنجار کی اہلیہ مسماۃ فرزانہ بی بی نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کے سامنے زاروقطار روتے ہوئے کی اسکے ہمراہ اسکی بہن بھی تھی ،فرزانہ بی بی نے بتایا کہ ہم لوگ غریب ہیں، میرا خاوند ظفر حسین حبیب چوک نرسری کا کاروبار کرتا ہے اس کے کاروباری حریفوں نے پولیس سے ساز باز کرکے پہلے میرے 14سالہ بیٹے کو منشیات کے مقدمہ میں پھنسوایا اسکی ضمانت کے بعد گذشتہ ہفتہ بے شمار گواہان کی موجودگی میں حبیب چوک نرسری سے پولیس کے سب انسپکٹر سکندراعظم نے میرے شو ہر ظفر حسین کو اٹھایا اور جنڈی موڑ گوجرخان سے چرس برآمدگی کا کیس بنا دیا ،فرزانہ بی بی نے کہا کہ پولیس کے پاس منشیات فروشو ں کا ریکارڈ موجود ہے اگر سی پی او عباس احسن انکوائری کرکے میرے خاوند کو ملزم ٹھہرائیں تو میں قبول کر لو گی میں درخواست دینے ان کے پاس گئی تو ملازمین نے مجھے ان سے ملنے نہ دیا میں نے سی پی او اور ایس ایچ او کو انصاف کیلئے درخواستیں دے دی ہیں

گوجر خان فیملی چلڈرن پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ التوا کا شکار

Gujar Khan family park decoration work postponed 

 گوجر خان فیملی چلڈرن پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ التوا کا شکار ، ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا،میونسپل کمیٹی نے بیرونی دیوار کے ساتھ ہال قائم کردیاجس کوکسی بھی وقت دیواریں بنا کر دکانوں کی شکل دی جاسکتی ہے قبضہ مافیا کی نظریں اس قیمتی زمین پر جمی ہیں اہلیان علاقہ کا شدید ردعمل ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رابطہ قائم کیا اور معاملہ کی بابت آگاہی دیں چیف آفیسر عمر شجاع نے دکانیں تعمیر نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سکیم کے فیملی پارک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ دو سال قبل شروع کیا گیا جو کہ التواء کا شکار ہے پارک کے مین گیٹ کے سامنے کمرشل ایریا ہے میونسپل کمیٹی نے بالائی دیوار کے ساتھ پہلے سے موجود کچھ تعمیرات کو ہال نما شکل دے دی جس میں کسی بھی وقت دیوار چڑھا کر دکانیں قائم کی جا سکتی ہے اس قیمتی اراضی پر قبضہ مافیا کی نظریں ٹھہری ہیں اہلیان علاقہ نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو معاملہ کے حوالے سے آگاہ کیا دریں اثنا اہلیان علاقہ نے پارک کے منصوبہ کو ادھورا چھوڑنے اور دکانیں بنانے کے حوالے سے ملاقات چیف آفیسر بلدیہ عمر شجاع سے ملاقات کی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ دکانیں بالکل نہیں بنائی جا رہی ہیں بلکہ چاروں طرف سے دیواریں تعمیر کی جائیں گی اس بابت کیمونٹی جو بھی تجویز دے گی وہاں پر لائبریری بھی قائم کی جاسکتی ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ پارک میں گندگی غلاظت کے ڈھیر پڑے ہیں جس کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے الٹا وہاں موجود قیمتی زمین پر قبضہ مافیا نظریں جمائے بیٹھا ہے مکینوں نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ڈپٹی کمیشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ پارک کی تزئین وآرائش کے منصوبہ کوتکمیل تک پہنچانے کیلئے میونسپل کمیٹی کو احکامات صادر کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح دیواریں بنانے پر قومی پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے بلا وجہ دیواروں کی تعمیر سمجھ سے بالا تر ہے

 News in brief;

راجہ ظہورمنظورایڈووکیٹ کو با رایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر راجہ عبدالغفور کیانی سابق سٹی ناظم نے مبارک باد پیش کی ہے

معروف قانون دان ملک فاروق کو بلدیہ گوجرخان کا لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے پر راجہ عبدالغفور کیانی نے مبارک باد دی اورامیدظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے

گوجرخان اور گرد ونواح میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش سارا دن وقفے وقفے سے جاری رہی بارش سے گندم کی فصل پر اچھے اثرا ت مرتب ہونگے کسان طبقہ نے اس بارش کو گندم کی فصل کیلئے مفید قرار دیا

گوجرخان کے معروف ٹرانسپورٹر جہانگیر بٹ کے والد محترم حاجی محمدا قبال کی وفات پر پوٹھوہار پریس کلب کے اراکین عامر وزیر ملک ، ملک محمد نصیر اور اسد ملک نے دلی تعزیت کااظہار اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

بڑکی جدید کی معروف شخصیت ضمیر شاہ کی اہلیہ کی وفات پر راجہ عبدالغفور کیانی ، راجہ ساجد یوسف، خان ضمری خان، خواجہ امیر زمان، ملک محمد نصیر، ٹھیکیدار محمدبنارس ، راجہ عبدالصبور کیانی، مرزا بشیر اور جاوید فوٹو گرافر نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی 

Show More

Related Articles

Back to top button