DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Madam Rohi Yasmin appointed head at Government MC Girls high school

نئی ھیڈ مسٹریس میڈم روحی یاسمین نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ھائی سکول گوجرخان کا چارج،سنبھال لیا

گورنمنٹ ایم سی گرلز ھائی سکول گوجرخان کا چارج سنبھالنے پر میڈم روحی یاسمین کو مبارک باد، سنیئرہیڈماسٹر گورنمنٹ ھائی سکول مسہ کسوال طارق محمود بھٹی اور سنئیر ٹیچر مبین مرزا نے ایم سی گرلز ھائی سکول گوجرخان کے نئی ھیڈ مسٹریس میڈم روحی یاسمین سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس تاریخی سکول کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ھوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ھوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی سرپرستی میں یہ سکول مزید ترقی کرے گا۔ میڈم روحی یاسمین اس سے قبل خیابان راولپنڈی کے گرلز سکول کی سنئیر ھیڈ مسٹریس تھیں اور یہاں کم و بیش یہاں چودہ سال انھوں نے اپنی انتھک محنت سے اس سکول کو راولپنڈی کا مثالی سکول بنایا تھا۔

Gujar Khan; Madam Rohi Yasmin has been appointed head at Government MC Girls high school, the ex Rawalpindi head teacher was welcomed at the school by staff and students and wished her well at the school.

پولیس رات کو گشت کے نظام کو موثر بنائے تاکہ وارداتوں کی روک تھام ہو سکے

Gujar Khan police urged to take out night patrols in the city 

گوجرخان شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس ٹھوس اقدامات کر کے رات کو گشت کا نظام موثر بنائے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان شہر بڑکی بدھال محلہ حافظ آباد اور صندل روڈ کے ایریا میں متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس تاحال کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی اب پھر شہری آبادی میں ڈکیت گروہ متحرک ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں بڑھتی ہوئی وارداتوں پرپولیس رات کو گشت کے نظام کو موثر بنائے تاکہ وارداتوں کی روک تھام ہو سکے

جھنڈا کے رہائشیوں کا قدیمی راستہ کھولا جائے انڈر پاس کی تعمیر کے وقت یہ راستہ بند کیا گیا

Village Jhanda residents want public way opened which was closed during construction of under pass 

جھنڈا کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ ضیاء الحق نے اپنے اخباری بیان میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے انڈر پاس کے ساتھ جھنڈا کے رہائشیوں کا قدیمی راستہ کھولا جائے انڈر پاس کی تعمیر کے وقت یہ راستہ بند کیا گیا لیکن اس کے بعد دوبارہ راستہ نہ کھولا گیا جس کے باعث اس ایریا کے رہائشیوں کیلئے سخت دشواری کا سامنا ہے قریب واقع گھروں کے رہائشیوں کو دوسرا راستہ اختیار کر کے جانا پڑتا ہے وفاقی وزیر ریلوے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کر کے جھنڈا کے رہائشیوں کی مشکلات کا خاتمہ کریں

شیخ محمود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ شیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی

Sheikh Mahmood passed away in Gujar Khan

قامی صحافی شیخ صلاح الدین کے چچا زاد اور شیخ الیاس لاچھا کے بھائی ،شیخ افتخار عاشی کے چچا شیخ محمود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ شیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کاروباری طبقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button