DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Police order crackdown against illegal Afghans over law and order issue in the region

گوجرخان جرائم میں ملوث بڑی تعداد غیر قانونی افغانیوں کی ہے، اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر ان کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز

گوجرخان جرائم میں ملوث بڑی تعداد غیر قانونی افغانیوں کی ہے، اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر ان کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، اے ایس پی شہزادہ عمر عباس کی میڈیا سے گفتگو ،اے ایس پی عمر عباس نے بتایا کہ گوجرخان شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بالخصوص افغانیوں کاریکارڈ مرتب کرنے کے پہلے مرحلہ میں گزشتہ رات جھنڈا میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے85 گھروں کو چیک اور ریکارڈ طلب کیا ، اے ایس پی نے کہا کہ شہر بھر میں کرایہ پر رہنے والے افراد کے حوالہ سے پراپرٹی ڈیلرز اور مالک مکان اپنی ذمہ داری کا احساس کریں ،خلاف ورزی پر ان کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے ،آئندہ مقامی منتخب نمائندوں کو ساتھ لے کر سرچ آپریشن کیا جائے گا اورسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

Gujar Khan; Police have ordered crackdown against illegal Afghans over law and order issue in Gujar Khan region,  Around 85 homes of Afghans were raided in region of Jhanda for check up, the home owners have been warned by police to make sure who they rent their property out to. Large number of Afhans are involved in rising crime in the region.

گوجرخان ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار کار کی زد میں آکر چھ سالہ بچہ جاں بحق

Six year old child dies in fatal accident in village Joole

گوجرخان ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار کار کی زد میں آکر چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ جولے کا رہائشی چھ سالہ عدیل علی ولد طاہر محمد تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ رستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاادھرگوجرخان واپڈا شعبہ کنسٹریکشن کی گاڑی گلیانہ کے قریب پل سے نیچے جا گری جس سے گاڑی میں سوار پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا 

سلم لیگ ن کے آفس میں ایک تقریب زیر صدارت سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض

PML-N to hold public meeting with Ch M Riaz

آج دن گیارہ بجے مسلم لیگ ن کے آفس میں ایک تقریب زیر صدارت سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض منعقد ہوگی جس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا اس تقریب میں راجہ حمید ایڈووکیٹ، راجہ عاصم جاوید، خواجہ جہانگیر، چوہدری اشفاق، چوہدری خالد، مظہر وارثی اور کارکنوں کی کثیرتعداد شرکت کرے گی

پروفیسر ندیم مجیدکی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ سروس روڈوالے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی

Mother of Professor Nadeem Majid passed away

پروفیسر ندیم مجیدکی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ سروس روڈوالے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیئرمین شاہدصراف، راجہ سہیل کیانی، سید ندیم عباس بخاری، ربنواز قریشی، علامہ ریاض عثمانی، حافظ شاہد، عامروزیر ملک، ملک جاوید اقبال، ملک محمد نصیر، راجہ اسدمحمود، وحید قریشی، ندیم قریشی، راجہ محمد عمیر، بلال ناصری ایڈووکیٹ، فاروق منہاس، چوہدری وقار ، حاجی افضل ،اختر خان، نصیر الدین، ملک افتخار، چوہدری خالد ، چوہدری انجم سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button