DailyNews

London; Ex Mayor Slough Ishrat Shah praised for her contributions in getting British airways flights to Pakistan

سابق مئیر آف سلاو کونسلر عشرت شاہ کو برٹش ائیر ویز سروس بحال کرانے پر زبردست خراج تحسین

 سابق مئیر آف سلاو کونسلر عشرت شاہ کی کوششیں رنگ لے آئی ۔ گزشتہ روز برٹش ائیر ویز کی طرف سے اسلام آباد کے لیے اپنی سروس کا آغاز کرنے کے اعلان پر پاکستان کی سیاسی جماعت مفت میں اپنے نام کریڈٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جو کے سرا سر غلط ہے اگر یہ سروس اسلام کے لیے شروع ہو رہی ہے اس کا سارا کریڈٹ سابق میر آف سلاو عشرت شاہ صاحبہ کو جاتا ہے جنہوں نے اس سروس کے شروع کرانے کے لئے ایک مہم چلائی تھی اور ذاتی طور پر ای میل اور بذریعہ خطوط رابطے رکھے اور آخر کار ان کی کوشش رنگ لے آئی اور برٹش ائیر ویز کی سروس کا اعلان بھی ہو گیا برطانیہ کی مختلف کمیونٹی کی جانب سے سابق میئر آف سلاو کو اس سروس کے بحال کرانے ہر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ عشرت شاہ صاحبہ نے یہ سروس بحال کرا کر اوورسیز تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل جیت لئے ۔ ایک طرف اس سروس کے بحال ہونے پر بہت زیادہ خوشی منائی جا رہی ہے اور دوسری طرف دکھ اس بات کا ہے کے پاکستانی سیاسی جماعت اس سروس کے بحال ہونے کا کریڈٹ اپنے نام کر رہی ہے جو کے سرا سر غلط ہے ہم اوورسیز اس کی پرزور مذمت بھی کرتے ہیں ۔ حکومت اگست میں بنی ہے لیکن اس سروس کے لیے مہم سال کے شروع میں ہوئی ہے ۔ عشرت شاہ صاحبہ پاکستان میں دو ہفتے گزارنے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ آئی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے چھٹیوں میں پی آئی اے کے ٹکٹ کی قیمت کافی زیادہ بڑھ جاتی جس کی وجہ سے بعض لوگ سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اب برٹش ائیر ویز کی سروس بحال کرانے کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے برٹش ائیر ویز کی سروس جو جلد ہی کام شروع کر دے گی اس سروس کے شروع ہونے سے بزنس کے مواقع بھی ملیں گے اور اوورسیز کو بہتر سروس بھی میسر آئے گی .پوٹھوار ڈاٹ کوم کے نماہندہ خصوصی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق مئیر نے کہا کے میں نے سال کے شروع میں بطور مئیر اس سروس کے بارے میں مہم شروع کی تھی اور اپنے ایجنڈے میں اس سروس کے بارے میں شامل کیا تھا برٹش ہائی کمیشن کو بھی کہا تھا کے اووسیزز کو پاکستان سفر کے لئے ہوم سروس کی ضرورت ہے اس سروس کے شروع ہونے پر گوادر کی وجہ سے بزنس کے مواقع بھی میسر آئیں گے اب حکومت پاکستان کو چاہئے کے وہ اس سروس کے شروع ہونے پر ان کو سیکورٹی فراہم کریں تاکے یہ سروس بحال رہے اور حکومت کو چاہیے کے وہ اووسیزز پاکستانی اور کشمیریوں کو بھی ائیر پورٹ پرسیکورٹی فراہم کریں ۔ یاد رہے کے نادرا کارڈ کی فیسوں کو بھی سابق مئیر آف سلاو کونسلر عشرت شاہ صاحبہ نے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کم کرایا تھا نادرا فیس پہلے ستر پاونڈ سے زیادہ تھی جو اب پچاس پاونڈ کے لگ بھگ ہے ۔ اب حکومت پاکستان کو چاہئے کے وہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کو کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت دے اوورسیز اپنے ملک میں داخل ہونے کے لئے نادرا کارڈز پر جو رقم خرچ کرتے ہیں ان کو چاہئے کے وہ ان کو انٹری فری دیں ان کی عزت کریں تاکہ یہ اوورسیز اپنے بچوں کو پاکستان لاہیں تاکے بچوں کو شعور پیدا ہو۔ ہم سب کو اس بات کا فخر ہونا چاہیے کے ایک اوورسیز برٹش پاکستانی و کشمیر کی بیٹی نے کچھ کر کے دکھایا۔ ایک عورت نے اس کام کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا اب حکومت پاکستان کو چاہئے کے اوورسیز پاکستانی و کشمیریوں کو سیکورٹی فراہم کرے ۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے عشرت شاہ صاحبہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عشرت شاہ صاحبہ نے بطور مئیر کمیونٹی کے لیے بہت سے کام کروائے جو قابل تعریف ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کو چاہئے کے وہ عشرت شاہ صاحبہ کی اس کوشش اور اس کام کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔ 

London; Ex Mayor of Slough Ishrat Shah has been praised for her contributions in getting British airways flights to Pakistan, Ishrat Shah had long campaigned for BA service.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button