DailyNewsHeadline

Rawalpindi; New electricity feeder approved for Chak Bale Khan sub division at the cost of Two Caror Rps

چک بیلی خان سب ڈویژن میں وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کے لئے نیا فیڈر بنانے کا فیصلہ

چک بیلی خان سب ڈویژن میں وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کے لئے نیا فیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے دو کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی جا چکی ہے یہ بات ایس ای چکوال سرکل میاں محمد اصغر نے پی ٹی آئی کے راہنما اور حلقہ پی پی 10کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد افضل پڑیال کے ہمراہ چک بیلی خان سب ڈویژن کے دورہ کے موقع پر بتائی ایس ای چکوال سرکل نے وہاں موجود عوام کو سب ڈویژنل دفتر کو بیرونِ شہر منتقل نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی نئے فیڈر کے متعلق بتایا گیا کہ اس فیڈر کا نام مہوٹہ فیڈر ہو گا جس کے ساتھ روپڑ کلاں ، مہوٹہ موہڑہ اور ڈھوک گجری و مصریال وغیر ہ کے دیہات منسلک ہوں گے نئے فیڈر سے چک بیلی خان شہر کو بجلی پوری ڈیمانڈ کے مطابق ملے گی جس سے وولٹیج کی کمی کی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا نئے فیڈر پر کام اپریل2019ء تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے باعث آئندہ گرمیوں میں کم وولٹیج کا تدارک ہو جائے گا آئیسکو ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی جانب سے پر وہاں موجود حکومتی نمائندے چوہدری محمد افضل پڑیال کو چک بیلی خان سب ڈویژن میں سٹاف کی کمی سے بھی آگاہ کیا گیا اس موقع پر X-ENڈھڈیال خالد خان بھی وہاں موجود تھے

Rawalpindi; New electricity feeder has been approved for Chak Bale Khan sub division at the cost of Two Caror Rps. The decision was made due to low voltage supply in the region.

وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان کا 22دسمبر بروز ہفتہ چک بیلی خان کا دورہ متوقع

Minister Sarwar Khan likely to visit Chak Bale Khan on 22nd Dec

 وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان کا 22دسمبر بروز ہفتہ چک بیلی خان کا دورہ متوقع ہے یہ بات پی ٹی آئی کے راہنما اور حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد افضل پڑیال نے چک بیلی خان میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی چوہدری محمد افضل نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے میں جناب غلام سرور خان چک بیلی خان اور مضافاتی علاقہ کے لئے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے

Show More

Related Articles

Back to top button