DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; First Heavy rainfall of the season turns streets in to river

موسم سر ما کی پہلی بارش نے ایم سی کہوٹہ کی "احسن کارکردگی"کا پول کھول دیا

موسم سر ما کی پہلی بارش نے ایم سی کہوٹہ کی “احسن کارکردگی”کا پول کھول دیا ۔تجاوزات کے ذریعے نالیوں پر بھی قبضے ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگی۔ گٹروں کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا ، بس اسٹینڈ کے سامنے گندے پانی کا ایک سمندر بن گیا اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج ۔انتظامیہ کی ناقص کارکر دگی پر شدید تنقید۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی موسم سر ما نے جہاں موسم کو خوشگوار بنایا وہاں پر ہی ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکر دگی کا بھی پردہ چاک کر دیا دوکانداروں کی طرف سے نالیوں پر کی جانے والی تجاوز کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی سٹرکوں پر نکل آیا جس کی وجہ سے ہر طرف بو ہی بو ہو گئی شدید بدبو او ر تعفن کی سے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ایم سی کہوٹہ کا اتنا فنڈز کہاں استعمال ہوتا رہا کہ آج بھی نالیوں کا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو رہا ہے۔کہوٹہ کے ایک معزز شہر ی نے کہا کہ وہ جلد ذاتی فاہدے اٹھانے والوں کا نیب کی عدالتوں میں لائے گا اور عوام کے سامنے بھی ان کا چہرہ لاؤں گا۔

راجہ وقار اسلم جنجوعہ کی صاحبزادی عائشہ مریم نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا

Aisha Miryam daughter of Raja Waqar Aslam completes memorising of Quran

راجہ وقار اسلم جنجوعہ کی صاحبزادی عائشہ مریم نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا ۔عزیز واقارب اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد ۔ محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی معروف سماجی شخصیت راجہ وقار اسلم جنجوعہ کی صاحبزادی عائشہ مریم نے اقرا ء روضتہ الاطفال ٹرسٹ (پاکستان) کہوٹہ سے قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا ۔گذشتہ روزقبل راجہ وقار اسلم جنجوعہ کی صاحبزادی عائشہ مریم سمیت دیگر (233) ننھے طلباو طالبات کے اعزاز میں پر وقار اور خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مدیر اعلیٰ اقرا ء روضتہ الاطفال ٹرسٹ پاکستان مفتی خالد محمود اور نائب مدیر پاکستان محمد بن جمیل تھے انہوں نے قرآن پاک حفظ کر نے والے طلباوطالبات میں نشان اقراء اور شیلڈ تقسیم کئیں ۔راجہ وقار اسلم جنجوعہ کی صاحبزادی عائشہ مریم کو قرآن پاک حفظ مکمل کر نے پر راجہ وقار اسلم جنجوعہ کے دوستوں اور عزیز و اقار ب نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی بیٹی کے لیے دعا کی اللہ پاک اس کو مزید ہمت و تو فیق دے کہ وہ آگے بھی دینی تعلیم کو جاری رکھے ۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزازچوہدری وحید کی طرف سے دی گئی دعوت

Reception held for MPA Raja Sagheer by Ch Waheed

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزازچوہدری وحید کی طرف سے دی گئی دعوت۔معززین علاقہ کی بھی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یوسی منیاندہ کیے گاؤں نمبل میں چوہدری وحید،حاجی لطیف ،چوہدری سعیدکی رہائش گاہ ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں نذیر بھٹی ، راجہ ثقلین آف ممیام، چوہدری منصور، جنرل کونسلر چوہدری تصور،چوہدری صغیر،وقاص کیانی ، انجنیئر راجہ بلال ،راجہ عمران المعروف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ،ڈاکٹر وسیم نوازکیانی اور دیگر شریک ہیں ۔ اس موقع پر MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور نے اپنے میزبان چوہدری وحید،حاجی لطیف ،چوہدری سعید کا شکر یہ ادا کیا ۔

ڈھوک بنگیا ل کے رہائشی محمد رمضان کا صاحبزادہ ،سلیمان راجہ اور آفتاب راجہ کا جوانسالہ بھانجامحمد نعمان وفات پا گیا

Mohammad Noman passed away in Dhok Bangyal, Choa Khalsa

محمد رمضان کا صاحبزاہ محمد نعمان وفات پا گیا نمازے جنازہ میں ممبر پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ کی شر کت۔ڈھوک بنگیا ل کے رہائشی محمد رمضان کا صاحبزادہ ،سلیمان راجہ اور آفتاب راجہ کا جوانسالہ بھانجامحمد نعمان وفات پا گیا مر حوم کی نمازے جنازہ میںMPAراجہ صغیر احمدآف مٹور، راجہ بابو اقبال آف ممیام سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔19سالہ محمد نعمان جو ایک خوش اخلاق اور خوش مذاج نوجوان تھا اس کی اچانک موت نے تمام بنگیال راجپوت فیملی کا خم زادہ کر دیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button