DailyNewsKahuta

Kahuta; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi visits journalist Haji Raja Gulshan Zamir

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ممبر قو می اسمبلی کی سنیئر صحافی و صدر پرس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی رہائش گاہ پر آمد

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ممبر قو می اسمبلی کی سنیئر صحافی و صدر پرس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی رہائش گاہ پر آمد ۔ مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان ، شہریوں اور اخباری نمائندوں سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے دوران شاہد خا قان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت ناتجربہ کا ر ٹیم پر مشتمل پارٹیاں بدلنے والے ذہنوں کا مجموعہ ہے ۔ مولانا سمیع الحق کے قتل ہونے سے پاکستان عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے طوفان سے تبدیلی کا چہرہ سامنے آجائیگا ۔ حضورﷺ کی توہین کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ۔ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی ۔ عمران خان بتائے اس سے این آر او کس نے مانگا ؟۔ ملکی تاریخ میں پہلی مر تبہ پارلیمانی آداب اور اصولوں سے ناواقف موجودہ حکمران جماعت کے اراکین قومی اسمبلی نے خود کورم توڑا ۔ اور اجلاس ملتوی کرایا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ممبر قومی اسمبلی نے دورہ کہوٹہ کے موقع پر سنیئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ کی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنان و عہدیداران سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع چیئرمین میونسپل کمیٹی کہو ٹہ راجہ ظہور اکبر ، صدر مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ سعید احمدایڈووکیٹ ، سیاسی و سماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی ، مسلم لیگی کارکنان راشد مبارک عباسی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نتھوٹ ، راجہ رومان سعید ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ ، عمران ضمیر ، راجہ معراج اسلم ، راجہ عثمان ضمیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں دن رات پاکستان کے لیئے کام اور محنت کی ۔ مگر افسوس موجودہ حکومت نے چند ہفتوں کے اندر ملک کو معاشی طور پر کمزور کر دیا ۔ چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ تا راولپنڈی (17) ارب کی لاگت کے منصوبے پر کام بند نہیں کیا جا سکتا ۔ موٹر وے طرز پر نئی شاہراہ تعمیر ہونے سے نہ صرف کہوٹہ اور راولپنڈی بلکہ آزاد کشمیر کے مسافروں کو بڑی سہولت میسر ہوگی ۔ مذکورہ منصوبہ بند نہیں ہوسکتا ۔ میں خود چیک کروں گا ۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبرنے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملک وقو م اور علاقہ کے لیئے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ (17) ارب کی خطیر گرانٹ کے میگا پراجیکٹ پر جاری کام کو اچانک بلاوجہ بند کر دیا گیا ہے ۔ جس پر شہری حیران ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ راولپنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر بائی پاس کے لیئے (17) ارب کی گرانٹ منظور کر کے دل جیت لیئے ۔

Kahuta; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi visited the residence of  journalist Haji Raja Gulshan Zamir and discussed current issues with journalist of Kahuta.  

Show More

Related Articles

Back to top button