DailyNews

Rawalpindi; Five injured while protestors use firing on Motorway

تھانہ چونترہ کے علاقہ موٹروے پرفائرنگ کے دوران 5 افرادزخمی ہوگئے

تھانہ چونترہ کے علاقہ موٹروے پرفائرنگ کے دوران 5 افرادزخمی ہوگئے۔ مشتعل افرادنے دوگاڑیوں اورآٹھ موٹرسائیکلوں کونذرآتش کردیا۔پولیس نے پانچ ملزموں کوگرفتار کر لیا۔ ایس ایچ اوچونترہ انسپکٹرراجہ طارق بن عزیزنے بتایاکہ بدھ کونمازمغرب کے قریب چارسدہ سے تبلیغی جماعت کاقافلہ رائے ونڈلاہورجارہاتھا، اس دوران چکری کے قریب موٹروے پربعض افراداحتجاجی دھرنا دیئے ہوئے تھے جنہوں نے گاڑیوں کو روک دیا، دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا اور اسی دوران فائرنگ سے تبلیغی جماعت کے 5افراد زخمی ہوگئے۔ چارزخمیوں کوپمزہسپتال داخل کرادیاگیا۔ ایس ایچ اوکے مطابق موٹروے پرپولیس اورمظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا اور دوگاڑیوں اورآٹھ موٹرسائیکلوں کوآگ لگادی۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرکے موٹروے کوٹریفک کے لئے کھول دیا۔پولیس کے مطابق بعدازاں ایس پی کے حکم پر امن وامان برقراررکھنے کے لئےموٹروے کوٹریفک کے لئے پھر بند کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فیض آباد اور روات میں رات گئےدھرنے والوں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل کر لی۔

Rawalpindi; Two groups protesting near Char Sadda led to having argument and started to fire each other, five people were taken to hospital after being shot and injured.

 

Show More

Related Articles

Back to top button