DailyNewsHeadlineOverseas news

France; International conference held in Paris on mountains of Pakistan

سفارت خانہ پاکستان فرانس پاکستان کے عظیم پہاڑوں کے بارے میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

سفارت خانہ پاکستان فرانس پاکستان کے عظیم پہاڑوں کے بارے میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے عظیم پہاڑوں اور ان پر کوہ پیمائی کے موقعوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ٹریکنگ، سکینگ، پیراگلائڈنگ، روک کلائمبنگ اور کیاکنگ کے موجود شاندار مواقوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کانفرنس کا انعقاد پیرس میں موجود یونیسکو ہیڈکوارٹر کی عظیم الشان عمارت میں 25 اکتوبر 2018 کو کیا جائیگا۔کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کوہ پیما اور منفردکھیلوں جن میں پیراگلائیڈنگ، کشتی رانی وغیرہ شامل ہیں کے میدان سے تعلق رکھنے والے والے ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اس کے علاوہ پاکستان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹرز اور پاکستانی و فرانسیسی صحافیوں کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔کانفرنس میں تین مختلف موضوعات پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہرین علحیدہ علحیدہ بحث و مباحثہ کریں گے۔ ان موضوعات میں کوہ پیمائی، مہم جوئی کی دریافت اور منفرد اور پائیدار سیاحت کے عنوان شامل ہیں۔کانفرنس کے اہم حصے میں پاکستان کے پانچ مایہ ناز پائلٹوں کو غیرملکی کوہ پیماو 191ں کی خطرناک حالات میں زندگیاں پچانے کے اعتراف میں برطانیہ کے الپائن کلب کی طرف سے ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔حاضرین خاص طور پرپاکستان سے آئے ہوئے خماریاں گروپ کی طرف سے پیش کی جانے والی روائتی موسیقی سے لطف اندوز ہونگے۔کانفرنس میں کے علاوہ پاکستان کے پہاڑوں اور مہم جوئی کے مواقعوں اور سیاحتی تفریحی مقامات کے بارے میں تیار کی جانے والی دستاویزی فلمیں بھی دیکھائی جائیں گی۔آخر میں مہمانوں کی تواضع پاکستان کے لذیز کھانوں سے کی جائے گی۔کانفرنس کے ساتھ ساتھ حاضرین کی دلچسپی کے دیگر انتظامات بھی کیئے گئے ہیں۔ پاکستان اور فرانس سے آئے ہوئے ٹور آپریٹرز حاضرین کو پاکستان میں سیاحت کیلئے تیار کیئے جانے والے خصوصی پروگراموں سے متعارف کروئیں گے۔مہمان فرانسیسی پیراگلائیڈر کی طرف سے ورچیول ریالیٹی میں بنائی گئی فلم بھی دیکھیں گے تاکہ انہیں پاکستان کی عظیم الشان پہاڑوں اور شاندار قدرتی مناظر سے حقیقت کے قریب جا کر تجربہ کرنے کا موقع ملے۔اس کے علاوہ حاضرین کو پاکستان کے عظیم پہاڑوں کی بڑی بڑی تصویروں کے سامنے تصوریں کھچانے کا موقع بھی ملے گا۔

France; The first ever International Conference on Mountains of Pakistan will be held in Paris on October 25, 2018 to showcase the majestic mountain regions of Pakistan.

The purpose of the conference is to highlight the opportunities for mountaineering, trekking, skiing, rock climbing, paragliding and kayaking and to discuss eco-tourism and sustainable development of the mountains.

The event organised by the embassy of Pakistan in France will be held at ‘Maison de l’UNESCO’ Paris.

More than five hundred enthusiasts and practitioners of alpinism and adventure sports are expected to attend the conference. Many tour operators and journalists of Pakistan and France have also been invited to attend the conference.

The highlights of the conference are the three thematic panel discussions: “Conquering the Heights”, “Discovering New Adventures” and “Tourism: Sublime & Sustainable”. World renowned mountaineers, adventure sports specialists and experts on eco-tourism and sustainable development are part of these three panel discussions. A special award ceremony “Spirit of Mountaineering Award” by the British Alpine Club to recognize the daring rescue operations of Pakistani pilots saving foreign mountaineers is also part of the programme.
READ MORE: Asian markets suffer bloodletting on trade, geopolitical fears
The conference will culminate with the performance of Pakistani famous instrumental band ‘Khumariyaan’ and traditional Pakistan dinner. Specially prepared documentaries highlighting tourism opportunities of Pakistan will also be screened during the conference.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button