DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Red zone created in Kallar bazaar to solve traffic congestion

تھانہ روڈ سے عسکری بنک اور بلدیہ دفتر اور مین چوک سے ملک بیکرز گوجرخان روڈ کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا

کلرسیداں کی مصروف شاہراہ کو ہر صورت ٹریفک کی روانی کے لیئے تجاوزات سے پاک رکھا جائے گا کلرسیداں میں پہلی بار عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے سب کے ساتھ مساوی سلوک ہوتا نظرآئے گا ۔ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر بلدیہ خالدرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مین پنڈی چوآ روڈ پر جاری برسہا برس سے گاڑیوں کے ہجوم کو ختم کر کے ٹریفک کی روانی کے لیئے عملی اقدامات اٹھا لیئے گئے ہیں تھانہ روڈ سے عسکری بنک اور بلدیہ دفتر اور مین چوک سے ملک بیکرز گوجرخان روڈ کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے یہاں کسی بھی صورت کوئی ریڑھی گاڑی یا رکشہ کھڑا نہیں ہو سکے گا اس کے لیئے بلدیہ کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کسی بھی صورت میں ریڑھیوں کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے اور اس دوران کسی بھی گاڑی یا رکشہ کی پارکنگ پر وہاں موجود ٹریفک وارڈن حرکت میں آئیں گے جس بھی دوکان کے باہر گاڑی یا رکشہ کھڑا ہو گا اس کا چالان دوکاندار کو ادا کرنا ہوگا کیونکہ ایسا کرنا دوکاندار کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں شہری بھی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں تجاوز نہ کرنے سے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ہم نے فیصلے کر لیئے ہیں لوگ خود تبدیلی کو محسوس کریں گے ۔

Kallar Syedan; The serious issue of encroachment and traffic congestion in Kallar bazaar is being solved by creating a red zone in order to solve the issue facing Kallar traders for many years.

According to Chief municipality Khalid Rashid, who told pothwar.com that, Red zone will run from Thana road to Askri Bank and municipality office  vial Main Chauk , Malik Bakes Gujar Khan road will be red zone area.

In the red zone area strictly no rikshaw or stalls will be allowed to enter, he went far as saying that any rikshaw parked in front of the shop, the shop owner will be handed fine.

عوام کل کی طرح آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی

Public are with Nawaz Sharif today and in past, M Zubair Kiyani

چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے کر گزشتہ انتخابات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے جن چار حلقوں کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی تھی وہ چاروں حلقے آج بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی بھاری کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول جماعت ہے ن لیگ نے نہ صرف پنجاب بلکہ کے پی کے میں بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں پنجاب سے منتخب ہونے والے دوارکان اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود میاں محمد نوا ز شریف،میاں محمد شہباز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں بلدیہ رکن شیخ حسن ریاض نے کہا کہ ن لیگ کے مطالبے کے باوجود پی ٹی آئی نے جن حلقوں پر دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں دی تھی وہ حلقے ضمنی انتخابات میں لوگوں نے خود کھول کر ن لیگ کی کامیابی کی صورت میں پی ٹی آئی کو جھنڈی دکھا دی ہے بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم نے ن لیگ کی کامیابی کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کل کی طرح آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

پراپرٹی ٹیکس مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی

Property tax is unfair to local community in Kallar syedan

رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو عوامی مفاد کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیئے منتخب کیا ہے پراپرٹی ٹیکس مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عام افراد پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں دب چکے ہیں تمام اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافے کے بعد پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جا سکتی بلدیہ کلرسیداں کے تمام ارکان کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کو کسی بھی صورت نافذ نہیں ہونے دیں گے ہم نے ایک قرارداد کی صورت میں واضح کر دیا ہے کہ کلرسیداں میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ نہیں ہو سکتا یہ بات عوامی مفاد کے منافی ہے عوام کے تعاون سے اس ٹیکس کے نفاذ کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔

بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

Well known drug dealer Ifzal Iqbal “Jala” arrested after tip off to the police 

مخبر کی اطلاع پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔مخبر خاص نے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو اطلاع دی تھی کہ افضال اقبال عرف جالہ اس وقت بھاری مقدار میں چرس لے کر اپنے گاہکوں کو فروخت کرنے کیلئے سر صوبہ شاہ چوک میں کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر کرامت علی پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جوفوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔پولیس پارٹی کو دیکھ کرمنشیات فروش نے سموٹ روڈ کی جانب بھاگنا شروع کر دیا جسے بعد ازاں تعاقب کر کے قابو کر لیا اور دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی۔

تحفظ سفید چھری کے عالمی دن کے موقع پر کلر سیداں میں واک کا اہتمام کیا گیا

Special education centre Kallar Syedan students and staff hold awareness walk 

تحفظ سفید چھری کے عالمی دن کے موقع پر کلر سیداں میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کلر سیداں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن بلدیہ کلر سیداں شیخ حسن ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشرتی و معاشی مسائل کے سبب خصوصی افراد کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جتنی کہ بیرون ممالک میں بسنے والے ایسے افراد کو دی جارہی ہے۔ بیرون ممالک میں سفید چھری کو پاکستان میں سرخ اشارے جیسی اہمیت حاصل ہے جو ٹریفک کو روکنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس قدر بے حس قوم بن چکے ہیں کہ ہم اپنے خصوصی افراد کو کسی فالتو چیز سے زیادہ کا درجہ نہیں دیتے۔ صاحب بصیرت چاہے کہ وہ ان خصوصی افراد کیلئے سفید چھری کا کردار ادا کریں کیونکہ قیامت کے روز یہی خصوصی افراد اپنے والدین، بہن بھائیوں سمیت رشتہ داروں اور ان کیساتھ محبت کرنے والوں کی بخشش کا ذریعہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری محبت اور توجہ کے مستحق ہیں اور وہ بے پناہ صلاحیتیوں کے مالک ہیں انہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بنیادی تعلیم نہایت ضروری ہے۔خصوصی بچہ ایک گھرانے کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا بچہ ہوتا ہے اور اس کا خیال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ایسے بچے معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ فاہدہ مندی شہری بن سکتے ہیں۔سکول کے ہیڈ ماسٹر پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ سفید چھری کے عالمی دن کے حوالے سے بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو اسان بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں سفید چھری والوں کیلئے ٹریفک روک دی جاتی ہے مگر افسوس پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں صاف پانی میسر نہیں جبکہ بچوں کی ضرورت کے مطابق سرکاری بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ کو خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں گوناگوں مسائل کا سامنا ہے۔واک میں ایس ایس ای ٹی سمینہ سعید،ماہر نفسیات خواش ارشاد،جے ایس ای ٹی مسرت طارق سمیت دیگر خواتین اساتذہ بھی موجود تھیں۔تقریب کا اختتام قومی ترانے پر کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button