DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; One dead two injured as a roof collapses in village Morra Hayal

گوجرخان نواحی قصبہ موہڑہ حیال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی

گوجرخان نواحی قصبہ موہڑہ حیال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مسہ کسوال کے علاقہ موہڑہ حیال میں گزشتہ رات محمد اویس کے گھر کی چھت نیچے آن گری جس کی زد میں آکر تین نوجوان عمار علی،شاہ زیب اورعلی رضاشدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15سالہ عمار علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ زخمی ہونے والے شاہ زیب اور علی رضا کو طبی امداد فراہم کی گئی

Gujar Khan; A Roof collapsed in village Morra Hayal, Missa Kawal, at the residence of Mohammad Awais,  as the family slept during the night, The three injured were taken to THQ hospital in Gujar Khan but Umar Ali, 15 died from the injures he suffered while Shah Zaib and Ali Raza are recovering.

گوجرخان وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ماہ ستمبر میں کاروائی کرتے ہوئے 2250چالان اور 8لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیئے

Around 2250 motorist fined in Gujar Khan for breaking traffic regulations

گوجرخان وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ماہ ستمبر میں کاروائی کرتے ہوئے 2250چالان اور 8لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیئے تفصیلات کے مطاق سی ٹی اوراولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر انچارج وارڈن عدنان ودیگر عملہ نے ماہ ستمبر میں کم عمر ڈرائیوروں،بناء لائسنس ،بنا ء ہیلمٹ ودیگر خلاف ورزیوں پر کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2250چالان اور آٹھ لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا وارڈن گوجرخان نے ناقص سلنڈر پر ایک گاڑی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جبکہ رکشاؤں میں لگے ٹیپ ریکارڈر بھی اتار لیئے انچارج وارڈن کا کہنا ہے کہ سی ٹی اومحمد بن اشرف کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کاروائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا 

تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا,چوہدری محمدریاض

Public are suffering with oncoming of new PTI government, Ch M Riaz

میاں محمد نوازشریف نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ا ن میگاپراجیکٹس سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں واضح کمی ہوئی، تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ،ہر شخص پریشان کن صورتحال میں مبتلا ہے ،عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والوں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے جو اقدامات کئے وہ قابل ستائش ہے اس سے عوام کے مسائل میں واضح کمی ہوئی تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا جس سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا بجلی گیس اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے جو وعدے اوراعلانات کئے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے عوام مزید مسائل اور مشکلات کا شکار ہوگئے

جے یو آئی کی رکنیت سازی کے سلسلہ میں تحصیل بھر کے علماء کے اجتماع سے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محبوب الرحمن قریشی نے خطاب کیا

JUI hold meeting in Gujar Khan

جے یو آئی پاکستان علماء حق کے اس حریت پسند سرفروش قافلہ کا تسلسل ہے جس نے انگریز کے جبرواستبداد کے خلاف تحریک ریشمی رومال اور تحریک خلافت جیسی عالمی تحریکیں چلا کر انگریز کے اقتدار کو زوال سے دوچار کیا،قیام پاکستان کے بعد اسلامی فلاحی ریاست کے قیام،اسلامی قوانین کے اجراء اور پھر ان قوانین کے تحفظ کیلئے جے یو آئی کی لازوال داستان تاریخ کا حصہ ہے ان خیالات کااظہار جے یو آئی کی رکنیت سازی کے سلسلہ میں تحصیل بھر کے علماء کے اجتماع سے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محبوب الرحمن قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مولانا ریاض عثمانی مولاناصادق شاہ مفتی محسن نواز خالدمبین مفتی فیض مولانا صدیق الرحمن حافظ رمضان شاہد ایڈووکیٹ راجہ شاہد بلال سمیت تحصیل بھر سے جے یو آئی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر تحصیل گوجرخان کے ناظم انتخابات مولانا انعام الرحمن نے رکنیت سازی کے حوالہ سے مرکزی پالیسی پر روشنی ڈالی واضح رہے کہ یکم محرم سے جے یو آئی کی پورے ملک میں رکنیت سازی شروع کی گئی ہے

تعزیت

Condolences 

پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدر عامروزیر ملک سابق نائب صدر راجہ ارشد محمود اور شہزادہ ارباب نے راولپنڈی اسلام آباد کے معروف صحافی اسرار احمد کی بھابھی کی وفات پر ان سے تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی

فوٹو گرافر خواجہ جہانزیب کے والد کی وفات پر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاویدکے سیکرٹری حاجی طیب قریشی اور راجہ خرم ممتازنے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button