DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Three goats died due to negligence at vet hospital in Samot

ویٹنیری ہسپتال سموٹ کی ناقص کارکردگی ،کسان کی ایک ایک کر کے تین بکریاں ہلاک

ویٹنیری ہسپتال سموٹ کی ناقص کارکردگی ،کسان کی ایک ایک کر کے تین بکریاں ہلاک ہو گئیں سال بھر سے ویکسین بھی نہ ہو سکی۔سموٹ کی نواحی بستی ڈھوک سنبل کے ملک محمد صغیر ولد باغ حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گاؤں سے صرف ایک کلو میٹر دور سموٹ میں محکمہ حیوانات کا ہسپتال اور عملہ بھی موجود ہے جس نے پوری یونین کونسل میں موجود لوگوں کے پاس جانوروں کی فہرست مرتب کر رکھی ہے اور وہ پورا سال کہیں بھی جا کر مویشیوں کو ویکسین نہیں کرتے بلکہ اپنے پاس مرتب شدہ فہرست کو ہی ترتیب دے کر اعلیٰ حکام کو ارسال کر کے ان کی آنکھوں میں مٹی ڈالی جاتی ہے ۔میری تین بکریاں یکے بعددیگرے ہلاک ہو چکی ہیں ان کی کسی نے ویکسین نہیں کی نہ ہی کوئی دوا دی گئی اور اس صورتحال سے پوری یونین کونسل کے لوگ شدید پریشان ہیں انہوں نے کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Kallar Syedan; Mohammad Sagheer son of Bagh Hussain, a farmer from village Dhok Sambal in Samot has been left devastated after three of his goats died due to negligence of veterinary hospital in Samot.

Mohammad Sagheer has asked health authorities in Rawalpindi to take notice, that the vets at veterinary hospital in Samot who are suppose to vaccine cattle in union council Samot area but never do so and never even have vaccine stored and we have lost our cattle due to their negligence.

کلر سیداں سے ایک اور 17 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

Teenage girl abducted from Shah Khaqi in allegation by father to the police 

 کلر سیداں سے ایک اور 17 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے مغویہ کے والد کی درخواست پر آزاد کشمیر کے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔عبدالقدوس نے بتایا کہ میں داؤد شاہ حقانی کا رہائشی ہوں اور کریانہ کی دکان کرتا ہوں۔میری 17 سالہ بیٹی گھر پر ہوتی تھی اور محمد طیب عرف حبیب سکنہ بل کلاں کوٹلی آزاد کشمیر کی ہمشیرہ ہمارے ساتھ والے گاؤں میں محمد کبیر کیساتھ شادی شدہ ہے جو محمد طیب اپنے بہنوئی کے پاس آتا جاتا تھا اور اس دوران اس نے میری بیٹی کیساتھ تعلقات استوار کر لئے۔26/27ستمبر کی رات حسب معمول ہم سب گھر والے سو گئے اور صبح اٹھ کر دیکھا تو میری بیٹی غائب تھی۔مزید پڑتال پر پتہ چلا کہ مبلغ رقم ڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی گھر میں موجود نہ ہیں۔مجھے قوی یقین ہے کہ محمد طیب نامی نوجوان میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر ہمراہ لے گیا ہے،کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کلر سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوکانداروں کو جرمانے شہریوں کا اظہار مسرت

Public praise action against encroachment in Kallar bazaar

کلر سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوکانداروں کو جرمانے شہریوں کا اظہار مسرت ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید نے گزشتہ روز کلر سیداں کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے مرتکب دوکانداروں کو جرمانے کئیے اور بعض کی تجاوزات اٹھا لی گئیں ۔شہریوں نے کلر سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دیگر بازاروں اور علاقوں تک توسیع دینے اور تجاوزات کے مرتکب افراد کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

پنجاب بار کونسل کے رکن قوسین فیصل مفتی نے بدھ کے روز کلر سیدا ں بار کا دورہ

Faisal Mufti of Punjab Bar council visits Kallar Syedan 

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر چوہدری اسد الرحمان کی دعوت پر پنجاب بار کونسل کے رکن قوسین فیصل مفتی نے بدھ کے روز کلر سیدا ں بار کا دورہ کیا اور مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔انہوں نے بار میں واٹر ڈسپنسر کا بھی اعلان کیا اور اپنی جانب سے بار کو پچاس ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب بار سے کلر سیداں بار کے لیے فنڈز کے اجرا کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بار سجاد اکبر عباسی ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،طلعت زیدی ایڈووکیٹ امیدوار صدرہائی کورٹ بار اور دیگر بھی موجود تھے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قائم دینی مدرسے میں زیر تعلیم طالب علم کا اقدام خود کشی

Teenage girl attempts suicide in Kallar Syedan be eating poisonous drugs 

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قائم دینی مدرسے میں زیر تعلیم طالب علم کا اقدام خود کشی، تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق 14 سالہ احسان جو کہ نواحی علاقہ میں ایک دینی مدرسے کا طالب علم ہے کسی بات سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا جہاں سے اس کا معدہ صاف کر کے راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے رابطہ پر بتایا کہ طالب علم کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور اس کے ہمراہ مدرسے کا معلم بھی تھا۔ اقدام خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button