DailyNewsGujarKhan

One dead in a fatal accident in Bhai Khan

گوجرخان، بھائی خان کے قریب تیز رفتار بس اور ٹیوٹا ہائی ایس آپس میں ٹکرا گئے ، ایک شخص جاں بحق

گوجرخان، بھائی خان کے قریب تیز رفتار بس اور ٹیوٹا ہائی ایس آپس میں ٹکرا گئے ، ایک شخص جاں بحق جبکہ13افراد شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا جبکہ شدیدزخمیوں کو طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹیوٹا ہائی ایسموٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا گئی جبکہ عقب سے آنے والی بس بھی ہائی ایس سے ٹکر اگئی جس کے باعث ہائی ایس میں سوارراولپنڈی کا رہائشی نصیر اختر جاں بحق ہوگیاجبکہ محمد اعظم سکنہ گجرات، ثاقب سکنہ گجرات، غلام زہرہ ساکن راولپنڈی، اقراء ساکن گجرات، نور فاطمہ ساکن گجرات، عدیل ساکن منڈی ، اعظم ساکن راولپنڈی،عظمیٰ شمس ساکن روات ،ظہور ساکن بسالی ، اظہر ساکن بسالی ، زیب النساء ساکن بسالی، شہزاد ساکن بسالی اور آسیہ ساکن لاہور زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ریسکیو1122کے عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان منتقل کیا جہاں پر شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفرکردیا گیا

Gujar Khan; One dead and 13 people were injured when a speeding bus smashed in to Toyota high ace vehicle, The man who was killed in the fatal accident was Naseer Akhtar of Rawalpindi.

چیئرمین بلدیہ گوجرخان شہر میں جاری آپریشن کلین اپ میں پسند ناپسند کی پالیسی کو پس پشت ڈال کر بلاتفریق آپریشن کریں

Chairman Municipal accused of operation clean only on favouritism

چیئرمین بلدیہ گوجرخان شہر میں جاری آپریشن کلین اپ میں پسند ناپسند کی پالیسی کو پس پشت ڈال کر بلاتفریق آپریشن کریں تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں سیاسی انتقام کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار معروف تاجر رہنما اور گوجرخان اتحاد گروپ کے سربراہ حاجی محمد اصغر قریشی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے پلازہ کے باہرپڑے سامان کو بلدیہ کے عملہ نے کسی سیاسی شخصیت کے اشارے پر توڑ پھوڑ کر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا حالانکہ یہ سامان کسی اور جگہ شفٹ کرنا تھا بلدیہ گوجرخان کے عملہ نے بغیر کسی پیشگی تحریری یا زبانی نوٹس کے لاکھوں روپے کا فائبر کا سامان توڑ کر مالی نقصان پہنچایا حاجی اصغر قریشی نے اس عمل کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن کلین اپ بلاتفریق کیا جائے شہر کے درجنوں پلازوں کے سامنے پختہ تجاوزات قائم ہیں لیکن بلدیہ کے عملہ کی ٹانگیں ان کی طرف جاتے ہوئے کانپتی ہیں ہم شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے حامی ہیں لیکن آپریشن کلین اپ بلاتفریق ہونا چاہیے پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

فوٹوگرافر خواجہ جہانزیب کے والد کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

Condolences continue for late father of photographer Khawaja Jhangzaib 

فوٹوگرافر خواجہ جہانزیب کے والد کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز راجہ محمد جاوید اخلاص، شاہد صراف،خواجہ نعیم قیوم، سید ندیم عباس بخاری، راجہ جاویداشرف، راجہ سہیل عباس، عمرا ن کامی، راجہ صدام، خواجہ اعجاز،خان آصف ، حاجی شفقت، ابرارکلرک، چوہدری الیاس نے ان کی رہائش گاہ پرجا کر فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کااظہار کیا

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button