DailyNewsGujarKhan

MPA Ch Javed Kausar visits gov college of commerce, Gujar Khan

ایم پی اے، چوہدری جاوید کوثر کا گورنمنٹ کالج آف کامرس تحصیل گوجر خان کا سرپرائز وزٹ

ایم پی اے، چوہدری جاوید کوثر کا گورنمنٹ کالج آف کامرس تحصیل گوجر خان کا سرپرائز وزٹ، کم وسائل میں کالج سٹاف کی خدمات کو سراہا کالج کی بلڈنگ اور سٹاف کی کمی جیسے دیگر مسائل کی طرف ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی توجہ دلائی گئی اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری ٹریڈرز ونگ تحصیل گوجر خان، ملک نوید جاوید بھی ہمراہ تھے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کو عام کرنا اور یکساں نظام تعلیم تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ویژن رکھتے ہیں موجودہ دور میں اساتذہ پر بھی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں تعلیم کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے

پنجگراں سے ڈھوک فتح علی تک روڈ کیلئے راستہ وقف کرنے پر ماسٹر کرامت اور ان کے برادران کے مشکور ہیں ، صوبیدار محمد رزاق

پنجگراں سے ڈھوک فتح علی تک روڈ کیلئے راستہ وقف کرنے پر ماسٹر کرامت اور ان کے برادران کے مشکور ہیں ، صوبیدار محمد رزاق تفصیلات کے مطابق یونین کونسل قاضیاں (پنجگراں ) کے رہائشی ماسٹرکرامت اور ان کے برادران نے اپنے والد بہاؤ الدین اور چچا محمد سرور محمد اکبر اور لہراست خام (مرحومین) کے ا یصال ثواب کیلئے پنجگراں سے ڈھوک فتح علی تک روڈ کیلئے راستہ وقف کیا اس روڈ کا افتتاح چیئرمین یونین کونسل قاضیاں چوہدری ناصر تاج اور نائب چیئرمین چوہدری ذوالفقار نے کیا اس موقع پر علاقے کی معزز شخصیات صوبیدار محمد رزاق محمد آصف محمد اشفاق بھی موجود تھے صوبیدار محمد رزاق نے اپنی طر ف سے اور اہلیان علاقہ کی طرف سے ماسٹرکرامت اور ان کے برادران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا انہوں نے کہا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے اس سے علاقے کے لوگ مستفید ہونگے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مرحومین کے درجات بلند ہونگے

گوجرخان شہر کے نوجوانوں نے گرین سوسائٹی کا قیام عمل میں لا کر ایک اچھی کاوش کی

گوجرخان شہر کے نوجوانوں نے گرین سوسائٹی کا قیام عمل میں لا کر ایک اچھی کاوش کی ہے جس کو ہر سطح پر سہراہا جا رہا ہے اور اس ٹیم نے چند ماہ میں جو کارکردگی دکھائی ہے وہ قابل تعریف ہے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے شہر میں اس سے قبل بھی متعدد تنظیمیں موجود ہیں لیکن گرین سوسائٹی نے جس طرح چودہ اگست کے موقع پر شجرکاری مہم اور اسم محمدؐ کے نام کے حوالہ سے نمائش اور شریف پارک میں صفائی ستھرائی کر کے جو کردارادا کیا ہے اس کو شہری حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے اور اس ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کااظہا رکیا جا رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ شہر میں اس سے قبل بھی سیاسی سماجی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تنظیمیں اور سوسائٹیز موجود ہیں لیکن گرین ٹیم کے چند نوجوانوں نوید طاہر ملک طیب راجہ سعید ظہیر خواجہ عادل خرم جاوید محبوب جٹ عمر جاوید ماجد سلیم قاسم ربانی اور دیگر نوجوانوں نے جس عزم کے ساتھ شہر کی تعمیر وترقی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنے آپ کو مثبت سرگرمیوں کیلئے پیش کیا جو نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ دوسروں کیلئے بھی قابل تقلید ہے

پوری قوم ہر طرح سے متحد ہے اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے منہ توڑ جواب دیناجانتے ہیں پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے پوری قوم ہر طرح سے متحد ہے اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین یونین کونسل کونتریلہ راجہ امیر کاظم نے اپنے اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر اور دلیر قوم ہے بھارت جو آئے روز نت نئے شوشے چھوڑ رہا ہے اس کو خبردار کرتے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستانی عوام دشمن کے عزائم و مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے ہر طرح سے متحد ہے اور وطن کے دفاع کیلئے اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم کسی صورت ڈرنے والے نہیں وطن پر جان نچھاور کرنے کی داستانیں پاکستانی قوم نے رقم کیں ہیں ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ بھی نہیں کیا جائے گا بھارت نے جنگ کی غلطی کی تو اس کا بھیانک خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور ایسا جواب دیا جائے گا جو بھارت کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی

وہدری جاوید کوثر نے دونوں کالجز کی انتظامیہ سے جو وعدے کئے ان کو پورا کیاجارہاہے

تحریک انصاف گوجرخان سٹی کے صدر شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ چند روز قبل ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے ایک دفد کے ہمراہ گورنمنٹ گرلزکالج اور سرورشہید نشان حیدر کالج کا دورہ کیا تھا اس موقع پر انہوں نے کالجز انتظامیہ سے مسائل اور دیگر معاملات کے حوالہ سے پوچھا تھا جس پر دونوں کالجز کی انتظامیہ نے اپنے سٹاف کی کمی بلڈنگ اور دیگرمسائل بیان کئے جس پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے فوری طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پہلے مرحلے میں سرور شہید کالج گوجرخان کے کمروں میں پنکھوں کی کمی کو پورا کر دیا گیا اور 41پنکھے کالج کو فراہم کردیے گئے جبکہ گرلز کالج کیلئے اساتزہ کی کمی کو پور اکرنے کیلئے مزید تین اساتذہ کو تعینات کیا گیا چوہدری جاوید کوثر نے دونوں کالجز کی انتظامیہ سے جو وعدے کئے ان کو پورا کیاجارہاہے اس کے علاوہ بھی جو مسائل ہیں ان کو بھی حل کیا جائے گا شہزادہ خان نے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم اور صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

سروس روڈ کے ساتھ گاڑیوں کیلئے پارکنگ ایریا میں چائے کے ہوٹل والوں نے کرسیاں رکھ کر پارکنگ ایریا ختم کررکھا ہے

انارکلی بازار کے معروف تاجر راجہ پرویز نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ سروس روڈ کے ساتھ گاڑیوں کیلئے پارکنگ ایریا میں چائے کے ہوٹل والوں نے کرسیاں رکھ کر پارکنگ ایریا ختم کررکھا ہے بلدیہ گوجرخان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ پر توجہ دے کر سروس روڈ حیاتسرروڈ موڑ سے چوک تک گاڑیوں کیلئے مختص کی گئی پارکنگ ایریا میں ریڑھیاں اور بنچ وغیرہ رکھ کر پارکنگ ایریا کو ختم کر دیا گیا ہے یہاں سے جگہ خالی کرا کے گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت کو قائم رکھا جائے

تھانہ جاتلی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 20 لیٹرشراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے

 تھانہ جاتلی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 20 لیٹرشراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک تنویر اشرف نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت محمد عدیل ڈھوک سیداں سے 10لیٹراور پرویز اختر سے 10لیٹر شراب جبکہ خالد محمود سے 32بور پسٹل بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے

Show More

Related Articles

Back to top button