DailyNews

Amir Khan of Kahuta scores unanimous points win over Samuel Vargas in Birmingham

عامر خان نے کینیڈین حریف ورگاس کو شکست دے دی

 پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سُپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری فائٹ میں کولمبین نژاد کینیڈین حریف ورگاس کو ہرا دیا۔ گزشتہ رات برمنگھم میں ہونے والے میچ میں انہوں نے سیموئیل ورگاس کے خلاف سخت مقابلہ کیا اور ورگاس کے یکے بعد دیگرے حملوں کو ناکام بتاتے ہوئے بلآخر انہیں شکست دے دی 36منٹ تک جاری رہنے والی فائٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 12راؤنڈز ہوئے۔ خاص بات یہ رہی کہ ان تمام راؤنڈز میں عامرخان کا ہی پلہ بھاری رہا۔ لیکن ورگاس نے میچ میں کمزوری کے باوجود اپنا حوصلہ پست نہیں ہونے دیا اور بار بار کم بیک کیا۔ میچ کا فیصلہ تین ججوں نے متفقہ طور پر کیا اور سب نے عامر خان کو ہی ووٹ دیا۔تمام 12راؤنڈز میں عامر خان نے حریف کو 108-119، 109-119اور 110-118 پوائنٹس سے شکست دی۔

Birmingham; Amir Khan of Mator, Kahuta survived a second-round knockdown to maintain momentum in his comeback to the sport with a unanimous points win over Samuel Vargas.

The Briton, 31, floored his rival with a straight right in the second round but took an overhand right to go down and stun those at Arena Birmingham.

The bell arrived to save Khan, who scored another knockdown in the third before the pace gradually slowed.He maintained control late on for a 119-108 119-109 118-110 victory.

شیخ وسیم اکرم نے پہلے بنی گالہ کا گھر فنڈ دینے کا مطالبہ کر دیا

پیرس( زاہد مصطفی اعوان )وزیر اعظم عمران خاں کی طر ف سے ڈیم فنڈ میں تارکین وطن کو ایک ہزار ڈالر جمع کروانے کا اپیل پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے پہلے بنی گالہ کا گھر فنڈ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی طر ف سے گزشتہ روز ڈیم بنانے کے لئے تارکین وطن سے اپیل کی گئی تھی کہ تمام تارکین وطن ڈیم فنڈ میں ایک ہزار ڈالر جمع کروائیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنر ل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے شوشل میڈیا پر کے اپنے پیج پر پوسٹ لگائی ہے کہ اگر وزیر اعظم پاکستان عمران خاں بنی گالہ کا گھر ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہیں تو میں ایک لاکھ ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کرواوں گا ۔انھوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ حکمران پہلے اپنے گھر سے شروع کریں تاکہ ڈیم فنڈ اکٹھے کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button