HeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; One dead in fatal accident

موٹر سائیکل کی دیوار سے ٹکر،ایک شخص جاں بحق۔۔۔

تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دیوار کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والا ماجد وائس چیر مین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس کا قریبی عزیز تھا ۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں گوجر خان روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دیوار کیساتھ جا لگی جس سے موٹرسائیکل سوار ماجد سکنہ طوطا جو کہ ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور اس کا ساتھی رفیع سکنہ راضی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ٹریفک وارڈن پولیس کلر سیداں کے ڈیوٹی افسر عمران نواب خان دیگر اسٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اپنی موجودگی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں 34 سالہ ماجد نامی موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھی رفیع کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے ماجد کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے طوطا میں ادا کی جائے گی ۔

Kallar Syedan; Ch majid was killed in a fatal accident, according to reports, Ch Majid lost control of his motorbike on Gujar Khan road and collided head on to a wall, he was taken to THQ hospital but died from his injures, Ch Majid was close relative of Ch Ziarab Minhas.

ایڈورٹائزنگ ٹیکس اور موٹر سائیکل رکشوں پر ٹیکس کی منظوری

بلدیہ کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت چوہدری ضیارب منہاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر خالد رشید خان اور دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی گئی ۔اجلاس میں ایڈورٹائزنگ ٹیکس اور موٹر سائیکل رکشوں پر ٹیکس کی بھی منظوری دی گئی ،اڈا فیس بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس شروع ہوا تو حاجی اخلاق حسین اور صوبیدار ظفر اقبال بیگ نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں رکشہ فیس کی منظوری ہی نہیں دی گئی تھی اجلاس کی کاروائی کی کاپی ارکان بلدیہ کو مہیا نہیں کی جاتی یہ طریقہ کار درست نہیں دونوں ایک ساتھ بولنے لگے جس پر صوبیدار ظفر اقبال احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جنہیں بعد ازاں شیخ حسن ریاض اور عابد زاہدی منا کر واپس لائے ۔سی او خالد رشید نے کہا کہ رکشہ والے خودٹیکس دینا چاہتے ہیں اور انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے اجلاس میں سلاٹر ہاؤں کو مکمل کرنے کے لیے 18لاکھ روپے رکھے گئے درکالی شیر شاہی میں سیوریج لائن کے لیے 19لاکھ سے زائد رقم مختص کی گئی واٹر سپلائی لائن مرمت کے لیے 17لاکھ ،سبزی منڈی کی مرمت کے لیے 10لاکھ اورقدیمی قبر ستان کی چار دیواری کے لیے 27لاکھ رکھے گئے ۔خالد رشید نے بتایا کہ سیوریج کی لائن جامعہ مسجد نوشاہی کے نیچے سے گزر رہی ہے اور بارش کی صورت میں تہہ خانے میں تین تین فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے لائن کی تبدیلی کے لیے 32لاکھ روپے رکھے گئے ۔ایوان کو بتایا گیا کہ گیارہ ماہ سے حکومت پنجاب نے ترقیاتی مد میں ایک روپے کا فنڈ نہیں دیا جبکہ قواعد کے مطابق 34لاکھ فی ماہ بلدیہ کو دینے ضروری تھے ۔غیر ترقیات اخراجات سٹاف کم ہونے کے باعث بچ جاتے ہیں جنہیں ترقیاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔چار کروڑ گیارہ لاکھ کا فنڈ موجود ہے ارکان چیئر مین بلدیہ سے اس کی تقسیم کے لیے مشاورت کر لیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلدیہ کلر سیداں کو فراخ دلانہ گرانٹس مہیا کیں مگر اکاؤنٹ فور بند ہونے سے واٹر سپلائی سکیم کے لیے درکار رقم بھی روک لی گئی ہے ارکان اسمبلی کو اس بارے میں مداخلت کرنی چاہئیے ۔عابد زاہدی نے کلر سیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کے پل کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی فوری مرمت نہ کی گئی تو یہ کسی وقت بھی منہدم ہو سکتا ہے ان کی اس قرارداد کو منظور کر لیا گیا ۔پیپلز پارٹی کے رکن عاطف اعجاز بٹ نے میاں عاطف کو وزیر اعظم کا اقتصادی مشیر مقرر کرنے کے خلاف قرار داد مذمت پیش کی تو اجلاس میں موجود تمام ارکان نے ڈیسک بجا کر اس کی حمایت کی پی ٹی آئی کے ساجد بٹ نے بھی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ۔شیخ حسن ریاض نے کہا کہ میاں عاطف کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کرنے کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب میں روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو گیا

محکمہ صحت پنجاب میں روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو گیا ،پنجاب بھر کی تحصیلوں اور اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین ہیلتھ کونسل کے تحت کام کرتے تھے چند ایام قبل صوبائی محکمہ صحت نے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیلی ویجز کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد ایک پیغام میں اس پر عمل درآمد کو روک دیا گیامگر ان ہزاروں نوجوانوں کی تنخواہیں پنجاب ہیلتھ کونسل سے جاری کی جاتی تھیں جسے نہ صرف ختم کر دیا گیابلکہ اس کا بجٹ بھی ختم کر دیا گیا جس سے ہزاروں نوجوان لڑکیاں لڑکے بے روزگار ہو گئے اور یہ صورتحال نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی دعوے دارپی ٹی آئی کی حکومت میں سامنے آئی جس میں ایک حکم نامے کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو بے روز گار کر دیا گیا ۔ان کا یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے اس عزم سے بھی متصادم ہے کہ وہ کسی کو بھی بے روزگار نہیں کریں گے ۔ادھر برخواستگی اور اس پر عمل روکنے کے پیغام کے بعد بھی صورتحال گو مگو کا شکار ہے ہزاروں نوجوان روزانہ کی بنیاد پر اپنی ملازمتوں پر جاتے ہیں اور سارا دن کوئی کام کئیے بغیر وہاں موجود رہتے ہیں او ر دن دو بجے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ پانچ ایام سے جاری ہے متاثرہ ہزاروں نوجوانوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی ملازمتوں کو تحفظ دیں اور ایسے لوگوں کے خلاف قانون حرکت میں لایا جائے جو لاکھوں کی ماہانہ تنخواہیں وصول کرتے ہیں ۔

کلر یوتھ کونسل کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی رنگا رنگ تقریبات

کلر یوتھ کونسل کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی رنگا رنگ تقریبات آج بروز جمعرات صبح نو بجے سپورٹس سٹیڈیم کلر سیداں میں منعقد ہوں گیں۔

ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر رانا نعیم شاہد کا تبادلہ واپس لاہور کر دیا گیا

ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر رانا نعیم شاہد کا تبادلہ واپس لاہور کر دیا گیا انہیں انتخابات کے دوران لاہور سے کلر سیداں منتقل کیا گیا تھا۔مقامی حلقوں نے ان کی کلر سیداں میں کارکردگی کو سراہا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button