DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public demand of Cpec planned Kahuta bypass route changed

سی پیک میں شامل کہوٹہ شہر بائی پاس منصوبہ کا روٹ تبدیل کر کے اربوں روپے بچائے جائیں

سی پیک میں شامل کہوٹہ شہر بائی پاس منصوبہ کا روٹ تبدیل کر کے اربوں روپے بچائے جائیں ۔ موجودہ روٹ کو تھوڑا سا وسعت دیکر ملحقہ موضعات کو شامل کرنے سے شہر کی نسبت انتہائی کم ریٹس پر زمین دستیاب ہوگی ۔ جبکہ بعض جگہوں پر لینڈ مافیا سے بھی نجات مل جائے گی ۔ کہوٹہ کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ شہر کے اردگرد سی پیک سے ایک بائی پاس کا منصوبہ سابقہ حکومت کے دور میں منظور کیا گیاہے ۔ جس سے بعض مخصوص پراپرٹی ڈیلروں اور چند مالکان کو بعض جگہوں پر نوازا گیا ہے ۔ بائی پاس میں انتہائی مہنگی زمین شامل کر کے اربوں روپے خرچ کیئے جا رہے ہیں ۔ اور بعض جگہوں پر بائی پاس کا رخ بھی با اثر شخصیات نے تبدیل کرادیا ہے ۔ جبکہ اس کے بر عکس اگر بائی پاس کو وسعت دیکر ملحقہ موضعات بھی شامل کیئے جائیں تو انتہائی کم ریٹس کی وجہ سے اربوں روپے بچ سکتے ہیں ۔

Kahuta; The public have demanded that Cpec planned Kahuta bypass route should be changed, currently the route is only planned facilitate land owners with political influence, if the route I changed it will cut traffic and the cost by Millions of rupees.

کہوٹہ شہر میں کروڑوں روپے کی کرپشن ، غبن اور ردوبدل پر شہریوں کا شدید احتجاج

کہوٹہ شہر میں کروڑوں روپے کی کرپشن ، غبن اور ردوبدل پر شہریوں کا شدید احتجاج ۔ سیوریج کے لیئے چند سال قبل چار کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوئی ۔ تقریباََ دو کروڑ کے فنڈز جاری ہوئے ۔ مگر موقع پر کہوٹہ شہر میں سیوریج نام کاکوئی منصوبہ موجود نہ ہے ۔ (17) کروڑ خرچ ہونے کے باوجود شہر کی 70فی صد آبادی واٹر سپلائی سے محروم ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار خصوصی ایکشن لیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ واٹر سپلائی اور سیوریج کی مد میں (17) کروڑ سے زائد کی گرانٹ چند سال قبل منظو ر ہوئی ۔ سیوریج کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیئے گئے ۔ سیوریج اسکیم کا خوبصورت نقشہ بھی تیار کیا گیا ۔ اور محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی کی ملی بھگت سے اس منصوبہ کے لیئے جاری کروڑوں کے فنڈز سے مخص چند گلیاں بناکر خانہ پوری کر دی گئی ۔ اور سیوریج کا منصوبہ صرف فائلوں تک ہی محدود رہا ۔ اور کروڑوں کے فنڈز اس منصوبے کے لیئے نکلوائے گئے ۔ شہریوں نے بتایا کہ اسی طرح واٹر سپلائی کے لیئے کروڑوں روپے کے فنڈز نکلوائے گئے مگر آج بھی شہر کی 70فی صد سے زائد آبادی پانی سے محروم ہے ۔ اور آج تک کروڑوں روپے سرکاری خزانے سے نکلوائے جانے کے باوجود سیوریج منصوبہ کا کہوٹہ شہر میں کوئی نام و نشان نہ ہے ۔ 

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور طارق مرتضیٰ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ کا حلقہ کی عوام سے اظہار تشکر

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور طارق مرتضیٰ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ کا حلقہ کی عوام سے اظہار تشکر ۔ بیور ، جنہٹل اور راستے میں فقید المثال استقبال اور کارکنوں کا زبر دست جوش وجذبہ ۔ طارق مرتضیٰ کی زیر قیادت کہوٹہ کے ہر گاؤں اور دیہات کے مسائل حل کریں گے ۔ طارق مرتضیٰ شریف النفس ، ملنسار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار مخلص رہنما ہیں ۔ تحریک انصاف کی کامیابی کے لیئے طارق مرتضیٰ نے ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا ۔ جس کی وجہ سے کامیابی ملی ۔ طارق مرتضیٰ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم کہوٹہ و رہنما تحریک انصاف طارق مرتضیٰ کی کارکردگی اور پارٹی خدمات کو شاندر الفاظ میں سراہتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ طارق مرتضیٰ کی تحریک انصاف اور علاقہ کے لیئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔ صداقت عباسی اور طارق مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ علاقہ کے مسائل کے حل کے لیئے چین سے نہ بیٹھیں گے ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button