DailyNewsHeadline

British Kashmiri community congratulate Raja Sagheer

کشمیری نژاد برطانوی سابق ڈپٹی میئر کی نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی کو مبارکباد

لندن۔ یوکے ….. کشمیری نژاد برطانوی سابق ڈپٹی میئر کی نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی کو مبارکباد۔ برطانیہ سے آزاد کشمیر نجی دورہ پر گئے ہوئے سابق ڈپٹی میئر آف سلاؤ انگلینڈ ، سابق کونسلر و چیئرمین کشمیر گروپ یوکے راجہ محمد عزیز آف نیو جیبوٹ، میرپور اے کے حال مقیم برطانیہ نے مٹور، کہوٹہ ضلع راولپنڈی ، صوبۂ پنجاب پاکستان جا کر نومنتخب آزاد امیدوار راجہ محمد صغیر جنجوعہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ راجہ عزیز نے راجہ صغیر کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں الیکشن جیتنے اور عوام کے عظیم تر مفاد کے لئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر بھی مبارکباد پیش کی۔ نومنتخب ممبر نے برطانیہ پلٹ راجہ عزیز کا شکریہ ادا کیا۔

London; Ex deputy Mayor of Slough Raja Aziz along with British Pakistani community have congratulated Raja Sagheer on joining PTI and winning the election as MPA. Above Raja Aziz with Raja Sagheer in Rawalpindi.

تحریک پاکستان میں پیر آف مانکی شریف کا کردار بڑا اہم تھا۔ پیرزادہ محمد عباس قادری

ووکنگ۔ یوکے…تحریک پاکستان میں پیر آف مانکی شریف کا کردار بڑا اہم تھا۔ پیرزادہ محمد عباس قادری۔ برطانیہ میں مقیم پیر آف مانکی شریف ( نوشہرہ، صوبہ خیبر پختونخوا خیبر، پاکستان ) پیر سید محمد امین الحسنات ’’ حضرت پیر صاحب رحمتہ اللہ علیہ ‘‘ کے پوتے پیرزادہ محمد عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں پیر آف مانکی شریف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ قائد اعظم نے 1945 ء میں پیر آف مانکی شریف سے ملاقات کی تھی۔ اور انہیں قیام پاکستان سے متعلق تحریک سے آگاہ کیا۔ جس پر پیر صاحب آف مانکی شریف نے پاکستان میں نظام مصطفی کا وعدہ لے کر بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پیر آف مانکی شریف نے صوبۂ سرحد ( موجودہ نام خیبر پختونخوا خیبر ) میں منعقدہ ریفرینڈم میں اپنا اہم رول ادا کیا تھا اور پاکستان کے حق میں ووٹ ڈلوائے تھے۔ صاحبزادہ محمد عباس قادری نے اہلیان پاکستان کو14اگست 2018ء کو یوم آزادئ پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کی تلقین کی جبکہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف PTI کی کامیابی پر بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ 

راجہ وسیم کیانی کی چیئرمین عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد

سلاؤ۔ یوکے …. راجہ وسیم کیانی کی چیئرمین عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد۔ برطانیہ میں رہائش پزیر کشمیری نژاد برطانوی نوجوان پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سرگرم کارکن راجہ وسیم کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان تحریک انصاف کی ہی حکومت کے دور میں حل ہو گا کیونکہ کپتان کوئی لگی لپٹی رکھنے بغیر دو ٹوک اور کھری بات کرتا ہے۔ عمران خان کی کامیابی پر بھارتی میڈیا پریشان تھا ۔ جبکہ پاکستان الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت سے بھارتی ایوان بھی لرز اٹھے۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button