DailyNewsKahuta

Kahuta man killed in fatal accident

ٹریفک حادثہ میں کہوٹہ کانوجوان جا ن بحق جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی

ٹریفک حادثہ میں کہوٹہ کانوجوان جا ن بحق جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ خان پور کے علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقہ ڈھوک گلہ کا رہائشی نوجوان فیصل اور اس کا کزن کاروباری حوالے سے گزشتہ روز خان پور کے علاقہ سے گاڑی میں جارہے تھے ۔ کہ نیند آنے کی وجہ سے فیصل کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی ٹکرا گئی ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا۔ کہ فیصل موقع پر ہلاک جبکہ اس کا کزن شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ فیصل کی میت کو آبائی گاؤں لایا گیا ۔ تو علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔ مر حوم کی نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ 

Faisal and cousin from village Dhok Galla were hit by oncoming vehicle near Khan pur, Faisal was killed on the spot while his cousin is seriously injured.

کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں چوری ، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں یکدم اضافہ ہو گیا

کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں چوری ، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں یکدم اضافہ ہو گیا ۔ محلہ آڑہ ۔ نرڑ، پنجاڑ روڈ ، کلر روڈ اور شہر کے مختلف بازاروں میں پولیس گشت نہ ہونے سے نصف درجن سے زائد دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ جبکہ اسلحہ کی نوک پر گلی محلوں میں لوگوں کو لوٹنے کا عمل بھی تیز ی سے جاری ہے ۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری ایکشن لینے کی استدعا کی ہے ۔

راجہ محمد علی اور تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات کے ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان پرویز بھٹی نے مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی اور تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔ دونوں امیدواروں کے وکلاء نے تحریری درخواستوں میں دوبارہ گنتی کی استدعا کی اور دلائل دیئے ۔ اس موقع پر کہوٹہ کچہری میں پاک فوج کے جوانوں ، پولیس نفری ،سول ڈیفنس اور شہریوں کے ساتھ ساتھ وکلاء بھی موجود تھے ۔ یا درہے کہ آزاد امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد نے تقریباََ 1900ووٹوں کی سبقت سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی جبکہ تین ہزار سے زائد ووٹوں سے تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی کو ہرایا تھا ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button